اردو (لازمی)
بہاولپور بورڈ2013ء
1 گروپ-
انٹر پارٹ-2
وقت:30منٹ
(معروضی طرز)
کل نمبر:20
نوٹ: جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے- ہرسوال کے چار ممکنہ جواب D اورC,B,A دئیے گئے ہیں- ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-
اردو (لازمی)
بہاولپور بورڈ 2013
انٹر پارٹ –2
پہلاگروپ
وقت : 1.45 گھنٹہ
(انشائی)
کل نمبر : 80
حصہ اول
2۔ (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کریں۔ نظم کا عنوان اور شاعر کا نام بھی لکھیں۔
کیا پھولوں نے شبنم سے وضو صحن گلستان میں
صدائے نغمہ بلبل اٹھی بانگ ِ اذاں ہو کر
ہوائے شوق میں شاخیں جھکیں خالق کے سجدے کو
ہوئی تسبیح میں مصروف ہر پتی زباں ہو کر
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کریں اور شاعر کا نام بھی لکھیں۔
پردہ خآک میں سو ، سورہے جاکر افسوس
پردہ رخسار پہ کیا کیا مہ تاباں لے کر
ابر کی طرح سے کردیویں گے عالم کو نہال
ہم جدھر جاویں گے ، یہ دیدہ گریاں لے کر
پھر گئی سوئے اسیران قفس باد صبا
خبر آمد ایام بہاراں لے کر
حصہ دوم
3۔ درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک کی تشریح بحوالہ سیاق و سباق کریں۔ سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی لکھیں۔
(الف) وہ جو ہر قابل تھے مگر موقعے کی تلاش میں تھے، حیدر آبادمیں ان کی سیاست دانی ، تدبر، انتظامی قابلیت کے جوہر کھلے ۔ ان کا ذہن ایسا رسا، ان کی طبیعت ایسی حاضر ، ان کے اوسان ایسے بجا اور معاملات اور واقعات پر ایسا عبور تھا کہ بڑے بڑے پچیدہ معاملات کو باتوں باتوں میں سلجھا دیتے تھےوہ اگرٹرکی یا کسی اور سلطنت کے فارن منسٹر ہوتے تو یقیناً دنیا میں بڑا نام پیدا کرتے۔ بڑے بڑے مدبر ان کا لوہا مان گئے تھے۔
(ب) میری بوڑھی زبان سے اللہ تعالیٰ کا عفو ورحم کےئ بار بولا لیکن ہر بار اس نے سننے والے کانوں کو بہرہ پایا۔ پر اب کی بار میری التجا سن لیجیے یا مجھے ہمیشہ کے لیےخاموش کر دیجیے۔ میرے حضور ! یہ وہ بد نصیب بول رہی ہے جس نے مجرم کی ماں کے اٹھ جانے کے بعد اپنی اولاد کی طرح اسے کلیجے سے لگایا ، میرے حضور ! خود آپ نے اسے مجھے دے ڈالا تھا ۔ میں تھی جس نے اسے زندگی دی اور توانائی بخشی کہ وہ بڑھ کر مرد بن جائے۔
4۔ درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیں اور مصنف کا نام بھی لکھیں۔
(الف) اکبری کی حماکتیں
(ب) قرطبہ کا ضی
5۔ نظم" اسلامی مساوات " کا خلاصہ تحریر کریں۔
6۔ درج ذیل عنوانات میں سے کسی ایک پر مفصل مضمون لکھیں۔
(الف) توانائی کا بحران۔
(ب) والدین کا احترام۔
(ج) ذرائع ابلاغ کی اہمیت
7۔ دوست کے نام خط لکھیں جس میں اسے پڑھنے کی تلقین کیجیے۔
اردو (لازمی)
بہاولپور بورڈ2013ء
گروپ-2
انٹر پارٹ-2
وقت:30منٹ
(معروضی طرز)
کل نمبر:20
نوٹ: جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے- ہرسوال کے چار ممکنہ جواب D اورC,B,A دئیے گئے ہیں- ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-
اردو (لازمی)
بہاولپور بورڈ 2013
انٹر پارٹ –2
دوسراگروپ
وقت : 1.45 گھنٹہ
(انشائی)
کل نمبر : 80
حصہ اول
2۔ (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کریں۔ نظم کا عنوان اور شاعر کا نام بھی لکھیں۔
صنم تراش نہ ہو تو صنم نہیں بنتا
قدم نہ ہو تو نشانِ قدم نہیں بنتا
یونہی یہ راہ کہ ہے جس کا نام کاہ کشاں
یوں ہی یہ نقشِ قدم ماہِ نیر و تاباں
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کریں اور شاعر کا نام بھی لکھیں۔
شور برپا ہے خانہ دل میں
کوئی دیوار سی گری ہے ابھی
بھری دنیا میں جع نہیں لگتا
جانے کس چیز کی کمی ہے ابھی
تو شریکِ سخن نہیں ہے تو کیا
ہم سخن تری خاموشی ہے ابھی
حصہ دوم
3۔ درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک کی تشریح بحوالہ سیاق و سباق کریں۔ سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی لکھیں۔
(الف) دو لونگیں ، اس کے ساتھ اس کے ساتھ دو ورق کی حکایت ِ دلچسپ ۔ مزاج داردل و جان سے معتقد ہو گئیں۔ حجن تو لونگیں دے کر رخست ہوئی ، مزاج دار بہو نے غسل کر، کپڑے بدل خوشبو لگا، ایک لونگ بسم اللہ کر کے اپنی چوٹی میں باندھی اور میاں کے پلنگ کی چادر اور تکیوں کے غلاف بدل ایک لونگ کسی تکیے میں رکھ دی ۔ محمد ؑاقل جو گھر آیا ۔ بی بی کو دیکھا صاف ستھری ، پلنگ کی چادر بے کہے بدلی ہوئی ۔ خوش ہوا اور التفات کے ساتھ باتیں کرنے لگا۔
(ب) " میرا بچہ، میری آنکھ کا تارا، ارے دیکھو تو کیسے تن کر چل رہا ہے۔اسکا باہر نکلا ہوا سینہ دیکھو! سانس کس بے خوفی سے آجا رہا ہے!شاباش میرے لاڈلے شاباش! سر اٹھائے رکھ، تم پر ہم سب کو ناز ہے۔تجھ پر میرے دلارے، جسے مر جانا ہے ، دیکھ لو اسے دیکھ لو۔ جس کے بدن میں گرم خون لہریں مارتا تھاپر جس کے دل میں قاتل کے لہو کی ایک بوندد بھی نہیں ۔ ہائے پر قاتل موجود ہے۔
4۔ درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیں اور مصنف کا نام بھی لکھیں۔
(الف) محنت پسند خرد مند
(ب) مولانا ظفر علی خان
5۔ نظم" نعت " کا خلاصہ تحریر کریں۔
6۔ درج ذیل عنوانات میں سے کسی ایک پر مفصل مضمون لکھیں۔
(الف) محسنِ انسانیتﷺ ۔
(ب) تعلیم نسواں
(ج) ماحولیاتی آلودگی
7۔ اپنے دوست /سہیی کے نام خط لکھیں جس میں اسے انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں کامیابی پر مبارکباد دیں۔