اردو(لازمی)
انٹر پارٹ-1
فیڈرل بورڈ 2013
گروپ-1
(معروضی طرز)
کل نمبر:20
وقت:30منٹ
نوٹ: ہرسوال کے چار ممکنہ جوابA,B,CاورDدئیے گئے ہیں-جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے-ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-
اردو(لازمی)
انٹر پارٹ-1
فیڈرل بورڈ 2013
گروپ-1
(انشا ئیہ طرز)
کل نمبر:40
وقت : 1:45 گھنٹہ
حصہ دوم
سوال نمبر 2- درج ذیل سوالات کے تین سے چار ستروں تک محدود جوابات لکھیں-
1. افسانہ زیور کا ڈبا کے حوالے سے ٹھاکر صاحب کا مختصر تعارف تحریر کریں-
2. سر سید احمد خاں نے اپنی مدد آپ میں اصلی غلام کس کو قرار دیا؟
3. مس چڑیا کی کہانی میں خواجہ حسن نظامی کس معاشرتی خرابی کی طرف اشارہ کر رہے ہیں ؟
(یا)
مرحوم کی یاد میں کے حوالے سے بائیسکل کی ہئیت بیان کریں-
4. نظم ' بنجارانامہ 'میں نظیر اکبر آبادی نے کھانے پینے کی کن چیزوں کا ذکر کیا ہے؟
5. نظم ' بڑھے چلو' میں اختر شرافی نے قوم کو کیا پیغام دیا ہے؟
6. نظم ' شام رنگین میں شاعر کی جو منظر کشی کی ہے ، اسے اپنے الفاظ میں تحریر کریں؟
(یا)
مولانا ظفر علی خاں نے نظم مستقبل کی جھلک میں کیا پیش گوئی کی ہے؟
7. آفاق کی منزل سے گیا کون سلامت " دیے گئے مصرع میں میر تقی میر نے کس حقیقت کی طرف اشارہ کیا ہے؟
8. زیر زمیں سے آتا ہے جا گل سوز ربکف قاروں نے راستے میں لٹا یا خزانہ کیا
درج بالا شعر میں کس واقعے کی طرف اشارہ کیا گیا ہے؟
یا
خواجہ حیدر علی آتش کے خیال میں زبان پر شکر نعمت کیوں لازم ہے؟
9. تیرگی، تجلی ، اختر شماری اور حشر کا مفہوم واضح کریں-
10. ردیف کی تعریف کریں – جس غزل میں ردیف نہ ہو اُسے کیا کہتے ہیں؟
یا
قافیہ کی تعریف کریں اور ایک مثال بھی دیں-
11. الفاظ کو جملوں میں اس طرح استعمال کریں کہ ان کی تذکیر و تا نیث واضح ہو جائے-
شان- پانی – اثر- روح
12. درج ذیل عبارت کی تلخیص کیجئے اور مناسب عنوان بھی تجویز کیجئے: (xii)
افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ملک کے معاشرتی اصلاح کے ادارے اور قوم کے صاحب حیثیت لوگ منشیات کی روز افزوں ہلاکت خیزیوں سے بالکل غافل اور بے پرواہیں – انھیں احساس ہی نہیں کہ اہل وطن کے سروں پر کتنے مہیب خطرات منڈلارہے ہیں – یوں لگتا ہے کہ انھیں اس وبائےعام کی تباہی اور خانہ ویرانی کا اندازہ ہی نہیں – اگر چہ حکومت منشیات کے سد باب کے لیے کچھ نہ کچھ اقدامات کرتی رہتی ہے، لیکن اس لعنت کا مکمل خاتمہ صرف حکومت کے بس کا روگ نہیں – اس کے لیے ہم سب کو آگے آنا ہو گا-
سوال نمبر 3- سبق اور مُصنف کا حوالہ دیتے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے:
(الف) روز اس شہر میں ایک حکم نیا ہوتا ہے- کچھ سمجھ میں نہیں آتا ہے کہ کیا ہوتا ہے- میرٹھ سے آکر دیکھا کہ یہاں بڑی شدت ہے اور یہ حالت ہے کہ گوروں کی پاسبانی پر قناعت نہیں ہے—لاہوری دروازہ کا تھانہ دار مونڈھا بچھا کر سڑک پر بیٹھتا ہے جو باہر سے گورے کی آنکھ بچا کر آتا ہے اس کو پکڑ کر حوالات میں بھیج دیتا ہے – حاکم کے ہاں سے پانچ پانچ بید لگتے ہیں یا دودو روپیہ جرمانہ لیا جاتا ہے، آٹھ دن قید رہتا ہے--- -
(ب) میں یہ ثابت کرنے کی کوشش نہیں کر رہا کہ اگر سن پیدائش یاد رکھنے کا رواج بیک گردش چرخ نیلو فری اُٹھ جائے تو بال سفید ہونے بند ہو جائیں گے یا کیلنڈر ایجاد نہ ہوا ہوتا تو کسی کے دانت نہ گرتے- تاہم اس میں کلام نہیں کہ جس شخص نے بھی نا قابل تقسیم رواں دواں وقت کو پہلی بار سیکنڈ ، سال اور صدی میں تقسیم کیا اس نے انسان کو صیح معنوں میں پیری اور موت کا ذائقہ چکھایا – وقت کو انسان جتنی بار تقسیم کرے گا زندگی کی رفتار اتنی ہی تیز اور نتیجہ موت اتنی ہی قریب ہو تی جائے گی -
سوال نمبر 4- کسی ایک جزو کی بحوالہ شاعر تشریح کیجئے اور نظم کا عنوان بھی لکھیں-
کبھی اے نوجوان مسلم ! تدبیر بھی کیا تو نے وہ کیا گردوں تھا ، جس کا ہے اک ٹوٹا ہوا تارا
تجھے اس قوم نے پالا ہے آغوش محبت میں کچل ڈالا تھا جس نے پاؤں میں ، تاج سردارا
تمدن آفریں ، خلاق آئین جہاں واری وہ صحرائے عرب یعنی شتر بانوں کا گہوارا
(ب) عشق مہمان ہوا حسن کے گھر آج کی رات جذبہ دل ہے بہ آغوش اثر آج کی رات
بخت بیدار نے دی دولت سرمد کی نوید کیوں نہ آنکھوں میں کٹے تابہ سحر آج کی رات
اپنے اللہ سے ملنے کے لیے جاتا ہے اپنے اللہ کا منظور نظر آج کی رات
سوال نمبر 5-کوئی سے تین اشعار کی تشریح کیجئے اور ہر شعر کے شاعر کا نام بھی لکھیں :
(1)- طبل و علم ہی پاس ہے اپنے نہ ملک و مال
ہم سے خلاف ہو کے کرے گا زمانہ کیا
(2) - تم ہمارے کس طرح نہ ہوئے
ورنہ دنیا میں کیا نہیں ہوتا
(3)- آغاز کو کون پوچھتا ہے
انجام اچھا ہو آدمی کا
(4)- ہر حال میں رہا جو تر ا آسرا مجھے
مایوس کر سکا نہ ہجوم بلا مجھے
(5)- میدان وفادر بار ، یاں نام و نسب کی پوچھ کہاں
عاشق تو کسی کا نام نہیں ، کچھ عشق کسی کی ذات نہیں
سوال نمبر 6-اپنے کالج میں منعقدہ ہونے والے مقابلہ حسن قرات کی روداد تحریر کریں -
سوال نمبر 7-آپ نے کسی سے دس ہزار روپے بطور قرض حسنہ وصول کیے ہیں – رسید تحریر کریں-