اردو(لازمی)
ڈی جی خا ن 2014
گروپ-1
وقت:30منٹ
(معروضی طرز)
کل نمبر:20
نوٹ: ہرسوال کے چار ممکنہ جوابA,B,CاورDدئیے گئے ہیں-جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے-ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-
اردو
(لازمی)
ڈی جی خان بورڈ
2014
انٹر پارٹ –1
پہلا گروپ
وقت : 1:45 گھنٹہ
(انشا ئیہ طرز)
کل نمبر :40
سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
کردار کا یہ حال ، صداقت ہی صداقت اخلاق کا یہ رنگ کہ قرآں ہی قرآن
کیا نام ہے، شامل ہے جو تکبیر و اذاں میں اس نام کی عظمت کے ہیں قربان ، دل و جاں
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
عدم کے کوچ کی لازم ہے فکر ، ھستی میں نہ کوئی شھر ، نہ کوئی دیا ر ، راہ میں ہے
نہ بدرقہ ہے ، نہ کوئی رفیق ساتھ اپنے فقط عنایت پرورگا ، راہ میں ہے
سفر ہے شرط ، مسافر نواز بہتر ہے ہزار ہا شجر سایہ دار ، راہ میں ہے
حصہ دوم
سوال نمبر 3- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-
(الف) سیر چشمی اور فراخ حوصلگی سر سید کے خاص اوصاف میں سے تھے – انہوں نے اپنی کمائی سے نہ کبھی مال جمع کرنے کا ارادہ کیا اور نہ اولاد کیلئے جائیداد خریدی بلکہ جو کچھ کمایا اس کو اپنی ضروری آسائش اور سچی عزت اور نیکی نامی کے ذرائع میں صرف کیا یا کنبے کی خبر گیری ، مستحقوں کی امداد ، اولاد کی تعلیم ، ملک اور قوم کی بھلائی اور مذہب کی حمایت میں اٹھایا-
(ب) رشک آتا ہے کہ دنیا میں ایسے بھی لوگ ہیں کہ کبھی قید مقام سے نہیں گزرتے – گوجرانوالہ تک گئے بھی تو دوسرے روز گھر لوٹ آئے – ہم سے پوچھیے جو مزا اور تھرل ململ کا کُرتا پہن ، قوام والا پان کلے میں دبا، ٹانگ پر ٹانگ دھرے گھر میں داستان امیر حمزہ پڑھنے اور لمبی تان کر سونے میں ہے وہ جگہ جگہ مارے مارے پھرنے میں کہاں ، قیام کی راحتیںاور برکتیں کہاں تک بیان کی جائیں – نہ پاسپورٹ کی فکر نہ ویزے کیلئے بھاگ دوڑ -
سوال نمبر 4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
(الف) اپنی مدد آپ
(ب) چراغ کی لو
سوال نمبر 5- سید محمد جعفری کی نظم " ایبسٹریکٹ آرٹ " کا خلاصہ لکھیئے -
سوال نمبر 6-دو دوستوں کے درمیان سگریٹ نوشی کے نقصانات کے موضو ع پر مکالمہ لکھئے- یا
سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر تقریری مقابلے کی روداد تحریر کیجئے -
سوال نمبر 7-کا لج کے پرنسپل کے نام فیس معافی کی درخواست لکھیئے -
سوال نمبر 8- مندرجہ ذیل عبارت کی تلخیص کیجئے اور مناسب عنوان بھی تحریر کریں -
علامہ اقبال سیرت رسول ؐ کا غمائر مطالعہ کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے تھے کہ حضور ﷺ کی ذات با بر کات تمام ظاہر و باطن کے کمالات اور خصوصیات کی جامع ہے اور حقیقت و مجاز کے تمام محاسن و مظاہر کا سر چشمہ ہے- ان کا کلام اعلان کرتا ہے کہ حضورﷺ کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ کو مشعل راہ بناؤ – یہی صراط مستقیم ہے- اور یہی راہ نجات ہے- علامہ اقبال کی طبیعت میں اس قدر سوز و گدازتھا کہ ان کے سامنے جب کبھی حضور ﷺ کا ذکر خیر ہوتا تو بے تاب ہو جاتے آپ حب رسول ﷺ میں اس قدر سر شار تھے کہ حضورﷺ کا نام سن کر دیر تک روتے رہتے –
اردو(لازمی)
ڈی جی خا ن 2014 ء
گروپ-2
وقت:30منٹ
(معروضی طرز)
کل نمبر:20
نوٹ: ہرسوال کے چار ممکنہ جوابA,B,CاورDدئیے گئے ہیں-جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے-ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-
اردو
(لازمی)
ڈی جی خان بورڈ
2014
انٹر پارٹ –1
دوسرا گروپ
وقت : 1:45 گھنٹہ
(انشا ئیہ طرز)
کل نمبر :40
سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
گریار کی مرضی ہوئی ، سر جوڑ کے بیٹھے گھر بار چھڑایا تو وہیں چھوڑ کے بیٹھے
موڑا انہیں جیدھر ، وہیں منہ موڑ کے بیٹھے گدڑی جو سلائی تو وہیں اوڑھ کے بیٹھے
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
پیام بر نہ میسر ہوا تو خوب ہوا زبان غیر سے کیا شرح آرزو کرتے
مری طرح سے مہ و مہر بھی ہیں آوارہ کسی حبیب کی ، یہ بھی ہیں جستجو کرتے
ہمیشہ میں نے گریباں کو چاک چاک کی تمام عمر رفو گر رہے ، رفو کرتے
حصہ دوم
سوال نمبر 3- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-
(الف) عزم و استقلال ، شجات ، صبر ، شکر ، توکل ، رضا، تقدیر ، مصیبتوں کی برداشت ، قربانی ، قناعت ، استفنا، ایثار، جود ، تواضع ، خاکساری ، مسکنت ، نشیب و فراز ، بلند و پست، تمام اخالاقی پہلوؤں کیلئے جو مختلف انسانوں کو مختلف حالتوں میں یا ہر انسن کو مختلف صورتوں میں پیش آتے ہیں – ہمیں عملی ہدایت اور مثال کی ضرورت ہے - جو صرف پیغمبر اسلام کی سوانح میں مل سکتی ہیں -
(ب) میں تو اپنے آپ کو اس درد کی وجہ سے رفتنی سمجھتا تھا- مگر محض اس خیال سے تسکین تھی کہ پاؤں کا درد ہے – حرکت محال ہے- رفتنی نہیں آمدنی ہوں باقی خدا کے فضل وکرم سے خیریت ہے- امید ہے کہ آپ کا مزاج بخیر ہو گا – ممکن ہو تو لاہور ضرور آئیے اور لوگوں کو اپنا تازہ کلام بھی سنائیے -
سوال نمبر 4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
(الف) اسوہ حسنہ ﷺ
(ب) چرا غ کی لو
سوال نمبر 5-دلا ورفگار کی نظم " لوکل بس " کا خلاصہ تحریر کیجئے -
سوال نمبر 6-دو دوستوں کے درمیان ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کے موضوع پر مکالمہ تحریر کیجئے- یا
اپنے کالج میں منعقدہ جلسہ تقسیم انعامات کی رودادلکھئیے-
7-کا لج کے پرنسپل کے نام " جرمانہ معافی " کیلئے درخواست لکھیئے-
سوال نمبر 8- مندرجہ ذیل عبارت کی تلخیص کیجئے اور مناسب عنوان بھی تحریر کریں -
جو اشخاص شہرت کے آسمان پر آفتاب ہو کر چمکے ہیں – ان کے سوانح کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنے مقصد کو حاصل کرنے کیلئے دن رات ان تھک محنت کرتے ہیں لیکن وہ نوجوان عموما سست اور کاہل ہوتے ہیں جو اپنے زعم میں یہ خیال کرتے ہیں کہ ان کی ترقی کا سبب ان کی ذہانت اور ذکاوت تھی ، نہ کہ ان کی ذاتی کو شش – یہ خوب سمجھ لینا چاہیےکہ جتنا کوئی شخص سست اور کاہل ہوگا – اتنا ہی اس بات کا قائل ہو گا کہ بڑے بڑے کام صرف ذہین اشخاص ہی کر سکتے ہیں – ذہانت کیا ہے؟ انتہا درجے کی کاوش کرنے کی اہلیت کا دوسرا نام – کاش ان سست اور کاہل نوجوانوں کو ان تکالیف ، ان مصائب اور ان نا کامیوں کا علم ہوتا جو بڑے کام کرنے والی ہستیوں کے سدراہ ہوتے ہیں تو یقینا ان کی ڈھارس بندھ جاتی اور وہ بھی کام کرنے کیلئے کمر باندھ لیتے-