اردو
(لازمی)
راولپنڈی بورڈ
201 2
انٹر پارٹ –2
پہلا گروپ
(معروضی طرز)
وقت:30منٹ
کل نمبر:20
نوٹ: اپنا رول نمبر اور سوالوں کے جوابات اسی پرچہ پر دی گئی ہدایات کے مطابق لکھئے – کاٹ کر یا مٹا کر لکھا ہوا جواب غلط تصور ہو گا- یہ حصہ لازما جوابی کاپی کے ساتھ نتھی کیا جائے-
سوال نمبر 1 (الف) درج ذیل کے مختصر جوابات تحریر کیجئے-
(i) - حضرت عمر کی سیرت پر شبلی کی لکھی ہوئی کتاب کا کیا نام ہے؟
(ii) - مسلم لیگ کی بنیاد کب رکھی گئی؟
(iii) - دنیا کی حالت ابتر دیکھ کر لوگوں نے کس سے رابطہ کیا؟
(iv) -حجن کی بھانجی کہاں رہتی تھی؟
(v) - زبیر کا جرم کیا تھا؟
(ب) مطابقت اور حروف کے صحیح استعمال کو پیش نظر رکھتے ہوئے درج ذیل جملوں کو درست کیجئے-
(i) - اسلم اور اس کی ماں ہسپتال گئی۔
(ii) - وہ گھوڑا گاڑی کس کا ہے؟
(iii) - ہم نے ملتان کے آموں کو میٹھے پایا-
(iv) -چونکہ آپ نہ تھے میں نہ آیا۔
(v) - وہ نمازی ہی نہیں بلکہ حافظ قرآن بھی ہے۔
(ج) – تفصیلیہ کی تعریف کیجئے- علامت اور دو مثالیں بھی تحریر کیجئے -
(د) – مندرجہ ذیل مصادر کو بطور امدادی افعال اپنے جملوں میں استعمال کیجئے-
(i) - رکھنا:
(ii) - لینا
(iii) - جانا
(iv) -ڈالنا
(v) - پڑنا
اردو
(لازمی)
راولپنڈی بورڈ
201 2
انٹر پارٹ –2
پہلا گروپ
(انشا ئیہ طرز)
وقت : 1:45 گھنٹہ
کل نمبر :40
سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
تراشباب امانت ہے ساری دنیا کی
تو خارزار جہاں میں گلاب پیدا کر
سکوں خواب ہے بے دست و پا ضعیفی کا
تو اضراب ہے خود اضطراب پیدا کر
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح الگ الگ کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
کسی کو دے کے دل کوئی نواسنج فگاں کیوں ہو
نہ ہو جب دل ہی سینے میں تو بھر منہ میں زباں کیوں ہو
وہ اپنی خونہ چھوڑیں گے ہم اپنی وضع کیوں بدلیں
سُبک سر بن کے کیا پوچھیں کہ " ہم سے سر گراں کیوں ہو"
کیا غم خوار نے رُسوا، لگے آگ اس محبت کو
نہ لا دے تاب جو غم کی ، وہ میرا رازداں کیوں ہو
حصہ دوم
3- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-
(الف) مسلمانوں کا نصب العین اسلام ہے۔ وہ اسلام نہیں جس کا ڈنکا مطلق العنان بادشاہوں اور خود غرض اُمرانے بجایا بلکہ وہ اسلام جس کا حامل قرآن ہے۔ جس نے صرف ان دیکھے خدا کے آگے سر جھکانا سکھایا- وہ اسلام جس کا نمونہ آنحضرتؐ اور خلفائے راشدین کے عہد میں مسلمانوں کی زندگیوں میں نظر آتا ہے-
(ب) غرض مولانا تشریف لائے اور آتے ہی سائمن کمیشن، ہندوستان کی جدید اصلاھات، راؤنڈٹیبل کانفرس اور کامل آزادی کا قصہ چھیڑ دیا۔ مولانا شائق احمد عثمانی ان دنوں کانگریس سے باغی ہو چکے تھے اور سائمن کمیشن سے تعاون کے حامی تھے- ان سے اس مسئلے پر بحشیں رہتی ےتھیں۔ اب مولانا نے یہ حکابت شروع کی تو پھر یہی بحث چھڑ گئی لیکن دراصل مجھے اس بحث سے چنداں دلچسپی نی تھی -
4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
(الف) تشکیل پاکستان
(ب) دستک
5- سید ضمیر جعفری کی نظم " آدمی" کا خلاصہ تحریر کیجئے-
6-درج ذیل عنوانات میں سے کسی ایک عنوان پر مفصل مضمون تحریر کیجئے-
اُردو ذریعہ تعلیم ( ایک قومی ضرورت) (i)
نظم و ضبط کی اہمیت (ii)
گدا گری ایک لعنت (iii)
7-چھوٹے بھائی کے نام خط لکھ کر اُسے سگریٹ نوشی کے نقصانات سے آگاہ کرتے ہوئے اجتناب کی تلقین کیجئے-
اردو
(لازمی)
راولپنڈی بورڈ
201 2
انٹر پارٹ –2
دوسرا گروپ
(معروضی طرز)
وقت:30منٹ
کل نمبر:20
نوٹ: اپنا رول نمبر اور سوالوں کے جوابات اسی پرچہ پر دی گئی ہدایات کے مطابق لکھئے – کاٹ کر یا مٹا کر لکھا ہوا جواب غلط تصور ہو گا- یہ حصہ لازما جوابی کاپی کے ساتھ نتھی کیا جائے-
سوال نمبر 1 (الف) درج ذیل کے مختصر جوابات تحریر کیجئے-
(i) - محمد بن قاسم کون تھا؟
(ii) - کلکتہ سے بیگم اختر ریاض الدین کا کیا تعلق تھا؟
(iii) - بیگم اختر ریاض الدین کا استقبال کس نے اور کیسے کیا؟
(iv) -کیا سبب تھا کہ مولانا توندسے محروم تھے۔
(v) -صبح صادق کے وقت مولانا ظفر علی خان کے معمولات کیا تھے؟
(ب) مطابقت اور حروف کے صحیح استعمال کو پیش نظر رکھتے ہوئے درج ذیل جملوں کو درست کیجئے-
(i) - تیز چلو چنانچہ گاڑی سے رہ جاؤ گے۔
(ii) - جو لکھے وہی مٹائے۔
(iii) - آپ آؤ گے تو ان کے گھر چلیں گے۔
(iv) -جو کمائے گا تو کھائے گا۔
(v) - جب وہ گیا چلا گیا سو میں نے دروازہ بند کر لیا۔
(ج) –رابطہ کی تعریف کیجئے- علامت اور دو مثالیں بھی تحریر کیجئے -
(د) – مندرجہ ذیل مصادر کو بطور امدادی افعال اپنے جملوں میں استعمال کیجئے-
(i) - رہنا
(ii) - ہونا
(iii) - کرنا
(iv) -رکھنا
(v) - پڑنا
اردو
(لازمی)
راولپنڈی بورڈ
201 2
انٹر پارٹ –2
دوسرا گروپ
(انشا ئیہ طرز)
وقت : 1:45 گھنٹہ
کل نمبر :40
سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
اے ہم نشین! کلام مرالا کلام ہے
سن! زندگی تغیر پیہم کا نام ہے
راتوں کو ہے سحر کی تجلی کا انتظار
ہے ہر صدا فراق خموشی میں بے قرار
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح الگ الگ کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
کیا فرق داغ و گل میں کہ ' جس گل میں بو نہ ہو
کس کام کا وہ دل ہے کہ ' جس میں تُو نہ ہو
ہودےنہ حول و قوت اگر تیری درمیان
جوہم سے ہو سکے ہے، سو ہم سے کبھو نہ ہو
جو کچھ کہ ہم نے کی ہے تمنا ' ملی مگر
یہ آرزو رہی ہے کہ کچھ آرزو نہ ہو
حصہ دوم
3- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-
(الف) بنو اُمیہ کے دفتر اعمال میں سب سے زیادہ قوم کو برباد کرنے والا یہ واقعہ ہے کہ انہوں نے آزادی اور حق گوئی کا استیصال کر دیا تھا – عبدالملک نے تخت پر بیٹھ کر حکم دیا تھا کہ کوئی شخص میری کسی بات پر روک ٹوک نہ کرنے پائے اور جو شخص ایسا کرے گا سزا پائے گا- اگر چہ اس پر بھی آزادی پسند عرب کی زبانیں بند نہ ہوئیں تاہم بہت کچھ فرق آگیا تھا ۔ عمر بن عبدالعزیز نے اس بدعت کو بالکل مٹا دیا -
(ب) وہ موجود تھے تو اُن کی مثال نعائم فظرت کی تھی مثلا: ہوا، پانی، روشنی جو اس درجہ عام وارزاں ہیں کہ ان کی طرف توجہ مائل نہیں ہوتی لیکن اُن میں سے کسی میں کہیں سے کوئی فرق آجائے تو بھر دیکھئے کیسی کیسی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور یہی نا قابل التفات چیزیں کیسی نعمتیں بن جاتی ہیں -
4 - درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
(الف) ہوائی
(ب) نواب محسن الملک -
5- احسان دانش کی نظم " تغیر " کا خلاصہ تحریر کیجئے-
6-درج ذیل عنوانات میں سے کسی ایک عنوان پر مفصل مضمون تحریر کیجئے-
(الف) قومی ترقی میں اُردو زبان کی اہمیت
(ب) اسلام اور عورت
(ج) دہشت گردی اور ہمارا معاشرہ
7-چھوٹے بھائی کے نام خط لکھ کر اُسے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں حصہ لینے کی تلقین کیجئے-