انٹر پارٹ –2
پہلاگروپ
گوجرانوالہ بورڈ
2012 اردو
کل نمبر   : 20 (معروضی)وقت : 2.40 گھنٹہ

وقت:2:40 منٹ
حصہ انشائیہ
(حصہ اول)
کل نمبر:80

سوالنمبر 2:(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کریں ۔ نظم کا عنوان اورشاعر کا نام بھی لکھیں۔
(الف) تھا کبھی علم آدمی ، دل آدمی، پیار آدمی
آج کل زر آدمی، قصر آدمی، کار آدمی
کلبلاتی بستیاں، مشکل سے دو چار آدمی
کتنا کم یاب آدمی ہے، کتنا بسیار آدمی
(ب)۔   درج ذیل اشعارکی تشریح  کریں۔ اور شاعر کا نام بھی لکھیں۔
نہ گیا  کوئی عدم کو دلِ شاداں لے کر
یاں سے کیا کیا نہ گئے حسرت و ارماں لے کر
باغ وہ دشتِ جنوں تھا کہ کبھی جس میں سے
لال لہ و گل گئے ثابت نہ گریباں لے کر
پردہِ خاک میں سو ، سو رہےجا کر افسوس
پردہِ رخسار پہ کیا  کیا  مہِ  تاباں  لے کر

حصہ دوم

3۔   درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک کی تشریح بحوالہ سیاق و سباق کریں۔ سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی لکھیں۔
(الف) سرسید کی وفات کے قریب زمانے ہی میں اردو کی مخالفت کا آغاز ہو گیا۔ اگرچہ سر سید کی حالت اس وقت نازک تھی تو بھی اس جواں ہمت بڈھے نے اس کے متعلق لکھا پڑھی شروع کر دی تھی۔ محسن الملک کے زمانے نے اور زور پکڑا ۔ اردو کی حفاظت اور حمایت کے لیےایک انجمن قائم کی گئی جس ایک عظیم الشان جلسہ لکھنؤ میں ہوا۔
(ب) " درحقیقت سپر مارکیٹ ایسی شیطان کی آنت ہےکہ دل چاہتا ہے کہ خود ٹرالی میں لٹک جائیں۔اس ادارے کی افراط دیکھ کر انسان ایشیا ، افریکہ کی بھوک اور قحط بھول جاتا ہے۔ اس جگہ بلا ارادہ اور بلا ضرورت  خریداری کرنی پڑتی ہے۔ ہر شے کی پچاس قسمیں اور ہر چھت تک چنی ہوئی۔ ہر دوسرے قدم میں سیل لکھا ہوا۔ اگر نقد نہیں تو ادھار لیجیے۔

4۔   درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک  نصابی سبق کا خلاصہ لکھیں اور مصنف کا نام بھی لکھیں۔
(الف) اکبری کی حماکتیں
(ب) مولانا ظفر علی خان

5۔  احسان دانش کی نظم" تغیر  "  کا خلاصہ تحریر کریں۔

6۔  درج ذیل عنوانات میں سے کسی ایک پر مضمون لکھیں۔
(الف) احترامِ استاد
(ب) ہمارا نظامِ تعلیم
(ج) دفاعِ پاکستان

7۔دوست  کے نام خط تحریر کیجیےجس میں اسے اپنے علاقے میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے متعلق آگاہ کیجیے۔
 


انٹر پارٹ –2
پہلاگروپگوجرانوالہ بورڈ

2012 اردو
(لازمی)کل نمبر   : 20
(معروضی)وقت : 2.40 گھنٹہ

وقت:2:40 منٹ 
حصہ انشائیہ (حصہ اول)
کل نمبر:80

سوالنمبر 2:(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کریں ۔ نظم کا عنوان اورشاعر کا نام بھی لکھیں۔
(الف) زندگی نیچے کہیں منہ دیکھتی  ہی رہ گئی
کتنا اونچا لے گیا جینے کا معیار آدمی
عمر بھر صحرا نور دی  کی ، مگر شادی نہ کی
قیس دیوانہ بھی تھا، کتنا سمجھ دار آدمی
 (ب)۔   درج ذیل اشعارکی تشریح  کریں۔ اور شاعر کا نام بھی لکھیں۔
نو مید نہ ہو ان سے ، اے رہبرِ فرزانہ!
کم کوش تو ہیں لیکن بے زوق نہیں راہی
آئین جو انمرداں حق گوئی و بے باکی
اللہ کے شیروں کو آتی نہیں روباہی
مہ و ستارہ سے آگے مقام ہےجس کا
وہ مشتِ خاک ابھی آوارگان راہ میں ہے

حصہ دوم

3۔ درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک کی تشریح بحوالہ سیاق و سباق کریں۔ سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی لکھیں۔
(الف) خزاں کے موسم میں کچھ برے بھلے اناج بھی پیدا ہونے لگےلیکن جاڑے نے بالکل لاچار کر دیا۔ کبھی کبھی قحط سالی کا ٹڈی دل چڑھ آتا۔ اسی لشکر میں وبا اور امراض غول کے غول بیماریاں اپنے ساتھ لے کر آتے اور تمام ملک میں پھیل جاتے۔ غرض عالم میں ایسا تہلکہ پڑا کہ اگر ملک فراع کے انتظام میں نئی اصلاح نہ کی جاتی تو ایک قلم برباد ہو جاتا۔سب دکھ تو سہ سکتے تھےمگر قحط کی مصیبت غضب تھی۔ چونکہ یہ ساری نحوستیں احتیاج اور افلاس کی نحوست سے نصیب ہوئی تھیں، اس لیے سب اپنے کیے پر پچھتائے۔
(ب) "جب ہم اس ہدایت کے مطابق کوئی پون میل کی مسافت طے کر چکے تو ایک صاحب سے پوچھا ۔ انہوں نے کہا، پی آئی اے کا دفتر! اجی وہ تو یہ رہا۔ اپ کو اسی راستے پر ایک سینیما ملے گا ، اس کے بعد بس پی آئی اے کا دفتر ہےاور واقعی اس جگہ سے کوئی آدھ میل آگے ہمیں وہ دفتر مل گیا۔ یہ جگہ واقعی ڈین ہوٹل کے پچھواڑے میں کاٹھیا وار ہےاور لاہور کے پچھواڑے میں تبت پڑتا ہے۔انسان عالی ہو صلہ ہو تو اسے میل اور فرسنگ کے فاصلے فر لانگیں اور گز ہی معلوم ہوتے ہیں۔

4۔ درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک  نصابی سبق کا خلاصہ لکھیں اور مصنف کا نام بھی لکھیں۔
(الف) محنت پسند خرد مند
(ب) قرطبہ کا قاضی

5۔  سید ضمیر جعفری کی نظم" آدمی  "  کا خلاصہ تحریر کریں۔

6۔  درج ذیل عنوانات میں سے کسی ایک پر مضمون لکھیں۔
(الف) میرا پسندیدہ شاعر
(ب) ڈینگی ۔۔۔۔۔۔۔۔ایک مہلک مرض
(ج) ۔اردو ہماری قومی زبان

7- ۔ایک پرانی کرسی کی آپ بیتی لکھیے۔