اردو(لازمی)
گوجرانوالہ بورڈ2013ء
2 انٹر پارٹ-
1 گروپ-
(معروضی طرز)
وقت:30منٹ
کل نمبر:20
نوٹ: ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات C, B, A اور D دیے گئے ہیں۔ جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دیئے گئےدائروں میں درست جواب کے مطابق متعلقہ دائروں کو مارکر یا پین سے بھر دیجیے۔ ایک سے زیادہ دائروں کو پُر کرنے یا کاٹ کر پُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا
اردو
(لازمی)
گوجرانوالہ بورڈ
2013
انٹر پارٹ –2
پہلا گروپ
وقت : 1:45 گھنٹہ
(انشا ئیہ طرز)
کل نمبر :40
سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
کسی قوم کا جب اُلٹتا ہے دفتر تو ہوتے ہیں مسخ اُن میں پہلے تو نگر
کمال اُن میں رہتے ہیں باقی ' نہ جوہر نہ عقل اُن کی ہادی ' نہ دین اُن کا رہبر
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
عشرت قتل گہ اہل تمنا مت پوچھ عید نظارہ ہے شمشیر کا عُریاں ہونا
عشرت پارہ دل ' زخم تمنا کھا نا لذت ریش جگر ' غرق نمکداں ہونا
کی مرے قتل کے بعد اُس نے جفا سے توبہ ہائے اُس زود پشیماں کا پشیماں
حصہ دوم
3- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-
(الف) سیر کرنے والے گلشن حال کے اور دُور بین لگانے والے ماضی و استقبال کے ' روایت کرتے ہیں کہ جب زمانے کے پیرا ہن پر گناہ کا داغ نہ لگا تھا اور دنیا کا دامن بدی کے غبار سے پاک تھا تو تمام اولاد آدم مسرت عام اور بے فکری مدام کے عالم میں بسر کرتے تھے – ملک ' ملک فراغ اور خسرو آرام رحم دل ' فرشتہ مقام گویا ان کا بادشاہ تھا – وہ نہ رعیت سے خدمت چاہتا تھا ' نہ کسی سے خراج باج مانگتا تھا – اس کی اطاعت و فر ما نبرداری اس میں ادا ہو جاتی تھی کہ آرام کے بندے قدرتی گلزاروں میں گلگشت کرتے تھے ' ہری ہری سبز ے کی کیاریوں میں لوٹتے تھے' آب حیات کے دریاؤں میں نہاتے تھے -
(ب) ڈھلتے سورج میں بحرا لکاہل کرو ٹیں بدل رہا تھا اور چاروں طرف زمرد کی آمریت مستحکم ہو چکی تھی – تاحد نظر سبزہ ہی سبزہ – یوں احساس ہوا کہ جزیرے اوواہو میں کہنہ مشق کائنات نئے سرے سے شباب پر آئی ہے- اس کے ننھے منے رقبے میں فطرت کا ہر رنگ ہرانگ پایا جاتا ہے- سمندر یہاں عمیق تر ہوتا چلا گیا ہے- یہ جنوبی یورپ کے آبی کناروں سے زیادہ نیلا اور چمکیلا ہے – دوپہر کے وقت اس نیلم کی بھڑک آنکھیں خیرہ کر دیتی ہے- میں نے وجدانی حسن میں اس طرح ڈوبے ہوئے ساحل بہت کم دیکھے ہیں -
4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
(الف) محنت پسند خردمند
(ب) دستک
5- سید ضمیر جعفری کی نظم " آدمی " کا خلاصہ تحریر کیجئے-
6-درج ذیل عنوانات میں سے کسی ایک عنوان پر مفصل مضمون تحریر کیجئے-
(الف) میری پسندیدہ شخصیت
(ب) کمپیوٹر ایک حیرت انگیز ایجاد
(ج) تعلیم نسواں
7-دوست کے نام خط لکھئے جس میں اس کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیجئے-
اردو(لازمی)
گوجرانوالہ بورڈ2013ء
2 انٹر پارٹ-
2 گروپ-
(معروضی طرز)
وقت:30منٹ
کل نمبر:20
نوٹ: ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات C, B, A اور D دیے گئے ہیں۔ جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دیئے گئےدائروں میں درست جواب کے مطابق متعلقہ دائروں کو مارکر یا پین سے بھر دیجیے۔ ایک سے زیادہ دائروں کو پُر کرنے یا کاٹ کر پُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا
اردو
(لازمی)
گوجرانوالہ بورڈ
2013
انٹر پارٹ –2
دوسرا گروپ
وقت : 1:45 گھنٹہ
(انشا ئیہ طرز)
کل نمبر :40
سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
سر بہ سر مہر و مروت ' سر بہ سر صدق و صفا سر بہ سر لطف و عنایت ' سر بہ سر خیر البشر ؐ
صاحب خلق عظیم و صاحب لطف عمیم صاحب حق ' صاحب شق القمر ' خیر البشرؐ
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
کیا فرق داغ و گل میں کہ ' جس گل میں بو نہ ہو کس کام کا وہ دل ہے کہ ' جس میں تُو نہ ہو
ہو وے نہ حول و قوت اگر تیری درمیاں جو ہم سے ہو سکے ہے' سو ہم سے کبھی نہ ہو
جو کچھ کہ ہم نے کی ہے تمنا ' ملی مگر یہ آرزو رہی ہے کہ کچھ آرزو نہ ہو
حصہ دوم
3- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-
(الف) ان کا ایک اور کارنامہ جو نہایت قابل قدر ہے- سلاطین بنی امیہ کی ناجائز کاروائیوں کا مٹانا تھا- سلاطین بنی امیہ نے ملک کا بڑا حصہ ' جو زمیندار ی کی حیثیت سے رعایا کے قبضے میں تھا' اپنے خاندان کے ممبروں کو جا گیر میں دے دیا تھا- جس طرح سلاطین تیمور یہ کے زمانے میں بڑے بڑے صوبے شہزادوں کی جا گیر میں دے دئیے جاتے تھے-
(ب) آگے چل کر معلوم ہوا کہ انہیں صرف دوڑ نے اور ڈنٹر پیلنے کا ہی شوق نہیں ' مگدر بھی ہلاتے ہیں ' نیزہ بازی اور شہسواری میں بھی برق ہیں ' پیرا کی اور کشتی گیری میں بھی بند نہیں ' نشانہ بھی اچھا لگاتے ہیں – حیدرآباد کی ملازمت کے زمانے میں کچھ دن فوج میں بھی رہے- یہ قصہ عجیب ہے ' سپاہی نیزہ بازی کے کرتب دکھا رہے تھے – ان کی بھی طبیعت لہرائی – گھوڑے پر سوار ہو کے نیزہ تانا اور آن کی آن میں میخ اکھیڑ لی – ہر طرف سے تحسین و آفرین کا غلغلہ ہوا اور ان کی خدمت فوج کے صیغے میں منتقل کر دی گئیں-
4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
(الف) پہلی فتح
(ب) مولانا ظفر علی خان
5- مولانا الطاف حسین حالی کی نظم " اسلامی مساوات " کا خلاصہ تحریر کیجئے -
6-درج ذیل عنوانات میں سے کسی ایک عنوان پر مفصل مضمون تحریر کیجئے-
(الف) نامی کوئی بغیر مشقت نہیں ہوا
(ب) ہمارے مذہبی تہوار
(ج) دہشت گردی ' اسباب واقعات اور روک تھام کی تدابیر
7-اخبار کے ایڈیٹرکے نام حکام کی لو ڈ شیڈنگ کے مسئلے کی طرف توجہ مبذول کروانے کا خط تحریر کیجئے-