اردو(لازمی)
II انٹر پارٹ-
سرگودھا بورڈ2013ء
1 گروپ-
(معروضی طرز)
کل نمبر:20
وقت:30منٹ
نوٹ: ہرسوال کے چار ممکنہ جوابA,B,CاورDدئیے گئے ہیں-جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے-ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-
اردو(لازمی)
II انٹر پارٹ-
سرگودھا بورڈ2013ء
1 گروپ-
(انشا ئیہ طرز)
کل نمبر:80
وقت : 2.40 گھنٹے
سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
پہنچتا ہے ہر اک لے کش کے آگے دورِ جام اس ک کسی کو تشنہ لب رکھتا نہیں ہے لطیف عام اس کا
گواہی دے رہی ہے اس کی یکتائی پہ ذات اس کی دوئی کے نقش سب جھوٹے ، ہے سچا ایک نام اس کا
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
وہ اپنی لو نہ چھوڑیں گے ، ہم اپنی وضع کیوں بدلیں سبک سرم بن کے کیا پوچھیں کہ ہم سے سرگراں کیوں ہو
یہ فتنہ آدمی کی خانہ ویرانی کو کیا کم ہے ہوئے تم دوست جن کے دشمن اس کا آساں کیوں ہو
یہی ہے آزمانا تو ستانا کس کو کہتے ہیں غدوکے ہو لیے جب تم تو میرا امتحاں کیوں ہو
حصہ دوم
سوال نمبر 3- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-
(الف) وہ جو ہر قابل تھے موقعے کی تاک میں تھے۔حیدراباد میں ان کی سیاست دانی ، تدبر ، انتظامی قابلیت کے جوہرکھلے۔ ان کا ذہن ایسا رسا، ان کی طبیعت ایسی حاضر ، ان کے اوسان ایسے بجا اور معاملات اور واقعات پر ایسا عبور تھا کہ بڑے بڑے پیچیدہ معاملات کو باتوں باتوں میں سلجھا دیتے تھے۔ وہ اگر ٹرکی یا کسی اور سلطنت سے فارن منسٹر ہوتے تو یقیناً دنیا میں بڑا نام پیدا کرتے۔
(ب) ڈھلتے سورج میں بحر الکاہل کروٹیں بدل رہا تھا اور چاروں طرف زمرد کی آمریت مستحکم ہو چکی تھی۔ناحدِ نظر سبزہ ہی سبزہ، یوں احساس ہوا کہ جزیرے ادایو میں کہنہ مشق کائنات نئے سرے سے شباب پر آئی ہے۔ اس کے ننھے منے رقبے میں فطرت کا ہرا رنگ ہرا رنگ پایا جاتا ہے۔ سمندر یہاں عمیق تر ہوتا چلا گیا ۔ یہ جنوبی یورپ کے آبی کناروں سے زیادہ نیلا اور چمکیلا ہے۔ دوپہر کے وقت اس نیلم کی بھڑک آنکھیں خیرہ کر دیتی ہے۔
سوال نمبر 4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
(الف) اکبری کی حماقتیں
(ب) مولانا ظفر علی خاں
سوال نمبر 5- نظم" صالح راہرو" کا خلاصہ تحریر کریں۔
سوال نمبر 6- درج ذیل میں سے کسی ایک عنوان پر مضمون تحریر کریں ۔
(الف) اردو بحیثیت قومی زبان
(ب) علاقائی تعقبات اور ہماری ذمہ داریاں
(ج) ایک یادگار سفر
سوال نمبر 7-چھوٹے بھائی کے نام خط لکھ تعلیمی سرگرمیوں میں دلچسپی لینے کی تلقین کریں۔
اردو(لازمی)
II انٹر پارٹ-
سرگودھا بورڈ2013ء
2 گروپ-
(معروضی طرز)
کل نمبر:20
وقت:30منٹ
نوٹ: ہرسوال کے چار ممکنہ جوابA,B,CاورDدئیے گئے ہیں-جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے-ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-
اردو(لازمی)
II انٹر پارٹ-
سرگودھا بورڈ2013ء
2 گروپ-
(انشا ئیہ طرز)
کل نمبر:20
وقت : 2.40 گھنٹے
سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
رونما کب ہوگا راہ زیست پر منزل کا چاند ختم کب ہوگا اندھیروں کا سفر، خیرالبشر
کب ملے گا ملت بیضا کو پھر اوجِ کمال کب شب حالات کی ہوگی سحر، خیرالبشر
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
بے ہنر دشمنی اہل دشمنی اہل ہنر سے ، آکر منہ پہ چڑھتے تو ہیں ، پر جی سے اتر جاتے ہیں
ہم کسی راہ سے واقف نہیں ، جو نورِ نظر رہنما تو ہی تو ہونا ہے، جدھر جاتے ہیں
آؤ معلوم نہیں ، ساتھ سے اپنے شب و روز لوگ جاتے ہیں چلے، سہ یہ کدھر جاتے ہیں
حصہ دوم
سوال نمبر 3- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-
(الف) عالم کا رنگ ِ بے رنگ دیکھ کر تدبیر اور مشورہ دو تجربہ کار دنیا سے کنارہ کش ہو گئے تھے اور ایک سیب کے درخت میں جھولا ڈالے الگ باغ میں جھولا کرتے تھے ، البتہ جو صاحب ضرورت ان کے پاس جانا ، اسے اصلاح مناسب بتا دیاکرتے تھے۔یہ سب مل کر ان کے پاس گئے کہ برائے خدا کوئی ایسی راہ بکالیے جس سے احتیاج وافلاس کی بلا سے بندگان ِ خدا کو نجات ہو۔ وہ بہت خفا ہوئے اور کہا کہ اپنے کیے کا علاج نہیں۔خسرو آرام ایک فرشتہ سیرت بادشاہ تھا۔تم نے اس کا حق شکر نہ ادا کیا اور اس آفت کو اپنے ہاتھوں سراہا۔
(ب) ان دنوں "نئی دنیا" کا کا دفتر چونا گلی میں ہوا کرتا تھا۔سڑک کے کنارے ایک چھوٹا سا مکان تھا۔ باہر ایک طرف عصر جدید پریس ، دوسری طرف حکیم غلام مصطفٰی کا مطب دروازے سے اندر گھسو تو داہنی طرف نئی دنیا آباد تھی اور بائیں طرف مولانا شائق احمد عثمانی نے پرانی دنیا بسا رکھی تھی، یعنی اپنے اہل و عیال اور عربی کی بھاری بھرکم کتابوں سمیت رہتے تھے۔ میں اس نئی دنیا کا کولمبس تھا اور مقابلہ افتتاحیہ کے جہاز کے ساتھ ساتھ فکاہات کی کشتی بھی چلاتا تھا۔ افسوس کہ یہ محفل مثال بھر کے اندر اندر برہم ہو گئی ۔ نہ نئی دنیا رہی نہ پرانی دنیا ۔ رہے نام اللہ کا۔
سوال نمبر 4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
(الف) اکبری کی حماقتیں
(ب) ایوب عباسی
سوال نمبر 5- نظم " خدا سر سبز رکھے اس چمن کو مہرباں ہو کر" کا خلاصہ تحریر کریں ۔
سوال نمبر 6- درج ذیل میں سے کسی ایک عنوان پر مضمون تحریر کریں ۔
(الف) ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے
(ب) کالج میں گزاری ہوئی سہانی یادیں
(ج) عہد حاضر میں کمپیوٹر کی اہمیت اور افادیت
سوال نمبر 7- دوست سہیلی کی والدہ کی وفات پر اسے تعزیت کا خط تحریر کریں۔