اردو(لازمی)
2 انٹر پارٹ-
فیڈرل بورڈ2012ء

1 گروپ-
(معروضی طرز)
وقت:30منٹ
کل نمبر:20
دئیے گئے ہیں-جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے-D اورC,B,Aنوٹ: ہرسوال کے چار ممکنہ جواب ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-

اردو (لازمی)
فیڈرل بورڈ ، 2012
انٹر پارٹ –2
(انشائی طرز )
وقت 2:40 گھنٹے
کل نمبر : 80

(حصہ اول)

سوالنمبر2۔ درج ذیل سوالات کے تین چار سطروں تک محدود جوابات لکھیں۔

1۔ نظم " یا ایھا المذمل " کے حوالے سے بتایئے کہ تلاش ِ حق میں روما، حبش اور ایران سے کون کون آئے ؟
2۔ وضاحت کریں : "درمیانِ قعر ِ دریا تختہ بندم کردۂ             بازمیگوئی کہ دامن ترمکن ، ہشیار باش "
3۔ نظم " سورۂ رحمٰن " کے حوالے سے حوروں کے اوصاف پر روشنی ڈالیے ۔ 
(یا)

نظم " آزادی " کے حوالے سے بتایئے کہ شاعر نے قرآن اور آزادی میں موجود تعلق کو کس طرح بیان کیا ہے؟
4۔ حسرت نے "زمیندار " کے دفتر میں رہنا کیوں چھوڑ دیا ؟
5۔ شاہ صاحب کا تعلیم یافتہ ہونا کن باتوں سے ثابت ہوتا ہے؟
6۔ فیثا غورث اور بطلیموس کون تھے ؟
(یا)

مانجھے بٹھانے کی رسم پر روشنی ڈالیں۔
شامل نصاب فراقؔ گھورکھ پوری کی غزل نمبر 2 مشہور شاعر آتش ؔ لکھنوی کی پیروی میں لکھی گئی ہے۔ آتش ؔ کی غزل کا مطلع لکھیں۔
مژگاں کا ناوک سے کیا تعلق ہے؟
9۔ خواجہ میر درد ؔ کی شامل نصب دوسری غزل کے مقطع کا موضوع کیا ہے؟
(یا)
اگر مرزا غالب ؔکی شامل نصاب غزل درج ذیل شعر پر ختم ہو جاتی ہے توکیا اس شعر کو مقطع کہا جا سکتاتھا؟ اگر ہاں تو کیوں اگر نہیں تو کیون نہیں؟
اسے کون دیکھ سکتا کہ یگانہ ہے وہ یکتا
جو دوئی کی بو بھی ہوتی ، تو کہیں دو چار ہوتا
10۔ جانا،لینا، سکنا  کو بطور امدادی فعل جملوں میں استعمال کیجیے۔
11۔ اردو زباندانی میں رموز اوقاف کو کیا اہمیت حاصل ہے؟
(یا)
ندائیہ کی علامت عبارت میں کہاں استعمال ہوتی ہیں ؟ دو مثالیں دے کر واضح کریں۔
12مطابقت کے اصولوں کے مطابق مندرجہ ذیل جملوں کو درست کیجیے۔
(الف) ک ذرا شاخ نشیمن کو جھکی رہنے دو۔
(ب) جلسے میں عورتیں بھی آئی ہوئیں تھیں
(ج) سازو سامان ، دکانیں ، زمین سب کچھ بِک گئے۔

سوال نمبر 3۔   آپ اپنے کالج کی ہسٹار سوسا ئٹی کے ساتھ لاہور کی تاریخی عمارات دیکھنے گئے تھے۔ اپنے والد کے نام خط لکھیے۔جس میں اس سیر کا بھی ذکر کریں۔
(یا)
ایک پھٹے پرانے کوٹ کی آپ بیتی  لکھیں۔

حصہ سوئم (کل نمبر 32)

سوالنمبر4۔ سبق اور مصنف کا حوالہ دیتے ہوےکسی ایک جزو کی تشریح کیجیے۔
(الف) آگے آگے دو خواجہ سرا ، پیچھے پیچھے چند یتیم بچے اور بیوہ لاوارثیں ۔ جگر غم سے داغ داغ ضبط سے چاک چاک ، دلوں میں آہیں مگر منہ سے دعائیں دیتی شاہزادے کے سامنے آئی اور کہا کہ اے فرزند ِ اقبال بلند ! اس چراغ سحری کی دعا لے اور باپ فتح مند کی سلامتی میں ان بیواؤں اور یتیموں کی جان بخشی کر۔ سعادت مند شاہزادہ انقلاب ِ فلک کو دیکھ کر کانپ گیا اور دنیا کی بے وفائی آئینہ ہو گئی ۔ بہت خاطر جمع کی اور اشارہ کیا کہ انہیں حرم سرا میں لے جاؤ۔
(ب) اس شہر نے امریکہ کی لاج رکھ لی ہی یہ جتنا نیو یارک کی فضا سے دور ہوتا جاتا ہے۔ اتنا ہی انسانیت کے قریب تر آتا جاتا ہے۔ انسان کی طرح یہ بھی ایک وقت میں سب کچھ ہے۔ فرخ دل ، یہودی صفت ، حسین ، غلیظ ، روشن ، تاریک ، کبھی ہنگامہ خیز ، کبھی خامو ش۔ بیک وقت تخلیقی اور انحطاطی !

سوالنمبر 5۔ کسی ایک جزو کی بحوالہ شاعر تشریح کیجیےاور نظم کا عنوان بھی لکھیں:
(الف)  دامنِ تاریکئی شب کی اڑاتی دھجیاں
قصرِ ظلمت پر مسلسل تیر برساتی ہوئی
زد میں کوئی چیز آجائے تو اس کو پیس کر
           ارتقائے زندگی زندگی کے راز بتلاتی ہوئی
(ب)   کسی پیچاک میں صیقل کلہاڑا جگمگاتا ہے
کسی روزن سے اِک کالا سلیپر منہ کو آتا ہے
کھڑے حقے بمعہ مینار آتش دان کو دیکھو
یہ قوم بے سروسامان کا سامان تو دیکھو

سوالنبر6 ۔ درگ ذیل میں سے تین اشعار کی تشریح کیجیے۔ ہر شعر کے شاعر کا نام بھی لکھیں:
(الف) ہوئے مرکے ہم جو رسوا، ہوئے کیوں نہ غرق دریا  
نہ کبھی جنازہ اٹھتا، نہ کہیں مزار ہوتا
(ب) پھر کئی لوگ نظر سے گزرنے
      پھر کوئی شہر طرب یاد آیا
(ج) گزر اوقات کر لیتا ہے یہ کوہ و بیاباں میں
     کہ شاہیں کے لیے ذلت ہے کار آشیاں بندی  
(د) کچھ ٹھوکریں تو کھا چمک اٹھیں گی منزلیں
          پائے طلب کو فکر ِ سلامت روی نہیں
(ہ) افق سے دیکھ کر رعنائیاں ہم خاک زداں کی
 زمیں بوسی کی  کوشش چرخِ بے بنیاد کرتا ہے

سوالنمبر7۔ درج ذیل عنوانات میں سے کسی ایک پر مفصل مضمون لکھیں :
(الف) فکر ِ اقبال اور نئی نسل
(ب) میرا پسندیدہ اردہ ناول
(ج) طلبہ اور قومی تعمیر کے تقاضے
(د) ہمارا نظام امتحانات