1 گروپ-    
  2 انٹر پارٹ-
ڈیرہ غازی خان بورڈ
2014ء
اردو(لازمی)
وقت:30منٹ (معروضی طرز)
کل نمبر:20

نوٹ: ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات C, B, A اور D دیے گئے ہیں۔ جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دیئے گئےدائروں میں درست جواب کے مطابق متعلقہ دائروں کو مارکر یا پین سے بھر دیجیے۔ ایک سے زیادہ دائروں کو پُر کرنے یا کاٹ کر پُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا

انٹر پارٹ –2 پہلا گروپ
2 انٹر پارٹ- ڈیرہ غازی خان بورڈ2014ء
اردو (لازمی)
وقت : 1:45 گھنٹہ
(انشا ئیہ طرز)
کل نمبر :80

سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
رونما کب ہوگا راہِ زیست پر منزل کا چاند
ختم کب ہوگا اندھیروں کا سفر، خیر البشر
کب ملے گا ملت بیضا  کو  پھر  اوج   کمال
کب شب حالات کی ہوگی سحر،خیر البشر
 (ب) درج ذیل اشعار کی تشریح الگ الگ کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
وہ اپنی خو نہ چھوڑیں گے ہم اپنی  وضع  کیوں  بدلیں
سبک سر بن کے کیا پوچھیں کہ ہم سے گراں کیوں ہو
کیا غم  خوار نے  رسوا ،   لگے  آگ  اس محبت کو
نہ لادے تاب ، جو غم کی ، وہ میرا رازداں  کیوں ہو
یہ   کہ  سکتے  ہو   ہم  دل میں نہیں  ہیں پر  یہ   بتلاؤ
کہ جب دل میں تمھی تم ہو، تم آنکھوں سے نہاں کیوں ہو
حصہ دوم
3- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-

(الف) جس زمانے میں نواب صاحب  پیدا  ہوے اور ہوش سنبھالا ، مسلمانوں میں مذہبی جذبہ بڑھا ہوا تھا۔اسکے متعدد اسباب تھے ۔ ان میں سے شاید ایک یہ بھی تھا کہ انسان جب ہر طرف سے  مایوس ہو جاتا ہے تو مذہب کی پناہ ڈھوندتا ہے۔ مسلمان دولت و اقبال ، جاہ و ثروت کھو چکے تھے، ایک مذہب رہ گیا تھااس لیے انیں اور بھی عزیز ہو گیا۔ راسی بدگمانی پر بھی ان کے جذبات بھڑک اٹھے تھے۔ 
(ب) میرا بچہ، میری آنکھ کا تارا، ارے دیکھو تو کیسے تن کر چل رہا ہے۔اسکا باہر نکلا ہوا سینہ دیکھو! سانس کس بے خوفی سے آجا رہا ہے!شاباش میرے لاڈلے شاباش! سر اٹھائے رکھ، تم پر ہم سب کو ناز ہے۔تجھ پر میرے دلارے، جسے مر جانا ہے ، دیکھ لو اسے دیکھ لو۔ جس کے بدن میں گرم خون لہریں مارتا تھاپر جس کے دل میں قاتل کے لہو کی ایک بوندد بھی نہیں ۔ ہائے پر قاتل موجود ہے۔
4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
 (i) دستک
 (ii) مولوی نذیر احمد دہلوی
5- اکبر آلہٰ آبادی کی نظم "خدا سر سبز رکھے اس چمن کو" کا خلاصہ تحریر کیجئے –
6-درج ذیل میں سے کسی ایک عنوان پر مفصل مضمون لکھئے-
(i)حبِ وطن
 (ii)سائنس کی ایجادات
(iii)تعلیمِ نسواں
7- اپنے دوست  کے نام خط لکھیںجس میں اسکی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہارِتعزیت کیجیے۔

گروپ-2
2 انٹر پارٹ- ڈیرہ غازی خان بورڈ2014ء
ردو(لازمی)
وقت:30منٹ
(معروضی طرز)
کل نمبر:20

نوٹ: ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات C, B, A اور D دیے گئے ہیں۔ جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دیئے گئےدائروں میں درست جواب کے مطابق متعلقہ دائروں کو مارکر یا پین سے بھر دیجیے۔ ایک سے زیادہ دائروں کو پُر کرنے یا کاٹ کر پُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا

انٹر پارٹ –2
دوسرا گروپ
 
>2نٹر پارٹ- ڈیرہ غازی خان بورڈ2014ء اردو
وقت : 1:45 گھنٹہ (انشا ئیہ طرز)
کل نمبر   :80

سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
کلرکوں سے آگے بھی افسر ہیں کتنے
جو  بے  انتہا  صاحبِ  غور  بھی  ہیں
ابھی چند میزوں سے گزری ہے فائل
مقامات  آہ   و فغاں  اور  بھی   ہیں
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح الگ الگ کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
بھری دنیا  میں جی  نہیں  لگتا
جانے کس چیز کی کمی ہے  ابھی
تو شریکِ سخن نہیں ہے  تو کیا
ہم سخن تیری خامشی ہے ابھی
یاد کے بے نشاں جزیروں سے
تیری آوا ز آرہی  ہے   ابھی
حصہ دوم
3- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-
(الف)عالم کا رنگ بے رنگ دیکھ کرتدبیر اور مشورہ دو تجربہ کار دنیا سے کنارہ کش ہو گئے تھےاور ایک سیب کے درخت میں جھولا ڈالے الگ باغ میں جھولاکرتے تھے۔ البتہ جو صاحبِ ضرورت جو ان کے پاس جاتا، اسے صلاح مناسب بتا دیا کرتے تھے۔یہ سب مل کر ان کے پاس گئے کہ برائے خدا کوئی ایس راہ نکالیےجس سے احتیاج و افلاس کی بلا سے بند گان خدا کو نجات ہو۔ وہ بہت خفا ہوئےاور کہا کہ اپنے کیے کا علاج نہیں خسرو آرام ایک فرشتہ سیرت بادشاہ تھا۔ تم اسکا حق شکر نہ ادا کیا اور اس آفت کو اپنے ہاتھوں سر لیا۔ 
(ب) ان کے گھر میں طالب علموں کا وہ ہجوم کہ اندر کا کر دم دم گھٹنے لگتا تھا۔ہر شخص کو کھلانا پلانا،سامان دینا،انکی ضرورتوں کو نظر میں رکھنااور ان کی فکر کرنا، اس کے بعد آفس کا کام دوستوں کا کام ، غرض اس شخص کی مشغولیتیں ہم سب دیکھ کر تعجب کیا کرتے تھےکہ یہ شخص زندہ کیسے ہےاور اس کے حواس کیوں بجا ہیں ۔ دوستوں میں سے کوئی بیمار پڑا ہوتا تو یہ آموجود ہوئے، رات دن کا مسلسل قیام ، پاؤں دبا رہے ہیں ، سر میں تیل ڈال رہے ہیں ، دوا لا رہے ہیں کھانا تیار کر رہے ہیں ۔ بیماری میں آدمی چڑ چڑا ہو جاتا ہےچناچہ اس کی ہر قسم کی زیادتیاں بھی سہ رہے ہیں، بیمار اچھا ہوا تو شکریے میں بھی سخت سست ہی کلمات کہے۔
4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
(i)  مناقب عمر بن عبدالعزیزؒ
(ii)  مولانا ظفر علی خان
5- نظم " ایک کوہستانی سفر کے دوران میں " کا خلاصہ تحریر کیجئے –
6-درج ذیل میں سے کسی ایک عنوان پر مفصل مضمون لکھئے-
(i)میرا پسندیدہ شاعر
 (ii)سائنس اور ہم
(iii)اتحاد بین المسلمین
7- اپنے چھوٹے بھائی کے نام نصابی سر گرمیوں کے علاوہ ہم نصابی سر گرمیوں میں حصہ لینے کی تلقین کیلیے خط لکھیے۔