اردو(لازمی)
انٹر پا رٹ 1
فیصل آ با د 2013 ء
گروپ-1
وقت:30منٹ
(معروضی طرز)
کل نمبر:20
نوٹ: ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات C, B, A اور D دیے گئے ہیں۔ جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دیئے گئےدائروں میں درست جواب کے مطابق متعلقہ دائروں کو مارکر یا پین سے بھر دیجیے۔ ایک سے زیادہ دائروں کو پُر کرنے یا کاٹ کر پُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا
اردو
(لازمی)
فیصل آباد بورڈ
2013
انٹر پارٹ –1
پہلا گروپ
وقت : 1:45 گھنٹہ
(انشا ئیہ طرز)
کل نمبر :40
سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
کردار کا یہ حال ،صداقت ہی صداقت اخلاق کا رنگ کہ قرآں ہی قرآں
انسان کو شائستہ و خودار بنای تہذیب تمدن ، ترے شرمندہ احساں
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
نہ جانا کہ دنیا سے جاتا ہے کوئی بہت دیر کی ، مہرباں آتے آتے
سنانے کے قابل جو تھی بات ان کو وہی رہ گئی ، درمیاں آتے آتے
میرے آشیاں کے تو تھے چات تنکے چمن اڑ گیا ، آندھیاں آتے آتے
حصہ دوم
3- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-
(الف) انسان کی قومی ترقی کی نسبت ہم لوگوں کے یہ خیال ہیں کہ کوئی خضر ملے ، گورنمنٹ فیاض ہوا ور ہمارے سب کام کر دے – اس کے معنی ہیں کہ ہر چیز ہمارے لئے کی جاوے اور ہم خود نہ کریں – یہ ایسا مسئلہ ہے کہ اگر اس کو ہادی اور وہنما بنا یا جاوے تو تمام قوم کی دلی آزادی کو برباد کر دے اور آدمیوں کو انسان پر ست بنا دے -
(ب) ایک عام خوش فہمی جس میں تعلیم یافتہ اصحاب با لعموم اور اُردو شعرا بالخصوص عرصے سے مبتلا ہیں ، یہ ہے کہ مرغ صرف صبح اذان دیتے ہیں – اٹھارہ مہینے اپنی عادت و خصائل کا بغور .مطالعہ کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ یا تو میں جان بوجھ کر عین اس وقت سوتا ہوں جو قدرت نے مرغ کے اذان دینے کیلئے مقرر کیا ہے یا یہ ادبدا کر اس وقت اذان دیتا ہے جب خدا کے کہنگا بندے خواب غفلت میں پڑے ہوں -
4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
(الف) ادیب کی عزت
(ب) دوستی کا پھل
5- نظیر اکبر آبادی کی نظم " تسلیم و رضا " کا خلاصہ تحریر کیجئے-
6- ٹیوشن سسٹم کے فوائد اور نقصانات پر دو طالبعلموں کے درمیان مکالمہ تحریر کیجئے-
یا
حلف وفاداری کے حوالے سے کالج میں منعقدہ تقریب کی روداد تحریر کیجئے-
7-پوسٹ ماسٹر کے نام منی آرڈر کی گمشدگی کی درخواست تحریر کیجئے-
8- مندرجہ ذیل عبارت کی تلخیص کیجئے اور مناسب عنوان بھی تحریر کریں –
عورت کو تعلیم دینے کی کئی وجوہ ہیں – آج کل ہر باپ یہ سوچتا ہے کہ اس کا بیٹا زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کرے – جب ایک تعلیم یافتہ بیٹے کو ان پڑھ ، جاہل اور کند نا تراش ہیوی ملے گے تو وہ اپنے باپ کے متعلق کیا سوچے گا – اس کی بیوی اس کی باتوں اور اس کے مسائل کو نہ سمجھ سکے گی اور اس طرح اس کی زندگی اجیران کر دے گی – پرانے زمانے میں لوگ عورت کو بطور صرف بچوں کی ماں سمجھتے تھے حلانکہ عورت مرد کی زندگی میں ہر بات میں شریک ہوتی ہے- تعلیم یافتہ بیوی اپنے بچوں ، اور خاوند اور سسرال سب کیلئے رحمت ہوتی ہے-
اردو(لازمی)
انٹر پا رٹ 1
فیصل آ با د 2013 ء
گروپ-2
وقت:30منٹ
(معروضی طرز)
کل نمبر:20
نوٹ: ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات C, B, A اور D دیے گئے ہیں۔ جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دیئے گئےدائروں میں درست جواب کے مطابق متعلقہ دائروں کو مارکر یا پین سے بھر دیجیے۔ ایک سے زیادہ دائروں کو پُر کرنے یا کاٹ کر پُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا
اردو
(لازمی)
فیصل آباد بورڈ
2013
انٹر پارٹ –2
پہلا گروپ
وقت : 1:45 گھنٹہ
(انشا ئیہ طرز)
کل نمبر :40
سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
لاکھ پردوں میں ہے تو بے پردہ سو نشانوں پہ بے نشاں تو ہے
تو ہے خلوت میں ، تہ ہے جلوت میں کہیں پہناں ، کہیں عیاں تو ہے
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
کرو کج جبین پہ سر کفن میرے قاتلوں کو گماں نہ ہو کہ غرور عشق کا با نکپن پس مرگ ہم نے بھلا دیا
ادھر ایک حرف کیشتنی یہاں لاکھ عذر تھا گفتنی جو کہا تو سن کے اڑا دیا جو لکھا تو پڑھ کے مٹا دیا
جور کے تو کوہ گراں تھے ہم چلے تو جاں سے گذر گئے رہ یار ہم نے قدم قدم تجھے یا د گار بنا دیا
حصہ دوم
3- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-
(الف) ایک نہایت عاجز و مسکین غریب آدمی جو اپنے ساتھیوں کو محنت اور پرہیز گاری اور بے لگاؤ ایمانداری کی نظیر دکھاتا ہے اس شخص کا اس کے زمانہ اور آئندہ زمانے میں اس کے ملک ، اس کی قوم کی بھلائی پر بہت اثر پیدا ہوتا ہے – کیونکہ اس کی زندگی کا تجربہ اور چال چلن کو معلوم نہیں ہوتا مگر اور شخصوں کی زندگی میں خفیہ خفیہ پھیل جاتا ہے اور آئندہ کی نسل کیلئے ایک عمدہ نظیر بن جاتا ہے -
(ب) بس جدھر بھی نظر جما کر دیکھتی یہی لگتا کہ کوئی سفید سفید کپڑوں میں لپٹا چلا آرہا ہے – بالکل اسی وضع کے کپڑے جو اس کی ماں کو مرنے کے بعد پہنائے گئے تھے – دروازہ مانوس طریقے پر چر مرایا اور پھر کھٹ سے بند ہو گیا اور اس نے کپکپا کر آنکھیں کھول دیں جب کچھ نظر نہ پڑا تو مری ہوئی آواز میں بولی ---------کون ہے؟
4- دیئے گئے اسباق میں سے کسی ایک سبق کا خلاصہ تحریر کیجیے اور مصنف کا نام بھی لکھیے -
(الف) اوور کورٹ
(ب) لاہور کا جغرافیہ
5- مولانا ظفر علی خان کی نظم" مستقبل کی جھلک " کا خلاصہ اپنے لفظوں میں لکھئے -
6-بس کنڈیکٹر اور مسافر کے درمیان کرایہ بڑھانے کے موضع پر مکالمہ تحریر کیجئے-
یا
اپنے کالج میں منعقدہ نعت خوانی کے مقابلے کی رودادتحریر کیجئے -
7-" ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے نام نکاسی آب اور صفائی کی ناقص صورتحال سے متعلق شکایت " کی درخواست لکھئے-
8- درج ذیل پیرا گراف کی تلخیص کیجئے- مناسب عنوان بھی تجویز کیجئے-
ہم دیکھتے ہیں کہ دنیا میں دو قسم کی قوتیں ہیں – جن میں ایک نے اپنے باپ دادا کو درجہ کمال پر پہنچا ہوا اور نا قابل سہود خطا سمجھ کر ان کے علوم و فنون طریق معاشرت کو کامل سمجھا اور اس کی پیروی پر جمی رہی اور اس کی ترقی اور بہترین پر اور نئی چیزوں کے اخذو ایجاد پر کچھ کو شش نہیں کی – اور دوسری نے کسی کو کامل نہیں سمجھا اور ہمیشہ ترقی میں اور نئے نئے علوم و فنون اور طریق معاشرت کے ایجاد میں کو شش کرتی رہی – اب دیکھ لو کہ ان دونوں میں کیا فرق ہے اور کون تنزل اور کون ترقی کی حالت میں ہے-