اردو(لازمی)
انٹر پا رٹ2-
2013ء ڈی جی خان
گروپ-1
(معروضی طرز)
وقت:30منٹ
کل نمبر:20
نوٹ: ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات C, B, A اور D دیے گئے ہیں۔ جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دیئے گئےدائروں میں درست جواب کے مطابق متعلقہ دائروں کو مارکر یا پین سے بھر دیجیے۔ ایک سے زیادہ دائروں کو پُر کرنے یا کاٹ کر پُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا
مطا بقت اور حر و ف کے صیح استعمال کو پیش نظر رکھتے ہو ئے درست حصے کی نشا ند ہی کر یں
رمو ز ا و قا ف کو ملحوظ خا طر رکھتے ہو ئے درست جو ا ب کا انتخا ب کر یں
امد ا دی افعا ل کے صیح استعما ل کا انتخا ب کر یں
اردو
(لازمی)
ڈی جی خان بورڈ
2013
انٹر پارٹ –2
پہلاگروپ
(انشا ئیہ طرز)
وقت : 2.40 گھنٹے
کل نمبر :80
سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
بلائیں شاخ گل کی لیں نسیم صبح گاہی نے ہوئیں کلیاں شگفتہ روئے رنگین بتاں ہو کر
کیا پھولوں نے شبنم سے وضو صحن گلستان میں صدائے نغمہ بلبل اٹھی بانگ اذاں ہو کر
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
کیا فرق داغ و گل میں کہ ، جس گل میں بو نہ ہو کس کام کا وہ دل ہےکہ ، جس دل میں تو نہ ہو
ہووے نہ حول وقوت اگر تیری درمیاں جو ہم سے ہو سکے ہے، سو ہم سے کبھو نہ ہو
جو کچھ کہ ہم نے کی ہے تمنا ، ملی مگر یہ آرزو رہی ہے کہ ، کچھ آرزو نہ ہو
حصہ دوم
3- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-
(الف) تقریر کے وقت منہ سے پھول جھڑتے تھے آواز میں شیر ینی اور دل کشی تھی اکثر لوگ جو ان سے ملنے یا کسی معاملے میں گفتگو کرنے آتے تو ان کی ذہانت اور لیاقت کے قائل ہو جاتے ان کی خوشی بیانی ایسی تھی کہ اکثر اوقات مخالف بھی مان جاتے تھے ۔ دکن میں رہتےرہتے اور بعض امراض کی وجہ سے بھی وہ شدید موسم کو برداشت نہیں کر سکتے تھے ایسے زمانے میں وہ بمبئی چلے آتے ۔
(ب) مرحوم کو سپرد خاک کیا گیا ۔ مولانا ابوبکر صاحب نے قبر کے سرھانے کھڑے ہو کر فرمایا " بھائیو ایوب اپنے پیدا کرنے والے کے ہاں پہنچ گئے اگر تم میں سے کسی کو کوئی تکلیف پہنچی ہو تو معاف کر دینا " گر یہ سب کے گلو کیر ہوا ، کسی نے روکا اور کسی نے نہ روکا !ایک غم نصیب کے قلب کی گہرائیوں سے ایک اور درد ناک صدا بلند ہوئی کیا یہاں کوئی ایسا بھی موجود ہے جس پر ایوب کی خدمات کا صلہ واجب الادا نہ ہو اس آواز کو سنا کسی نے نہیں ، محسوس سب نے کیا۔
4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
تشکیل پاکستان (الف)
نواب محسن الملک (ب)
5- نظم " ایک کوہستانی سفر کے دوران میں" کا خلاصہ لکھئے۔
6- درج ذیل میں سے کسی ایک عنوان پر مضمون تحریر کریں ۔
(الف) میری پسندیدہ شخصیت
(ب) منشیات ایک لعنت
(ج) کمپیوٹر ایک مفید ایجاد
7-اپنے والد کے نام خط لکھ کر امتحان میں ناکامی کی وجوہات سے آگاہ کیجیئے ۔
اردو(لازمی)
انٹر پا رٹ2-
2013ء ڈی جی خان
گروپ-2
(معروضی طرز)
وقت:30منٹ
کل نمبر:20
نوٹ: ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات C, B, A اور D دیے گئے ہیں۔ جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دیئے گئےدائروں میں درست جواب کے مطابق متعلقہ دائروں کو مارکر یا پین سے بھر دیجیے۔ ایک سے زیادہ دائروں کو پُر کرنے یا کاٹ کر پُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا
مطا بقت اور حر و ف کے صیح استعمال کو پیش نظر رکھتے ہو ئے درست حصے کی نشا ند ہی کر یں
رمو ز ا و قا ف کو ملحوظ خا طر رکھتے ہو ئے درست جو ا ب کا انتخا ب کر یں
امد ا دی افعا ل کے صیح استعما ل کا انتخا ب کر یں
اردو
(لازمی)
ڈی جی خان بورڈ
2013
انٹر پارٹ –2
دوسراگروپ
(انشا ئیہ طرز)
وقت : 2.40 گھنٹے
کل نمبر :80
سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
ہوئی ختم اس کی حجت اس زمین کے بسلے والوں پر کہ پہنچایا ان سب تک محمد نے کلام اس کا
بجھاتے ہی رہے پھونکوں سے کافت اس کو رہ رہ کر مگر نو ر اپنی سا عت پر، رہا ہو کر تمام اس کا
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
جب عشق سکھاتا ہے آداب خود آگاہی کھتے ہیں غلاموں پر اسرار شہنشاہی
عطا ہو ، رومی ہو، رازی ہو، غزالی ہو کچھ ہاتھ نہیں آتا بے آہ سحر گاہی
اے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھی جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی
حصہ دوم
3- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-
(الف) عمر بن عبدالعزیز اکثر عیسائیوں اور یہودیوں کے ہاں مہمان ہوتے تھے لیکن ان کے کھانے کی قیمت دیا کرتے تھے وفات کے وقت اپنے مقبرے کیلیے جو زمین پسند کی وہ ایک عیسائی کی تھی اس کو بلا کر خریدنا چاہا اس نے کہا امیرالمومنین قیمت کی ضرورت نہیں ۔ ہمارے لئے تو یہ امر برکت کا باعث ہوگا لیکن انہوں نے نہ مانا اور تیس دینا روے کر وہ زمین خریدلی ۔
(ب) مجھے گھر دیکھنے کا شوق لیکن ریاض صاحب ٹالتے جائیں کہ تم صبح آرام سے دیکھنا ۔ ابھی کمروں میں بتی مت جلاؤ اور اس کی وجہ سمجھ میں آئی جب کھر کے ہر کونے میں منوں کوڑا اور گردو غبا ر دیکھا۔ہر دروازے سے میلے موزے اور رومال ، ہر جیب سے تھیٹر ، سینما فلور شو کی پرچیاں اور ریز گاری ، پینٹری میں پانچ دن سے برتن نکال نکال کر استعمال کرتے جاتے تھے ۔
4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
دستک (الف)
مولوی نذیر احمد دہلوی (ب)
5- اکبر الہ آبادی کی نظم " خدا سر سبز رکھے اس چمن کو مہرباں ہو کر" کا خلاصہ لکھئے۔
6- درج ذیل میں سے کسی ایک عنوان پر مضمون تحریر کریں ۔
(الف) میری پسندیدہ کتاب
(ب) کتاب کی زندگی
(ج) نظریہ پاکستان
7- اپنے والد صاحب کے نام خط لکھ کر اپنی تعلیمی حالات کے بارے میں آگاہ کریں۔