اردو
(لازمی)
بہا ولپو ر بورڈ
201 2
انٹر پارٹ -2
پہلا گروپ
(معروضی طرز)
وقت:30منٹ
کل نمبر:20
نوٹ: اپنا رول نمبر اور سوالوں کے جوابات اسی پرچہ پر دی گئی ہدایات کے مطابق لکھئے – کاٹ کر یا مٹا کر لکھا ہوا جواب غلط تصور ہو گا- یہ حصہ لازما جوابی کاپی کے ساتھ نتھی کیا جائے-
اردو
(لازمی)
بہا ولپو ر بورڈ
201 2
انٹر پارٹ –2
پہلا گروپ
(انشا ئیہ طرز)
وقت : 1:45 گھنٹہ
کل نمبر :40
سوال نمبر3- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
کہاں بندگان ذلیل اور کہاں وہ بسر کرتے ہیں بے غم قوت و ناں وہ
پہنتے نہیں جز سمور و کتاں وہ مکاں رکھتے ہیں رشک خلد جناں وہ
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح الگ الگ کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
نازک مزاج تھا میں بہت اس چمن کے بیچ
جب تک رہا تو خندہ گل سے حزیں رہا
ہمدم جو دیکھتا ہوں تو پہلو میں دل نہیں
بیٹھا تھا اس کے پاس ، مرا دل وہیں رہا
پردہ خاک میں سو، سو رہےجا کر افسوس
پردہ رُخسار پہ کیا کیا مہ تاباں لے کر
حصہ دوئم
4- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-
(الف)بنو اُمیہ کے دفتر اعمال میں سب سے زیادہ قوم کو برباد کرنے والا یہ واقعہ ہے کہ انہوں نے آزادی اور حق گوئی کا استیصال کر دیا تھا – عبدالملک نے تخت پر بیٹھ کر حکم دیا تھا کہ کوئی شخص میری کسی بات پر روک ٹوک نہ کرنے پائے اور جو شخص ایسا کرے گا سزا پائے گا- اگر چہ اس پر بھی آزادی پسند عرب کی زبانیں بند نہ ہوئیں تاہم بہت کچھ فرق آگیا تھا – عمر بن عبدالعزیز نے اس بدعت کو بالکل مٹا دیا – دو نہایت متدین اور راست بازشخص اس کام پر مقرر کیے کہ عدالت کے وقت اُن کے پاس موجود رہیں اور اُن سے جو غلطی سر زد ہو فورا ٹوک دیں -
(ب) غرض خوب مزے کی لڑائی دونوں میاں بیوی میں ہوئی – تمام محلہ جمع ہوگیا – بات پر بات چلی تو معلوم ہوا کہ اسی حجن نے کنچنی کی گلی میں احمد بخش خان کی بیوی کا تمام زیور اس حلیے سے ٹھگ لیا کی ایک فقیر سے دونا کرا دوں گی- روئی کے کٹڑے میں میاں مستیا کی بیٹی سے ایسی محنت بڑھائی کی اس کا زیور بہانے سے اُڑالے گئی- غرض زیور تو گیا گزرا ہوا، باتیں بہت سی رہ گئیں – برتن چوری جاچکے تھے- زیوریوں غارت ہوا ، ہزار روپے کے موتیوں کی جوڑی جو لوگوں نے دیکھی تو تین پیسے کی تھی تھانے میں اطلاع ہوئی -
5- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
(الف) پہلی فتح
(ب) مولوی نزیر احمد دہلوی
6- نظم "آدمی " کا خلاصہ تحریر کیجئے-
7- درج ذیل عنوانات میں سے کسی ایک عنوان پر مفصل مضمون تحریر کیجئے-
(الف) اقبال کی ملی خدمات
(ب) کالج میں میرا پہلا دن
(ج) نظریہ ء پاکستان
8- ایک پُرانی کتاب کی آب بیتی لکھیں-
اردو
(لازمی)
بہا ولپو ر بورڈ
201 2
انٹر پارٹ –2
دوسرا گروپ
(معروضی طرز)
وقت:30منٹ
کل نمبر:20
نوٹ: اپنا رول نمبر اور سوالوں کے جوابات اسی پرچہ پر دی گئی ہدایات کے مطابق لکھئے – کاٹ کر یا مٹا کر لکھا ہوا جواب غلط تصور ہو گا- یہ حصہ لازما جوابی کاپی کے ساتھ نتھی کیا جائے-
اردو
(لازمی)
بہا ولپو ر بورڈ
201 2
انٹر پارٹ –2
دوسرا گروپ
(انشا ئیہ طرز)
وقت : 1:45 گھنٹہ
کل نمبر :40
سوال نمبر3- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
یہ پہلا سبق تھا کتاب ہدیٰ کا
کہ ہے ساری مخلوق کنبہ خدا کا
وہی دوست ہے خالق کا دوسرا کا
خلائق سے ہے جس کو رشتہ ولا کا
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح الگ الگ کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
کیا فرق داغ و گل میں کہ ' جس گل میں بو نہ ہو
کس کام کا وہ دل ہے کہ ' جس میں تُو نہ ہو
جو کچھ کہ ہم نے کی ہے تمنا ' ملی مگر
یہ آرزو رہی ہے کہ کچھ آرزو نہ ہو
جوں شمع جمع ہوویں گر اہل زباں ہزار
آپس میں چاہیے کہ کبھی گفتگونہ ہو
حصہ دوئم
4- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-
(الف) بنو اُمیہ کے دفتر اعمال میں سب سے زیادہ قوم کو برباد کرنے والا یہ واقعہ ہے کہ انہوں نے آزادی اور حق گوئی کا استیصال کر دیا تھا – عبدالملک نے تخت پر بیٹھ کر حکم دیا تھا کہ کوئی شخص میری کسی بات پر روک ٹوک نہ کرنے پائے اور جو شخص ایسا کرے گا سزا پائے گا- اگر چہ اس پر بھی آزادی پسند عرب کی زبانیں بند نہ ہوئیں تاہم بہت کچھ فرق آگیا تھا – عمر بن عبدالعزیز نے اس بدعت کو بالکل مٹا دیا –
(ب) 1944ء میں پنجاب میں مسلم لیگ اور یونینسٹ وزارت میں جھگڑا پیدا ہو گیا اور بمبئی میں گاندھی اور جناح کی ملاقات ہوئی مگرنا کام رہی- 1945ء میں شملہ کا نفرس میں کا نگریس اور لیگ کو پھرا اکٹھا کیا گیا مگر کچھ نتیجہ نہ نکلا – آخر حکومت ہند نے نئے انتخابات کا اعلان کیا اور کہا کہ برطانوی مزدور حکومت کے پیش نظر ہندوستان کو خود اختیاری حکومت دینا ہے-
5- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
اکبری کی حماقتیں
قرطبہ کا قاضی
6- نظم "سراغ راہرو " کا خلاصہ تحریر کیجئے-
7-درج ذیل عنوانات میں سے کسی ایک عنوان پر مفصل مضمون تحریر کیجئے-
(الف) وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ
(ب) میرا نصب العین
(ج) ہمارا نظام تعلیم
8-اخبار کے مدیر کے نام خط لکھیں جس میں اُردو ذریعہ تعلیم کے رواج دینے پر زور دیا گیا ہو-