اردو(لازمی)
انٹر پارٹ-2
راولپنڈی بورڈ2013ء
گروپ-1
(معروضی طرز)
کل نمبر:20
وقت:30منٹ
نوٹ: ہرسوال کے چار ممکنہ جوابA,B,CاورDدئیے گئے ہیں-جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے-ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-
سوال نمبر 2۔ (الف) اشعار کی تشریح کیجیے۔نظم کا عنوان اور شاعر کا نام بھی تحریر کیجیے۔
کلبلاتی بستیاں، مشکل سے دو چار آدمی
کتنا کم یاب آدمی ہے، کتنا بسیار آدمی ہے
پتلی گردن ، پتلے ابرو، پتلے لب پتلی کمر
جتنا بیمار آدمی ، اتنا طرح دار آدمی
(ب) اشعار کی تشریح کیجیے۔شاعر کا نام بھی تحریر کیجیے۔
شور برپا ہے خانہ دل میں
کوئی دیوار سی گری ہے ابھی
بھری دنیا میں جی نہیں لگتا
جانے کس چیز کی کمی ہےابھی
تو شریکِ سخن نہیں ہے ابھی تو کیا
ہم سخن تیری خامشی ہے ابھی
سوال نمبر 3- ۔سیاق و سباق کے حوالے سے ایک جزو کی تشریح کیجیے۔ مصنف کا نام اور سبق کا عنوان بھی لکھیے۔
(الف) دوسروں سے کام لینے کا انہیں بڑا اچھا سلیقہ تھا۔ وہ کچھ ایسے مہر آمیز طریقے سے کہتے تھے اور اس طرح ہمت افزائی کرتے تھے کہ لوگ خوشی خوشی انکا کام کرتے تھے۔ اپنے ملازموں اور ماتحتوں سے بھی ان کا سلوک ایسا تھا کہ وہ ان کی فرمائش کی تکمیل ایسی تن دہی اور شوق سے کرتے تھے جیسے ان کا کوئی ذاتی کام ہو اور وقت پر جان لڑا دیتے تھے۔
(ب) وہ آیا ۔ وہ اسے لے آئے ۔ میرا بچہ میری آنکھ کا تاراارے دیکھو تع کیسے تن جل رہا ہے۔ اس کا باہر نکلا ہوا سینہ دیکھو ! سانس کس بے خوفی سے آجا رہا ہے۔ شاباش میرے لاڈلے شاباش ! سر اٹھائے رکھ ۔ تم پر ہم سب کو ناز ہے ۔ تجھ پر میرے دلارے تجھ پر، جسے مر جانا ہے۔ دیکھ لو اسے دیکھ لو۔ جس کے بدن میں گرم خون لہریں مارتا تھا جس کے دل میں قاتل کے لہو کی ایک بوند بھی نہیں۔ ہائے پر قاتل موجود ہے۔ آستین چڑھائے کھڑا ہے۔
سوال نمبر 4۔ کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے۔
(الف) نواب محسن الملک
(ب) قرظبہ کا قاضی
سوال نمبر 5۔ نظم اسلامی مساوات کا خلاصہ تحریر کیجیے۔
سوال نمبر 6۔ کسی ایک پر مفصل مضمون لکھیے۔
(الف) محسن انسانیتؐ
(ب) معاشرے میں عورت کا مقام
(ج) منشیات اور اس کی روک تھام
سوال نمبر 7- کسی اخبار کے مدیر کو خط لکھ کر ٹریفک کے مسائل سے آگاہ کیجیے۔
اردو(لازمی)
انٹر پارٹ-2
راولپنڈی بورڈ2013ء
گروپ-2
(معروضی طرز)
کل نمبر:20
وقت:30منٹ
نوٹ: ہرسوال کے چار ممکنہ جوابA,B,CاورDدئیے گئے ہیں-جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے-ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-
سوال نمبر 2۔(الف) اشعار کی تشریح کیجیے۔نظم کا عنوان اور شاعر کا نام بھی تحریر کیجیے۔
صاحب ِ خلقِ عظیم و صاحب لطف عمیمؐ
صاحبِ حق صاحبِ شق القمر، خیرالبشرؐ
رونما کب ہوگا راہ زیست پر منزل کا چاند
ختم کب ہوگا اندھیروں کا سفر ، خیر البشرؐ
(ب) اشعار کی تشریح کیجیے۔شاعر کا نام بھی تحریر کیجیے۔
بس کہ دشوار ہے ہر کام کا آساں ہونا
آدمی کو بھی میسر نہیں انساں ہونا
وائے دیوانگی شوق کہ ہر دم مجھ کو
آپ جانا ادھر اور آپ ہی حیراں ہونا
کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ
ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا
سوال نمبر 3۔ سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجیے۔مصنف کا نام اور سبق کا عنوان بھی لکھیے۔
(الف) ان کا ایک اور کارنامہ جو نہایت قابلِ قدر ہے، سلاطین بنو امیہ کی ناجائز کا روائیوں کا مٹاناتھا ۔ سلاطین بنو امیہ نے ملک کا بڑا حصہ ،جو زمینداری کی حیثیت سے رعایا کے قبضے میں تھا ، اپنے خاندان کے ممبروں کو جاگیر میں دے دیا تھا۔ جس طرح سلاطین تیمور یہ کے زمانے میں بڑے بڑے صوبے شہزادوں کی جاگیر میں دے دیے جاتے تھے ۔ عمر بن عبد العزیز ؒ تخت خلافت پر بیٹھے تو سب سے پہلے ان کو اس کا خیال ہوا لیکن ایسا کرنا تمام خاندان خلافت کو دشمن بنا لینا تھا۔ تاہم انہوں نے اس کی کچھ پروا نہ کی۔
(ب) ہاں تو ایسٹ ویسٹ سنٹر اور ہوائی کی یونیورسٹی میں یوں تو ارضی قربت ہے لیکن ازلی رقابت بھی ہے۔ کسی حد تک یہ رقابت صحتمند بھی ہے۔ امریکہ کے بہترین پروفیسر اور اعلیٰ ذہن سردی گرمی لیکچر کے لیے بلائے جاتے ہیں ۔ طرح طرح کی نمائشیں ، فلم ، جشن منائے جاتے ہیں۔ اسکی جدید عمارات کے سامنے لمبی لمبی موٹریں جو آدھی طلبہ اور آدھی پروفیسروں کی ہوتی ہیں۔ امریکا کی افراط کا صحیح ثبوت ہیں۔
سوال نمبر 4۔ کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے۔
(الف) نواب محسن الملک
(ب) ہوائی
سوال نمبر 5۔ نظم " خدا سر سبز رکھے اس چمن کو مہرباں ہو کر " کا خلاصہ تحریر کیجیے۔
سوال نمبر 6۔ کسی ایک پر مفصل مضمون لکھیے۔
(الف) کمپیوٹر کے فوائد اور نقصانات
(ب) میرا زندگی کا نصب العین
(ج) پسندیدہ شخصیت
سوال نمبر 7- اپنے چھوٹے بھائی کے نام خط لکھیے ، بری سوسائٹی سے بچنے کی تلقین کیجیے۔