اردو(لازمی)
انٹر پا رٹ 2 فیصل آ با د 2013ء
گروپ-1
(معروضی طرز)
وقت:30منٹ
کل نمبر:20
نوٹ: ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات C, B, A اور D دیے گئے ہیں۔ جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دیئے گئےدائروں میں درست جواب کے مطابق متعلقہ دائروں کو مارکر یا پین سے بھر دیجیے۔ ایک سے زیادہ دائروں کو پُر کرنے یا کاٹ کر پُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا
مطا بقت اور حر و ف کی صیح استعمال کو پیش نظر رکھتے ہو ئے درست حصے کی نشا ندہی کر یں
رمو ز ا و قا ف
امد ادی افعا ل
اردو
(لازمی)
فیصل آباد بورڈ
2013
انٹر پارٹ –2
پہلاگروپ
وقت : 2.40 گھنٹے
(انشا ئیہ طرز)
کل نمبر :80
سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
صاحب خلق عظیم و صاحب لطف عمیم صاحب حق ، صاحب شق القمر ، خیرالبشر ﷺ
کار زاردہر وجہ ظفر وجہ سکوں عرصہ محشر میں وجہ درگزر خیر البشر ﷺ
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
رونے سے کام بس کہ شب اے ہم نشیں رہا آنکھوں پہ کھینچتا میں سر آستیں رہا
نازک مزاج تھا میں بہت اس چمن کے بیچ جب تک رہا تو خندہ گل سے حزیں رہا
ہمدم جو دیکھتا ہوں تو پہلو میں دل نہیں بیٹھا تھا اس کے پاس میرا دل وہیں رہا
حصہ دوم
3- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-
(الف) مسلمانوں کا نصب العین اسلام ہے۔ وہ اسلام نہیں جس کا ڈنکا مطعلق العنان بادشاہوں اور خود غرض امراء نے بجایا بلکہ وہ اسلام جس کا حامل قرآن ہے۔ جس نے صرف ان دیکھے خدا کے آگے سر جھکانا سکھایا ۔ وہ اسلام جس کا نمونہ آنحضرت ﷺ اور خلفائے راشدین کے عہد میں مسلمانوں کی زندگیوں میں نظر آتا ہے۔ وہ سچائی ، وہ دلیری ، وہ خود اعتمادی ، وہ انکسار و امن پسندی ، وہ محنت و مساوات وہ صبر و تقویٰ ، وہ مسلم و غیر مسلم سب کی خدمت ، سب کے حقوق کا تحفظ لب سے روداری اور محبت !
(ب) ہم نے اکثر شاعروں کو دیکھا ہے کہ شعر ہے کہ کہنا چاہتے ہیں تو شفاالملک حکیم فقیر محمد صاحب چشتی سے رجوع کرتے ہیں ۔ اور ہفتے بھر کا مسہل لے لیتے ہیں اور پھر فی یوم ایک شعر کے حساب سے کہتے چلے جاتے ہیں ۔یہ نہیں کرتے تو بیوٹی کے پیٹتے ہیں یا اس سے پٹتے ہیں ، بچوں کو جھڑکتے ہیں ۔ ذرا گھر میں شور ہوا اور وہ سر کے بال نوچنے لگے۔ "ہائے عنقائے مضمون دام میں آکے چلا گیا ۔ کم بختو ! ملعونو! تمہارے شور نے اسے اڑا دیا " ۔
4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
(الف) اکبری کی حماقتیں
(ب) مولانا ظفر علی خاں
5- شامل نصاب نظم " آدمی " کا خلاصہ اپنے لفظوں میں لکھئے ۔
6- درج ذیل میں سے کسی ایک عنوان پر مضمون تحریر کریں ۔
(الف) محسن انسانیت
(ب) دہشت گردی ۔ایک ناسور
(ج)تعمیر معاشرہ میں طلبا کا کردار
7-دوست کے نام خط لکھ کر اسے انٹر نیٹ کی اہمیت کے بارے میں بتایئے۔
اردو(لازمی)
انٹر پا رٹ 2 فیصل آ با د 2013ء
گروپ-2
(معروضی طرز)
وقت:30منٹ
کل نمبر:20
نوٹ: ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات C, B, A اور D دیے گئے ہیں۔ جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دیئے گئےدائروں میں درست جواب کے مطابق متعلقہ دائروں کو مارکر یا پین سے بھر دیجیے۔ ایک سے زیادہ دائروں کو پُر کرنے یا کاٹ کر پُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا
مطا بقت اورحر و ف کی صیحاستعمال کو پیش نظر رکھتے ہو ئے درست حصے کی نشا ندہی کر یں
رمو ز ا و قا ف
امدادی افعا ل
اردو
(لازمی)
فیصل آباد بورڈ
2013
انٹر پارٹ –2
گروپ-2
وقت : 2.40 گھنٹے
(انشا ئیہ طرز)
کل نمبر :80
سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
کسی قوم کا جب الٹتا ہے دفتر تو ہوتے ہیں مسخ ان میں پہلے تونگر
کمال ان میں رہتے ہیں باقی نہ جو ہر نہ عقل ان کی ہادی نہ دین ان کا رہبر
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
اے طائر لا ہوتی ! اس رزق سے موت اچھی جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی
دارا و سکندر سے وہ مرد فقیر اولیٰ ہو جس کی فقیری میں بوئے اسد اللہّی
آئین جواں مرداں حق گوئی و بے باکی اللہ کے شیروں کو آتی نہیں روباہی
حصہ دوم
3- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-
(الف) آدمی کے پہچاننے میں انہیں خاص ملکہ تھا ۔ تھوڑی سی ملاقات اور بات چیت میں آدمی کو پوری طرح بھانپ لیتے تھے۔ ان کے ملنے والے برے اور بھلے ہر قسم کے آدمی تھے ۔دنیا نیکیوں ہی کیلئے نہیں ، اس بدوں کا بھی حصہ ہے۔ اور شاید دنیا کی بہت کچھ رونق انہی کے دم سے ہے۔ وہ دونوں سے کام لیتے تھے۔
(ب) مولوی نذیر احمد بڑے غیور آدمی تھے۔ سسرال والے خاصے مرفہ الحال تھے۔ مگر انھوں نے اسے گوارا نہ کیا کہ سسرال والوں کے ٹکڑوں پر پڑ رہیں۔ جب ان کی شادی ہوئی تو غالباً پندرہ روپے کے ملازم تھے۔ اسی میں الگ ایک کھنڈلا کے رہتے تھے ۔ میں نے بڑی بوڑھیوں سے سنا ہے۔ کہ ان کے گھر میں صرف ایک ٹوٹی ہوئی جوتی تھی۔ کبھی بیوی ان لیتروں کو ہلگا لیتی کبھی میاں۔
4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
(الف) مناقب عمر بن عبد العزیز
(ب) ہوائی
5- نظم " نعت " کا خلاصہ تحریر کریں۔
6- درج ذیل میں سے کسی ایک عنوان پر مضمون تحریر کریں ۔
(الف) تعمیر وطن میں طلباء کا کردار
(ب) اردو۔ ذریعہ تعلیم
(ج) پاکستان کی ایٹمی قوت
7- اپنے استاد کے نام ایک خط لکھئے جس میں انہیں اپنی کامیابی پر مبارکباد دیں۔