اردو(لازمی)
انٹر پا رٹ -1
2013ء  گجرانوالہ
گروپ-1
وقت:30منٹ
(معروضی طرز)
کل نمبر:20
نوٹ: ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات C, B, A اور D دیے گئے ہیں۔ جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دیئے گئےدائروں میں درست جواب کے مطابق متعلقہ دائروں کو مارکر یا پین سے بھر دیجیے۔ ایک سے زیادہ دائروں کو پُر کرنے یا کاٹ کر پُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا

اردو
(لازمی)
گوجرانوالہ  بورڈ
 2013
انٹر پارٹ –1
پہلا  گروپ
وقت : 1:45 گھنٹہ
(انشا ئیہ طرز)
کل نمبر   :40

سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
کردار کا یہ حال ، صداقت ہی صداقت            اخلاق کا یہ رنگ کہ قرآں ہی قرآن
کیا نام ہے، شامل ہے جو تکبیر و اذاں میں                اس نام کی عظمت کے ہیں قربان ، دل و جاں
 (ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
ذکر اغیار سے ہوا معلوم            حرف نا صح بُرا نہیں ہوتا  
تم ہمارے کسی طرح نہ ہوئے            ورنہ دنیا میں کیا نہیں ہوتا  
تم میرے پاس ہوتے ہو گوی           جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا   

حصہ دوم

3- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-
(الف) سیر چشمی اور فراخ حوصلگی سر سید کے خاص اوصاف میں سے تھے – انہوں نے اپنی کمائی سے نہ کبھی مال جمع کرنے کا ارادہ کیا اور نہ اولاد کیلئے جائیداد خریدی بلکہ جو کچھ کمایا اس کو اپنی ضروری  آسائش اور سچی عزت اور نیکی نامی کے ذرائع میں صرف کیا یا کنبے کی خبر گیری ، مستحقوں کی امداد ، اولاد کی تعلیم ، ملک اور قوم کی بھلائی اور مذہب کی حمایت میں اٹھایا -
(ب) ' میر ٹھ سے آکر دیکھا یہاں بڑی شدت ہے اور یہ حالت ہے کہ گوروں کی پاسبانی پر قناعت نہیں ہے – لاہوری دروازے کا تھانے دار مو نڈھا بچھا کر سڑک پر بیٹھا ہے جو باہر سے گورے کی آنکھ بچا کر آتا ہے' اس کو پکڑ کر حوالات میں بھیج دیتا ہے – حاکم کے ہاں سے پانچ پانچ بید لگتے ہیں یا پھر دوروپے جرمانہ لیا جاتا ہے- آٹھ دن قید رہتا ہے – اس کے علاوہ سب تھانوں پر حکم ہے کہ دریافت کرو ' کون بے ٹکٹ مقیم ہے اور کون ٹکٹ رکھتا ہے' -

4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
(الف)  اوورکوٹ
(ب) اور آنا گھر میں مرغیوں کا

5- علامہ اقبالؒ کی نظم " پیغام " کا خلاصہ تحریر کیجئے -

6- دو  دوستوں کے درمیان ' جمہوریت" کے موضوع پر مکالمہ لکھئے-

7-ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے نام ڈینگی کی روک تھام  کے لیے درخواست لکھئے-

8- مندرجہ ذیل عبارت کی تلخیص کیجئے اور مناسب عنوان بھی تحریر کریں –
جب نئی نسل کے دل میں یہ بات حقیقت بن کر بیٹھ جائے گی کہ وہ ایک بہترین امت ہے اور تمام دنیا کی رہنمائی کے لیے پیدا کی گئی ہے تو وہ خود اس عظیم منصب کا اہل بننے کی سعی کرے گی اور اپنے اسلاف بے سروسامانی کے عالم میں عرب کے ریگستان سے نکلے تھے ' تو وقت کی عظیم ترین حکومتیں ان کے قدموں میں جھک گئی تھیں – ضرورت ایسے نظام تعلیم کی ہے جو آج کے نوجوان مسلمان کو اس کی شوکت رفتہ کا احساس دلا سکے-

اردو(لازمی)
انٹر پا رٹ -1
2013ء  گجرانوالہ
گروپ-2
وقت:30منٹ
(معروضی طرز)
کل نمبر:20
نوٹ: ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات C, B, A اور D دیے گئے ہیں۔ جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دیئے گئےدائروں میں درست جواب کے مطابق متعلقہ دائروں کو مارکر یا پین سے بھر دیجیے۔ ایک سے زیادہ دائروں کو پُر کرنے یا کاٹ کر پُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا

اردو
(لازمی)
گوجرانوالہ بورڈ
 2013
انٹر پارٹ –1
دوسرا  گروپ
(انشا ئیہ طرز)
وقت : 1:45 گھنٹہ
کل نمبر   :40

سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
کبھی اے نوجوان مسلم ! تدبیر بھی کیا تو نے ؟          وہ کیا گردوں تھا ، جس کا ہے اک ٹوٹا ہوا تارا؟  
تجھے اس قوم نے پالا ہے آغوش محبت میں               کچل ڈالا تھا جس نے پاؤں میں ، تاج سردارا
 (ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
ٹھانی تھی دل میں ، اب نہ ملیں گے کسی سے ہم            پر کیا کریں کہ ہو گئے نا چار جی سے ہم
ہنستے جو دیکھتے ہیں ، کسی کو کسی سے ہم              منہ دیکھ دیکھ روتے ہیں ، کس بی کسی سے ہم
ہم سے نہ بولوتم، اسے کیا کہتے ہیں بھلا                انصاف کیجیے پو چھتے ہیں ، آپ ہی سے ہم

حصہ دوم

3- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-
(الف) سر سید کو اس وجہ سے کہ وہ مسلمانوں کی دنیوی ترقی کے لیے کوشش کرتے تھے ' امر اسے ملتے تھے ، حاکمان وقت سے میل جول رکھتے تھے اور دنیا داروں کی سی زندگی بسر کرتے تھے ' کہا جا سکتا تھا کہ وہ دنیا دار ہیں لیکن ان کی حالت پر نظر کرنے سے بہ مشکل ان کو عرفی معنوں میں دنیا دار کہہ سکتے تھے -
(ب) نہ فارن ایکسچینج کا ٹنٹا' نہ ہوائی کمپنیوں کے دفتر وں کے پھیرے کہ بھائی ایک سواری ہم بھی ہیں – بٹھا لو – ہمیں کہیں شند ے قیام کا تجربہ ہو تو ایسا زبردست قیام نامہ لکھیں کہ لوگ حریفوں کے سفر ناموں کو بھول جایئں – اے ناظرین ! کبھی سفر کا ارادہ نہ کرنا – اجنبی دیسوں میں جگہ جگہ کے خطرات ہوتے ہیں – ٹیکسی والے ہیں ' چور اچکے ہیں ' سامان لوٹنے والے ' صبر و قرار لوٹنے والے وغیرہ -

4- دیئے گئے  اسباق میں سے کسی ایک  سبق کا خلاصہ تحریر کیجیے اور مصنف کا نام بھی لکھیے -
(الف) سر سید کے اخلاق و خصائل
(ب) اوور کورٹ

5-امیر مینائی کی نظم " حمد " کا خلاصہ تحریر کیجئے -

6-استاد اور شاگرد کے درمیان ' کالج میں سیاسی سرگرمیوں ' کے موضوع پر مکالمہ لکھئے-
یا    
جلسہ عید میلاد النبی ﷺ کی روداد لکھئے-

7-کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ کے نام ' ری چیکنگ ' پرچہ کی درخواست لکھئے-

8- درج ذیل پیرا گراف کی تلخیص کیجئے- مناسب عنوان بھی تجویز کیجئے-