1 گروپ-   2 
انٹر پارٹ- ساہیوال  بورڈ2013
ءاردو (لازمی)کل نمبر:20
(معروضی طرز )وقت:30منٹ

نوٹ: ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات C, B, A اور D دیے گئے ہیں۔ جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دیئے گئےدائروں میں درست جواب کے مطابق متعلقہ دائروں کو مارکر یا پین سے بھر دیجیے۔ ایک سے زیادہ دائروں کو پُر کرنے یا کاٹ کر پُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا

انٹر پارٹ –2
پہلا  گروپ
ساہیوال   بورڈ
 2013اردو
(لازمی)کل نمبر   :40
(انشا ئیہ طرز)وقت : 1:45 گھنٹہ

سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
ایک بوسیدہ، خمیدہ  پیڑ کا کمزور ہاتھ                          سیکڑوں گرتے ہوؤں کی دستگیری کا امیں
آہ ! ان گردن فرازاں جہاں کی زندگی                             اک  جھکی ٹہنی کا منصب بھی جنہیں حاصل نہیں!!
 (ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
ہمدم جو دیکھا ہو تو پہلو میں دل نہیں                           بیٹھا تھا اُ س کے پاس ، مرا دل وہیں رہا  
آخر کو ہو کے لالہ اُگا نو بہار میں                            خون شہید عشق نہ زیر زمیں رہا 
دی جان ایسے ہوش سے اپنی کہ خلق کو                             جینے کا میرے تا دم آخر یقین رہا   
حصہ دوم
3- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-
(الف)
وہ جو ہر قابل تھے مگر موقعے کی تاک میں تھے – حیدرآباد میں اُن کی سیاست دانی ، تدبر ، انتظامی قابلیت کے جواہر کھلے – اُن کا ذہن ایسا رسا ، اُن کی طعبیت ایسی حاضر ، اُن کے اوسان ایسے بجا اور معاملات اور واقعات پر ایسا عبور تھا کہ بڑے بڑے پیچیدہ معاملات کو باتوں باتوں میں سلجھا دیتے تھے  -
(ب) یہ تدبیرکارگر ہوئی – مولانا نے مجھ سے ہمدردی ظاہر کی – علاج کے متعلق چند معقول  مشورے دیئے  اور تشریف لے گئے – میں نے خدا کا شکر ادا کیا اور جی میں تہیہ کر لیا کہ اب دفتر میں نہیں رہوںگا – اب یہ بات بھی سمجھ میں آگئی کہ مولانا تو ند سے کیوں محروم ہیں -
4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
(i)  اکبری کی حماقتیں  
(ii) مولوی نزیر احمد دہلوی 
5- نظم " سرغ راہرو " کا خلاصہ تحریر کیجئے-
6-درج ذیل میں سے کسی ایک عنوان پر مفصل مضمون تحریر کیجئے-    
(i)اسوہ حسنہ   
(ii) مظالعہ کتب کی اہمیت   
(iii)میرا نصب العین
7-اخبار کے ایڈیٹر صاحب کے نام خط لکھئے جس میں ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر اپنے خیالات کا اظہار کیجئے-