انٹر پارٹ –2
پہلاگروپ
ملتان بورڈ
2012اردو
(لازمی)کل نمبر   : 20 (انشائی)وقت : 2.40 گھنٹہ

وقت:2:40 منٹ 
حصہ انشائیہ
(حصہ اول)
کل نمبر:80

(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کریں ۔ نظم کا عنوان اورشاعر کا نام بھی لکھیں۔
ترا شباب امانت ہے ساری دنیا کی
تو  خار زارِ جہاں میں گلاب پیدا کر
سکوں خواب ہےبے دست و پا ضعیفی کا
تو  اضطراب ہے  خود  اضطراب پیدا کر
 (ب)۔   درج ذیل اشعارکی تشریح  کریں۔ اور شاعر کا نام بھی لکھیں۔
دل میں ایک لہر سی اٹھی ہےابھی
کوئی  تازہ   ہوا   چلی  ہے  ابھی
شور   برپا  ہے  خانہ  دل    میں
کوئی  دیوار  سی  گری  ہے  ابھی
بھری  دنیا  میں  جی  نہیں   لگتا
جانے   کس  چیز کی کمی ہے ابھی

حصہ دوم

4۔ درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک کی تشریح بحوالہ سیاق و سباق کریں۔ سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی لکھیں۔
(الف) " وہ جو ہر قابل تھے ۔مگر موقع کی تلاش میں تھے۔حیدرآباد میں انکی سیاست دانی ، تدبر ، انتظامی قابلیت کے جوہر کھلے۔ ان کا ذہن ایسا رسا، ان کی طبیعت ایسی حاضر، ان کے اوسان ایسے بجا، اور معاملات اور واقعات پر ایسا عبور تھاکہ بڑے بڑے پیچیدہ معاملات کو باتوں باتوں میں سلجھا دیتے تھے۔وہ اگر ٹرکی یا کسی اور سلطنت کے فارن منیسٹر ہوتے تو یقیناً دنیا میں بڑا نام پیدا کرتے۔
(ب) " الغرض ہمت اور تحمل ان سب کو جنگلوں اور پہاڑوں میں لے گئے۔کانوں کا کھودنا، اتر چڑھاؤ ہموار کرنا، تالابوں سے پانی سینچنا، دریاؤں کی دھاروں کا رخ پھیرنا، سب کھایا۔لوگوں کے دلوں پر اس کی بات کا ایسا اثر ہوا تھاکہ سب دفعتاً کمریں باندھ، آنکھیں بند کر کے، دیمک کی طرح روئے زمین کو لپٹ گئے۔ عالم صورت  چند روز میں رنگ نکال لایا۔مگر نئے ڈھنگ سے یعنی ساری زمین ، شہر گاؤں اور قصبوں سے بھر گئی۔"

5۔   درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک  نصابی سبق کا خلاصہ لکھیں اور مصنف کا نام بھی لکھیں۔
(الف)نواب محسن الملک   
(ب) ہوئی

6۔ مجید امجد  کی نظم" ایک کوہستانی سفر کے دوران میں  "  کا خلاصہ تحریر کریں۔

7۔  درج ذیل عنوانات میں سے کسی ایک پر مضمون لکھیں۔
(الف) پاکستان میں جمہوریت کا مستقبل
(ب) عالمِ اسلام کے مسائل
(ج) ہماری اردو شاعری

8۔اخبار کے ایڈیٹر کے نام خط تحریر کیجیےجس میں بجلی کی بار بار بندش سے طلبہ پر ہونے والے اثرات کا تذکرہ کیا گیا ہو۔

انٹر پارٹ –2
دوسراگروپ
ملتان بورڈ
2012اردو(لازمی)
کل نمبر   : 20

(انشائی)
وقت : 2.40 گھنٹہ

وقت:2:40 منٹ 
حصہ انشائیہ
(حصہ اول)
کل نمبر:80

(الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کریں ۔ نظم کا عنوان اورشاعر کا نام بھی لکھیں۔
یہ پہلا سبقکتابِ ہدیٰ کا
کہ ہے ساری مخلوق کنبہ خدا کا
وہی دوست ہے خالق دو سرا کا
خلائق سے ہے جس کو رشتہ ولا کا
(ب) درج ذیل اشعارکی تشریح  کریں۔ اور شاعر کا نام بھی لکھیں۔
بول اے میرے دیار کی سوئی ہوئی زمیں
میں جن کو ڈھوڈتا ہوں کہاں ہیں وہ آدمی
میٹھے تھے جن کے پھل وہ شجر کٹ کٹا گئے
ٹھنڈی تھی جس کی چھاؤں وہ دیوار گر گئی
بازارِ ہند راستے سنساں، بے چراغ
وہ رات ہے کہ گھر سے نکلتا نہیں کوئی

حصہ دوم

4۔ درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک کی تشریح بحوالہ سیاق و سباق کریں۔ سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی لکھیں۔
(الف) " اقبال ؒ نے آکر اسلامی و مغربی علوم کے غائر مطالعے کے بعد اپنا خاص اسلامی فلسفہ قوم کے سامنے پیش کیا، جس کا مﷺصد کامل ترین انسان کی انفرادی اور اجتماعی نشوونما ہے۔ اقبال ؒ کا خیال ہے کہ انسان اطاعت ،ضبط نفس اور نیابت الہیٰ کی تین منزلیں طے کرتا ہواخودی کی انتہائی بلندی پر پہنچ سکتا ہے۔ اس ارتقاء میں اسے مذہب کی رہنمائی درکار ہے۔
(ب) " آگے چل کر معلوم ہوا کہ انہیں صرف دوڑنے اور ڈنٹر پیلنے کا ہی شوق نہیں، مگدر بھی ہلاتے ہیں،نیزہ بازی اور شہسواری میں بھی برق ہیں تیراقی اور کشتی گیری میں بھی بند نہیں۔ نشانہ بھی اچھا لگاتے ہیں ۔ حیدرآباد کی ملازمت کے زمانے میں کچھ دن فوج میں بھی رہے۔

5۔ درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک  نصابی سبق کا خلاصہ لکھیں اور مصنف کا نام بھی لکھیں۔
(الف)اکبری کی حماقتیں  
(ب)ایوب عباسی

6۔ اسرارالحق مجاز لکھنوی   کی نظم" نوجوان سے خطاب  "  کا خلاصہ تحریر کریں۔

7۔  درج ذیل عنوانات میں سے کسی ایک پر مضمون لکھیں۔
(الف) میری پسندیدہ کتاب
(ب) تعلیمِ نسواں
(ج) نظریہ پاکستان

8-۔ایک بوڑھے برگد کی آپ بیتی لکھیے۔