اردو(لازمی)
انٹر پارٹ -2
فیڈرل بورڈ 2013
گروپ-1
(معروضی طرز)
کل نمبر:20
وقت:30منٹ
نوٹ: ہرسوال کے چار ممکنہ جوابA,B,CاورDدئیے گئے ہیں-جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے-ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-
اردو(لازمی)
انٹر پارٹ-2
فیڈرل بورڈ 2013
گروپ-1
(انشا ئیہ طرز)
کل نمبر:40
وقت : 1:45 گھنٹہ
حصہ دوم
سوال نمبر 2- درج ذیل سوالات کے تین سے چار ستروں تک محدود جوابات لکھیں-
1. نظم سورۃ رحمٰن میں انسان کو فنا انجام کیوں کہا گیا ہے؟
2. نظم فرضی لطیفہ میں اکبر مسلمانوں کی خوشحالی سے مایوس کیوں تھے؟
3. شاعر احسان دانش کے مطابق زنداں کے دروازے پر تصویر آزادی ہونے کا کیا مطلب ہے ؟
(یا)
4. نظم ہری بھری فصلو میں شاعر نے جھومتے کھیتوں کو ہستی کی تقدیر و کیوں کہا ہے؟
5. ڈراما انارکلی کی کہانی کی تائید تاریخ کی کسی کتاب سے ہوتی ہے یا نہیں ؟
6. اگر ہاں تو کتاب کا نام لکھئے اور اگر نہیں تو پھر اس کہانی کی حیثیت کیا ہے؟
7. فیثا غورث اور بطلیموس کون تھے؟
8. طعامی اڈے کیا ہوتے ہیں ؟
(یا)
6. ما تجھے بٹھانے کی رسم پر روشنی ڈالیے- ( بحوالہ ناول – آنگن)
7. میر درد کے مطابق بیعت دست سبو سے کیا مراد ہے؟
8. مصحفی کے بقول سنگ مزار کو کیا خطرہ درپیش ہے؟
9. غالب کے نزدیک آدمی رسوائی سے کیسے بچ سکتا ہے؟
(یا)
9. اقبال کس چیز کو متاع بے بہا قرار دیتے ہیں ؟
10. آنا، دینا ، سکنا، بطور امدادی فعل جملوں میں استعمال کیجئے-
11. کسی بات کے سبب اور وجہ کو ظاہر کرنے والے حروف کو قواعد کی زبان میں کیا کہتے ہیں؟ ایسے دو حروف جملوں میں استعمال کریں-
(یا)
11. حروف شرط والے کوئی سے تین جملے تحریر کریں -
12. مطا بقت کے اصولوں کے مطابق مندرجہ ذیل جملوں کو درست کیجئے:
الف- ماموں بھانجا لڑپڑا-
ب- ولی کو ولی پہچانتے ہیں –
ج- اُس کا مکان ، دکانیں اور جائیداد سب بک گئی-
سوال نمبر 3- دوست کے نام خط لکھ کر اُس کی والدہ کی وفات پر تعزیت کیجئے-
یا
پرانے درخت کی آپ بیتی لکھیں-
سوال نمبر 4- سبق اور مُصنف کا حوالہ دیتے ہو ئےکسی ایک جزو کی تشریح کیجئے:
(الف) حقیقت یہ ہے کہ خوش عقیدہ لوگ اپنے مرکز عقیدت کو قدرت کا ایک خاص کرشمہ قرار دینے کی غرضسے ایسی داستانیں تیار کر لیتے ہیں لیکن شاہ صاحب کی تعلیم و تدریس کا پیمانہ کتنا ہی اونچا فرض کر لیا جائے، اُس کے باوجود قدرت کے لطف و کرم کا ایک خاص کرشمہ رہتے ہیں – جو کتابیں شاہ صاحب نے پڑھیں - وہ ہر دور میں ہزاروں نے پڑھی ہون گی ، بلکہ اکثر کا مطالعہ شاہ صاحب سے یقینا بدر جہاد وسیع تھا تاہم ان میں سے کوئی بھی پر تاثیر حقائق گوئی میں شاہ عبداللطیف نہ بن سکا-
(ب) اس شہر کی تاریخ ضعیف ہے یہ خود جوان ہے- یہ اپنے افسانوں گزشتہ طلائی تمدن کو مڑمڑ کر دیکھتا ہے- ذرا خاموشی سے سنیں تو اس کے سمندری ساحلوں کی بلند موجوں میں کئی شور پنہان ہیں – شروع کتوں کا کبھی قدیم مبلغوں کی کلیسائی گھنٹیوں کا -
سوال نمبر 5- کسی ایک جزو کی بحوالہ شاعر تشریح کیجئے اور نظم کا عنوان بھی لکھیں-
(الف) جس قصر کا تھا سر بفلک گنبد اقبال ادبار کی اب گونج رہی اس میں صدا ہے
وہ روشنی بام و ورکشور اسلام یاد آج تلک جس کی زمانے کو ضیاہے
(ب) ایک رخش بے عناں کی برق رفتاری کے ساتھ خندقوں کو پھاندتی ٹیلوں سے کتراتی ہوئی
مر غزاروں میں دکھاتی جوئے شیریں کا خرام وادیوں میں ابر کے مانند منڈلاتی ہوئی
سوال نمبر 6-کوئی سے تین اشعار کی تشریح کیجئے اور ہر شعر کے شاعر کا نام بھی لکھیں :
(الف) ہم نہ جانے پائے باہر آپ سے وہ ہی آڑے آ گیا ، جیدھر چلے
(ب) دام ہر موج میں ہے حلقہ صد کام نہنگ دیکھیں کیا گزرے ہے قطرے پہ گہر ہونے تک
(ج) ترے آزاد بندوں کی یہ دنیا نہ وہ دنیا یہاں مرنے کی پابندی ، وہاں جینے کی پابندی
(د) تھپڑے وقت کے کتنے سبق آموز ہوتے ہیں زمانہ بھی تو کا سیلی استاد کرتا ہے
ہ-کچھ ٹھوکریں تو کھا چمک اٹھیں گی منزلیں پائے طلب کو فکر سلامت روی نہیں
سوال نمبر 7- کسی ایک پر مفصل مضمون لکھیں :
(الف) سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی
(ب) تہذیب مغرب کی یلغار
(ج) دہشت گردی کی لہر
(د) عمل سے زندگی بنتی ہے، جنت بھی جہنم بھی