1 گروپ-
2 انٹر پارٹ- لاہوربورڈ2013ء
ردو(لازمی)
وقت:30منٹ
(معروضی طرز)
کل نمبر:20

نوٹ: ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات C, B, A اور D دیے گئے ہیں۔ جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دیئے گئےدائروں میں درست جواب کے مطابق متعلقہ دائروں کو مارکر یا پین سے بھر دیجیے۔ ایک سے زیادہ دائروں کو پُر کرنے یا کاٹ کر پُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگ

انٹر پارٹ –2 پہلا گروپ
لاہور بورڈ 2013
اردو (لازمی)
وقت : 1:45 گھنٹہ
(انشا ئیہ طرز)
کل نمبر :40

سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
نہ مظلوم کی  آہ ق زاری سے ڈرنا            نہ مفلوک کے حال پر رحم کرنا
ہوا و ہوس میں خودی سے گزرنا              تعیش میں جینا ' نمائش پہ مرنا
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
رونے سے کام بس کہ سب اے ہم نشیں رہا                            آنکھوں پہ کھینچتا میں ' سر آستیں رہا  
نازک جو دیکھتا ہوں تو پہلو میں دل نہیں                                       جب تک رہا تو خندہ گل سے حزیں رہا
ہمدم جو دیکھتا ہوں تو پہلو میں دل نہیں                                            بیٹھا تھا اس کے پاس ' میرا دل وہیں رہا    
حصہ دوم
3- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-
(الف)
سر سید نے قدامت پسند مسلمانوں کو نئے زمانے کی ضروریات سے آگاہ کیا اور ہزار دقتوں سے ان کو نئے علوم کے حصول اور نئی حکومت سے تعاون پر آمادہ کیا – امنی مذہبی تصانیف اور رساالہ " تہذیب الاخلاق" کے اجرا سے انہوں نے ثابت کر دکھایا کہ اسلام عقل کے اصولوں پر مبنی ہے – ان کی تعلیمی مساعی ۱۸۷۷ء میں تکمیل کو پہنچیں جب علی گڑھ کالج کا افتتاح ہوا جو کم از کم تیس برس تک مسلمانان ہند کا واحد قومی مرکز بنا رہا -
(ب) ایوب صاحب کا گھر بارہ مہینے تھر ڈ کلاس کا مسافر خانہ بنا رہتا تھا ' ہر طرح کے لوگ ٹھہرے ہوئے ہیں – با لخصوص اعزہ اور دوستوں کے لڑکے – مجھے یقین ہے اور میں بلا خوف تر دید کر سکتا ہوں کہ ایوب صاحب کے گھر میں قیام کر کے ان کے خرچ سے ' ان کی توجہ و محنت سے ' ان کے بل پر اعزہ اور احباب کے جتنے لڑکوں نے علی گڑھ میں تعلیم حاصل کی ہو گئی ' اتنا اب تک کسی اور شخص سے نہاب تک ہوا اور نہ شاید آئندہ ہو -
4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
 (i) ہوائی 
(ii)  نواب محسن الملک
5- نظم "خدا سر سبز رکھے اس چمن کو مہرباں ہو کر " کا خلاصہ تحریر کیجئے-
6-درج ذیل عنوانات میں سے کسی ایک عنوان پر مفصل مضمون تحریر کیجئے-    
(i)ہما را نظام تعلیم  
  (ii)عالمی اسلامی اتحاد  
(iii)کفایت شعاری
7-چھوٹے بھائی کے نام خط لکھ کر اسے بُرے دوستوں کی صحبت سے بچنے اور پڑھائی پر توجہ دینے کی تلقین کیجئے-

2 گروپ-
2 انٹر پارٹ- لاہوربورڈ2013ء
ردو(لازمی)
(معروضی طرز)
وقت:30منٹ
کل نمبر:20

نوٹ: ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات C, B, A اور D دیے گئے ہیں۔ جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دیئے گئےدائروں میں درست جواب کے مطابق متعلقہ دائروں کو مارکر یا پین سے بھر دیجیے۔ ایک سے زیادہ دائروں کو پُر کرنے یا کاٹ کر پُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگ

انٹر پارٹ –2 دوسرا گروپ
لاہور بورڈ 2013
اردو (لازمی)
وقت : 1:45 گھنٹہ
(انشا ئیہ طرز)
کل نمبر :40

سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
پہنچتا ہے ہر اک مے کش کے اگے دور جام اس کا            کسی کو تشنہ لب رکھتا نہیں ہے لطف عام اس کا 
گواہی دے رہی ہے اس کی یکتائی پہ ذات اس کی                 دوئی کے نقش سب جھو ٹے  ہے سچا ایک نام اُس کا
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
جو کچھ کہ ہم نے کی ہے تمنا ملی مگر                             یہ آرزو رہی ہے کہ کچھ آرزو نہ ہو  
جوں شمع جمع ہوویں گر اہل زباں ہزار                              آپس میں چاہیے کہ کبھی گفتگو نہ ہو 
جوں صبح ' چاک سینہ مرا ' اے رفو گراں!                             یاں تو کسو کے ہاتھ سے ہر گز رفو نہ ہو
حصہ دوم
3- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-
(الف)
یوں تو انفرادی اور اجتماعی حیثیت سے نواب صاحب مرحوم کے احسانات حیدر آباد اور اہل حیدر آباد پر بے شمار تھے لیکن ریاست کے نظم و نسق میں چند چیزیں خاص ان کی یاد گار ہیں – مثلا ریاست کا بجٹ نواب صاحب نے مرتب کیا اور مصر کے بجٹ کے نمونے پر تھا جو وہاں انگریزی نگرانی کے بعد پہلی بار تیار ہوا تھا – بندو و بست کا محکمہ بھی انہی کا قائم کیا ہوا ہے جس نے اراضی کی پیمائش کا کام کیا -
(ب) باوجود فون کرنے کے کوئی دوست پشاور میں نہ مل سکا لیکن پشاور والوں کی عالی حوصلگی سے اہم کما حقہ متاثر ہو چکے ہیں – ہمیں پی-آئی-اے کے دفتر جانا تھا – کسی نے بتایا کہ انٹر نیشنل ہوٹل میں ہے- ہم نے اپنے ہوٹل کے کاؤنٹر پر جا کر پوچھا کہ کتنی دور ہے یہ جگہ ؟ تو کا ؤنٹر کلرک نے بتایا کہ جناب بالکل ہمارے پچھوارے ہے ' بس کوئی ایک فر لانگ ہو گی- آپ ہوٹل کے دروازے سے نکل کر بڑی سڑک پر آئیے اور بائیں ہاتھ کو چلیے ' بس سامنے ہی ہے -
4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
 (i) ایوب عباسی 
  (ii) اکبری کی حماقتیں
5- مجید امجد کی نظم " ایک کو ہستانی سفر کے دوران میں "  کا خلاصہ تحریر کیجئے  -
6-درج ذیل عنوانات میں سے کسی ایک عنوان پر مفصل مضمون تحریر کیجئے-    
(i)لوح بھی تو ' قلم بھی تو' تیرا وجود الکتاب  
(ii)بے روزگاری 
(iii)گداگری ایک لعنت
7-اپنے والد کو خط لکھ کر کسی تفریحی مقام کی سیر کا احوال بیان کیجئے-