سرگودھا   بورڈ
 201 2 اردو (لازمی)
انٹر پارٹ –2
کل نمبر:20
پہلا  گروپ
(معروضی طرز)
وقت:30منٹ

نوٹ: اپنا رول نمبر اور سوالوں کے جوابات اسی پرچہ پر دی گئی ہدایات کے مطابق لکھئے – کاٹ کر یا مٹا کر لکھا ہوا جواب غلط تصور ہو گا- یہ حصہ لازما جوابی کاپی کے ساتھ نتھی کیا جائے-

سرگودھا   بورڈ
 201 2 اردو (لازمی)
پہلا  گروپ
انٹر پارٹ –2
کل نمبر   :40
(انشا ئیہ طرز)
وقت : 1:45 گھنٹہ

سوال نمبر 3- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
(الف) رُونما کب ہوگا راہ زیست پر منزل کا چاند     
ختم کب ہو گا اندھیروں کا سفر ، خیر البشرؐ
کب ملے گا ملت بیضاکو پھر اوج کمال         
کب شب حالات کی ہو گی سحر ، خیر النشرؐ
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح الگ الگ  کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
دیدوادید جو ہو  جائے، غنیمت سمجھو
جوں شرر ورنہ ہم اے اہل نظر جاتے ہیں
ہووے نہ حول وقوت اگر تیری درمیاں
جو ہم سے ہوسکے ہے، سو ہم سے کبھو نہ ہو
جوں شمع جمع ہوویں گر اہل زباں ہزار
آپس میں چاہیے کہ کبھی گفتگو نہ ہو

حصہ دوم

4- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-
(الف)
جب راحت ق آرام کے سامان یوں پیدا ہونے لگے تو رفتہ رفتہ غرور ، خود پسندی ، حسد نے اس باغ میں آ کر قیام کر دیا – اس کے اثر صحبت سے لوگ بہت خراب ہوئے کیوں کہ وہ اپنے ساتھ دولت کا پیمانہ لائے- پہلے تو خدا ئی کے کار خانے ، فارغ البالی کے آئین اور آزادی کے یہ موجب کھلے ہوئے تھے یعنی عیش و افر اور سامان فراواں جو کچھ درکار ہو ، موجود تھا- اور اسی بے احتیاتی کو لوگ تو نگری کہتے ہیں  -
(ب) ہمارے آپ کے اعزہ کے دلوں سے نیکی اور فیاضی اٹھا لی گئی ہے- اغیار کو تو یہ مسرور اور با فراغت دیکھ کر خوش ہوں گے اور فخر کریں گے، لیکن اپنوں کو کھاتا پیتا یو ہنستا بولتا دیکھ کر غم و غصہ کے انگاروں پر لوٹنے لگیں گے – یہ اپنے  عکے پن اور بے غیرتی کو اپنی بہت بڑی خوبی اور اپنا حربہ سمجھتے ہیں یہ اپنے کھاتے پیتے عزیز کو غاصب سمجھتےہیں -

5- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
(الف) پہلی فتح  
(ب) تشکیل پاکستان

6- نظم "خدا سر سبز رکھے اس چمن کو " کا خلاصہ تحریر کیجئے-

7-درج ذیل عنوانات میں سے کسی ایک عنوان پر مفصل مضمون تحریر کیجئے-    
(الف) کمپیوٹر کی افادیت
(ب) ایک پکنک پارٹی   
(ج) اسلامی معاشرہ-

8-گلاب کے پھول کی آپ بیتی تحریر کیجئے-