سرگودھا بورڈ
 201 2 اردو
انٹر پارٹ
-1
پہلا  گروپ
(لازمی)
کل نمبر:20 (معروضی طرز)وقت:30منٹ

نوٹ: اپنا رول نمبر اور سوالوں کے جوابات اسی پرچہ پر دی گئی ہدایات کے مطابق لکھئے – کاٹ کر یا مٹا کر لکھا ہوا جواب غلط تصور ہو گا- یہ حصہ لازما جوابی کاپی کے ساتھ نتھی کیا جائے-

سرگودھا   بورڈ(لازمی)
 201 2 اردو
پہلا  گروپ
کل نمبر   :40
انٹر پارٹ –1
(انشا ئیہ طرز)
وقت : 1:45 گھنٹہ

سوال نمبر 3- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
وائے نادانی ! کہ تو محتاج ساقی ہو گیا             مے بھی ، مینا بھی تو ، ساقی بھی تو، محفل بھی تو
شعلہ بن کر پھونک دے ، خاشاک غیر اللہ کو        خوف باطل کیا کہ ہے، غارت گر باطل بھی تو
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح الگ الگ  کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
پھرے راہ سے وہ ، یہاں آتے آتے             اجل مر رہی تو ، کہاں آتے آتے   
نہ جانا کہ دنیا سے جاتاہے کوئی               بہت دیر کی مہرباں آتے آتے
مرے آشیاں کے تو تھے چار تنکے            چمن اڑ گیا آندھیاں آتے آتے

حصہ دوم

4- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-
(الف
) محمد رسول ﷺ کا وجود مبارک ایک آفتاب عالم تاب تھا جس سے اونچے پہاڑ ، ریتلے میدان ، بہتی نہریں ، سر سبز کھیت ، اپنی  اپنی صلاحیت اور استعداد کے مطابق تابش اور نور حاصل کرتے تھے یا ابر   باراں تھا ، جو پہاڑ اور جنگل ، میدان اور کھیت ریگستان اور باغ ہرجگہ  برستا تھا اور ہر ٹکڑا اپنی اپنی استعداد کے مطابق سیراب ہو رہا تھا ، قسم قسم کے درخت اور رنگا رنگ پھول اور  پتے جم رہے تھے اور اگ رہے تھے-
(ب) چناچہ اب لاہور میں عام ضروریات کے لیے ہوا کی بجائے گرد اور خاص خاص حالاتہ میں دھواں استعمال کیا جاتا ہے- کمیٹی نے جا بجا دھوئیں اور گرد کے مہیا کرنے کے لیے مرکز کھول دیئے ہیں – جہاں یہ مر کبات مفت تقسیم کیے جاتے ہیں -امید کی جاتی ہے کہ اس سے نہایت تسلی بخش نتائج نکلیں گے- بہم رسانی آب کے لیے ایک اسکیم عرصے سے کمیٹی کے زیر غور ہے یہ اسکیم نظام سقے کے وقت سے چلی آتی ہے- لیکن مصیبت یہ ہے کہ نظام سقے کے اپنے ہاتھ سے لکھے ہوئے اہم مسودات بعض تو تلف ہو چکے ہیں اور جو باقی ہیں ان کے پڑھنے میں بہت وقت پیش آرہی ہے -

5- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
(الف)سفارش  
(ب) دوستی کا پھل

6- دلاور فگار کی نظم " لوکل بس" کا خلاصہ اپنے لفظوں میں لکھیے-

7-بس سٹاپ پر کھڑے ہوئے دو اجنبیوں کے مابین گفتگوکو مکالمے کی صورت میں قلم بند کیجئے-    
یا
" جشن یوم آزادی " کی پُر وقار تقریب کا آنکھوں دیکھاحال لکھیے-

8- حصول ملازمت کے لیے ضلعی ناظم کے نام درخواست تحریر کیجئے-

9- پیراگراف کی تلخیص کیجئے- مناسب عنوان بھی تجویز کیجئے-
بہت سے طلبا و طلبات کا خیال ہے کہ اعلٰی ترین تعلیمی کارکردگی دکھانے کے لیے غیر معمولی ذہانت کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ ذہانت فطری طور پر قدرت عطا کرتی ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ فطری طور پر ہر شخص کو قدرت لگ بھگ ایک طرح کی ذہانت سے نوازتی ہے اصل فرق تو انسان کی محنت کا ہے- غیر معمولی ذہانت کے حامل لوگ تو نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں ان کا کوئی مقابلہ نہیں ہوتا لیکن عام انسان محنت اور شدید محنت کو اپنی عادت بنالے تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ اعلٰی ترین کارکردگی نہ دکھا سکے- ہمارا رویہ زندگی بناتا ہےاور ہمیں اپنے رویو ں کی سمت درست کرنے کی ضرورت ہے- ہماری اصل ضرورت محنت کی عادت کو اپناناہےکامیابی یقینی ہو جائے گی-