کلاس بارہویں
اردو لازمی
گروپ پہلا
وقت : 20 منٹ
کل نمبر: 20
حصہ معروضی
ہدایات
۔ اوپر دیئے گئے کالم احتیاط سے پر کریں۔ ۔ تمام سوالات حل کرنا ضروری ہیں ۔ تمام سوالات کے جوابات اسی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دی گئی جگہ پر لکھیں۔ ۔ کاٹ کر یا مٹا کر لکھا گیا جواب غلط تصور ہو گا

اردو
(لازمی)
ڈی جی خان بورڈ
201 2
انٹر پارٹ –2
پہلاگروپ
(انشا ئیہ طرز)
کل نمبر :80
وقت : 2.40 گھنٹے

سوال نمبر3- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
نکہت کی کوششیں کہ نکلنا نصیب ہو موسم کو بہ لگن کہ بدلنا نصیب ہو
شمس و قمر کی ضد ہے کہ گرم سفر رہیں بے رنگیوں میں خالق شام و سحر رہیں
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
عشرت قتل کہ اہل تمنا مت پوچھ عید نظارہ ہے شمشیر کا عریاں ہونا
کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا
یہ کہہ سکتے ہو، ہم دل میں نہیں ہیں ، پر یہ بتلاؤ کہ جب دل میں تمہیں تم ہو، تو آنکھوں سے نہاں کیوں ہو

حصہ دوم

4- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-
(الف)  عبد الملک نے تخت پر بیٹھ کر حکم دیا تھا کہ کوئی شخص میری کسی بات پر روک ٹوک نہ کرنے پائے اور جو شخص ایسا کرے گا سزا پائے گااگر چہ اس پر بھی آزادی پسند عرب کی زبانیں بند نہ ہوئیں تا ہم بہت کچھ فرق آگیا تھا۔ عمر بن عبدالعزیز نے ان بدعت کو بالکل مٹا دیا ۔ دو نہایت متدین اور راست باز شخص اس کام پر مقرر کئے کہ عدالت کے وقت ان کے پاس موجود رہیں اور ان سے جو غلطی سر زد ہو فوراً ٹوک دیں۔
(ب) میری بوڑھی زبان سے اللہ تعالی ٰ کا غفور و رحم کئی بار بولا لیکن ہر بار اس نے سننے والے کانوں کو بہرا پایا ۔ پر اب کی بار میری التجا سن لیجیے یا مجھے ہمیشہ کے لیے خاموش کر دیجیے میرے حضور یہ وہ بد نصیب بول رہی ہے جس نے مجرم کی ماں کے اٹھ جانے کے بعد اپنی اولا د کی طرح اسے کلیجے سے لگایا میرے حضور ! خود آپ نے اسے مجھے دے ڈالا تھا۔ میں تھی جس نے اسے زندگی دی اور توانائی بخشی کہ وہ بڑھ کر مرد بن جائے۔

5۔ کسی ایک سبق کا خلاصہ اور مصنف کا نام لکھیں۔
(الف) مناقب عمر بن عبدالعزیزؒ
(ب) مواصلات کے جدید ذرائع

6- نظم " نوجوان سے خطاب" کا خلاصہ لکھیے۔

7- درج ذیل میں سے کسی ایک عنوان پر مضمون تحریر کریں ۔
(الف) رحمتہ للعالمین
(ب) طلبہ کی ذمہ داریاں
(ج)  دہشت گردی اور اس کا سد باب

8-دوست / سہیلی کے نام خط لکھ کر اسے کالج میں ہونے والی ہم نصابی سر گرمیوں میں اپنی شمولیت کے بارے میں بتائیے۔

کلاس بارہویں
اردو لازمی ، گروپ دوسرا
وقت : 20 منٹ
کل نمبر: 20
حصہ معروضی
ہدایات
۔ اوپر دیئے گئے کالم احتیاط سے پر کریں۔ ۔ تمام سوالات حل کرنا ضروری ہیں ۔ تمام سوالات کے جوابات اسی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دی گئی جگہ پر لکھیں۔ ۔ کاٹ کر یا مٹا کر لکھا گیا جواب غلط تصور ہو گا

اردو
(لازمی)
ڈی جی خان بورڈ
201 2
انٹر پارٹ –2
دوسراگروپ
(انشا ئیہ طرز)
وقت : 2.40 گھنٹے
کل نمبر :80

سوال نمبر3- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
یہ پہلا سبق تھا کتاب ہدٰی کا کہ ہے ساری مخلوق کنبہ خدا کا
وہی دوست ہے خالقِ دوسرا کا خلائق ِ سے ہے جس کو رشہ وِلا کا
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
آخر کو ہو کے لالہ اگا تو بہار میں خون شہید عشق نہ زیر زمیں رہا
دی جان ایسے ہوش سے اپنی کہ خلق کو جینے کا میرے تا دم آخر یقین رہا
یار ان گرم رو تو سب آگے نکل گئے ان سے میں ننگ قافلہ پیچھے کہیں رہا

حصہ دوم

4- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-
(الف) دوسروں سے کام لینے کا انہیں بڑا اچھا سلیقہ تھا۔ وہ کچھ ایسے مہر آمیز طریقے سے کہتے تھے اور اس طرح ہمت افزائی کرتے تھے کہ لوگ خوشی خوشی ان کا کام کرتے تھے اپنے ملازموں اور ماتحتوں سے بھی ان کا سلوک ایسا تھا کہ وہ ان کی فرمائش کی تعمیل ایسی تن دہی اور شوق سے کرتے تھے جیسے ان کا کوئی ذاتی کام ہو۔
(ب) میری یہی آنکھیں تمہیں جنہیں آنسوؤں نے بے نور کر دیا میری اور آنکھیں ہیں جو دیکھ سکتی ہیں اور جو دیکھ چکی ہیں سولی اور اس سے لٹکی ہوئی لاش !میرا ننھا! میری جان ننھا ! میرا سجیلا نوجوان ! جس کا جسم میرے دودھ نے بنایا ۔ جس کے خون اور ہڈیوں میں میرادودھ ہے میں اسے مردہ دیکھ چکی ۔

5۔ کسی ایک سبق کا خلاصہ اور مصنف کا نام لکھئے
(الف) مناقب عمر بن عبدالعزیزؒ
(ب) ہوائی

6- نظم " ایک کوہستانی سفر کے دوران میں" کا خلاصہ لکھیے۔

7- درج ذیل میں سے کسی ایک عنوان پر مضمون تحریر کریں ۔
(الف)  اردو ہماری قومی زبان
(ب) موبائل فون کے فوائد و نقصانات
(ج) وقت کی اہمیت

8-ایک زخمی شیر کی آپ بیتی لکھیں۔