لاہور  بورڈ
 201 2 اردو
انٹر پارٹ –2

پہلا  گروپ
(لازمی)کل نمبر:20
(معروضی طرز)
وقت:30منٹ

نوٹ: اپنا رول نمبر اور سوالوں کے جوابات اسی پرچہ پر دی گئی ہدایات کے مطابق لکھئے – کاٹ کر یا مٹا کر لکھا ہوا جواب غلط تصور ہو گا- یہ حصہ لازما جوابی کاپی کے ساتھ نتھی کیا جائے-


انٹر پارٹ –2
پہلا  گروپ
لاہور  بورڈ
 201 2 اردو
(لازمی)کل نمبر   :40
(انشا ئیہ طرز)وقت : 1:45 گھنٹہ

سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
کیا پھولوں نے شبنم سے وضو صحن گلستاں میں             صدائے نغمہ بلبل اٹھی بانگ اذاں ہو کر
ہوائے شوق میں شاخیں جھکیں خالق کے سجدے کو               ہوئی تسبیح میں مصروف ہر پتی زباں ہو کر
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح الگ الگ  کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
جو کچھ کہ ہم نے کی تمنا ، ملی مگر                           یہ آرزو رہی ہے کہ کچھ آرزو نہ ہو   
جوں شمع جمع ہوویں گر اہل زباں ہزار                       آپس میں چاہیے کہ کبھی گفتگو نہ ہو
جوں صبح ، چاک سینہ مرا، اے رفو گراں !                 یاں تو کسو کے ہاتھ سے ہر گز رفو نہ ہو

حصہ دوم

3- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-
(الف) عمر بن عبدالعزیز  کی حکومت و سلطنت کا اصل اصول مساوات اور جمہوریت تھا – یعنی یہ کہ تمام لوگ یکساں حقوق رکھتے ہیں اور بادشاہ کو کسی قسم کی ترجیح حاصل نہیں – صرف ملکی امور میں نہیں بلکہ معاشرت اور ذاتی زندگی میں بھی عمر بن عبدالعزیز  اس کا لحاظ رکھتے تھے -
(ب) اس شام ہم گھر کا سارا سودا لینے سپر مارکیٹ گئے- بہت سے صاحبان اس ادارے کو جانتے ہیں لیکن بہت سی میری ہم وطن بہنیں اس کے متعلق جاننا چاہیں گی – تو سنیے سپر مارکیٹ امریکن سرمایہ داری کا مکمل مظاہرہ اور امریکن طرز حیات کا بنیادی قلعہ اور اس کی لامحدود افراد کا ذخار ہے -

4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
(الف) پہلی فتح  
(ب) ایک سفر نامہ جو کہیں کا بھی نہیں ہے-

5- نظم "سراغ راہرو " کا خلاصہ تحریر کیجئے-

6-درج ذیل عنوانات میں سے کسی ایک عنوان پر مفصل مضمون تحریر کیجئے-    
(الف) مخلوط تعلیم فائدہ مند ہے یا نقصان دہ ؟  
(ب) نظم و ضبط کی اہمیت   
(ج) انٹرنیٹ کے فوائد / نقصانات-

7-ایک نا اُمید دوست کے نام خط لکھ کر اسے زندگی کے روشن پہلو دیکھنے کی تلقین کیجئے-

انٹر پارٹ –2
دوسرا گروپ
لاہور  بورڈ
 201 2 اردو
(لازمی)کل نمبر:20 (معروضی طرز)وقت:30منٹ

نوٹ: اپنا رول نمبر اور سوالوں کے جوابات اسی پرچہ پر دی گئی ہدایات کے مطابق لکھئے – کاٹ کر یا مٹا کر لکھا ہوا جواب غلط تصور ہو گا- یہ حصہ لازما جوابی کاپی کے ساتھ نتھی کیا جائے-

انٹر پارٹ –2
لاہور  بورڈ
دوسرا  گروپ
 201 2 اردو (لازمی)
کل نمبر   :40

(انشا ئیہ طرز)
وقت : 1:45 گھنٹہ

سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
(الف) ہر اک زرہ فضا کا داستان اس کی سناتا ہے             ہر اک جھونکا ہوا کا آکے دیتا ہے پیام اس کا
سراپا معصیت میں ہوں ، سراپا مغفرت وہ ہے              خطا کوشی روش میری ، خطا پوشی ہے کام اس کا
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح الگ الگ  کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
دنیا میں جب تلک کہ میں انددہ گیں رہا                       غم دل سے اور دل سے میرے غم ، قریں رہا  
رونے سے کام بس کہ شب اے ہم نشیں رہا                     آنکھوں پہ کھینچتا میں ، سر آستیں رہا
نازک مزاج تھا میں بہت اس چمن کے بیچ                 جب تک رہا تو خندہ گل سے حزیں رہا

حصہ دوم

3- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-
(الف)
نواب صاحب کو مطالعے کا بہت شوق تھا- اخبارات اور اردو ، فارسی ، عربی کتابیں برابر پڑھتے رہتے تھے- انگریزی کے اخبارات اور مضامین بھی پڑھوا کر سنتے تھے-انگریزی کی ایسی کتابیں جو ان کے مذاق کی ہوتی تھیں ، ان کا ترجمہ کرا کر پڑھتے اور بحث کرتے تھے- ان کے کتب خانے میں فارسی ، عربی اور انگریزی کی اعلٰی درجے کی کتابیں تھیں -
(ب) غرض عالم میں ایسا تہلکہ پڑا کہ اگر ملک فراغ کے انتظام میں نئی اصلاح نہ کی جاتی تو یک قلم برباد ہو جاتا- سب دکھ تو سہ سکتے تھے مگر قحط کی مصیبت غضب تھی- چونکہ یہ ساری نحوستیں، احتیاج اور افلاس کی نحوست سے نصیب ہوئی تھیں ، اس لیے سب اپنے کئے پر پچھتائے- عالم کا رنگ بے رنگ دیکھ کر تدبیر اور مشورہ دو تجربہ کا ر دنیا سے کنارہ کش ہوگئےتھے -

4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
(الف)  نواب محسن الملک 
(ب) ہوائی -

5- نظم "اسلامی مساوات " کا خلاصہ تحریر کیجئے-

6-درج ذیل عنوانات میں سے کسی ایک عنوان پر مفصل مضمون تحریر کیجئے-    
(الف) ادب اور زندگی  
(ب) جدا ہودیں سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی    
(ج) موسم بہار-

7-کسی روزنامے کے مڈیر کو خط لکھ کر اسے شہر میں ٹریفک کے مسائل سے آگاہ کیجئے-