ردو(لازمی)
انٹر پارٹ -II
  فیصل آ با د 2014 ء
گروپ 1
(معروضی طرز)
کل نمبر:20
وقت:30منٹ
نوٹ:ہرسوال کےچارممکنہ جوابات دئیےگیے-جوابی کاپی پر ہرسوال کےسامنے دئیےگیےدائروںمیں سےدرست جواب کےمطابق متعلقہ دائروکومارکریا پین سے بھردیجیے-ایک سے زیادہ دائروں کوپُرکرنے یاکاٹ کرپُرکرنےکی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-

مطا بقت اور حرو ف کے صیح استعما ل کو پیش نظر رکھتے ہوئے درست حصے کی نچاند ہی کر یں

رمو ز ا و قا ف

امدادی افعال

 ردو(لازمی)
انٹر پارٹ -II
  فیصل آ با د 2014 ء
گروپ 1
(انشائی)
کل نمبر   : 40
وقت : 1.45 گھنٹہ

حصہ اول

سوال نمبر 2۔ (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کریں۔ نظم کا عنوان اور شاعر کا نام بھی لکھیں۔
نہ مظلوم کی آہ و زاری سے ڈرنا 
نہ مفلوک  کے حال پر رحم کرنا
ہوا و ہوس میں خودی سے گزرنا
تعیش میں جینا،   نمائش پہ مرنا
رونے سے کام بس کہ شب اے ہم نشیں رہا
آنکھوں پہ  کھینچا    میں ،   سر   آستیں  رہا

 (ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کریں اور شاعر کا نام بھی لکھیں۔
نازک  مزاج تھا میں اس چمن کے بیچ
جب تک رہا تو خندہِ گل سے حزیں رہا
ہمدم جو دیکھتا ہوں تو پہلو میں دل نہیں
بیٹھا تھا اس کے پاس ، میرا دل وہیں رہا
حصہ دوم
سوال نمبر 3۔   درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک کی تشریح بحوالہ سیاق و سباق کریں۔ سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی لکھیں۔
(الف) تقریر کے وقت منہ سے پھول جھڑتے تھے ۔ آواز شیرنی اور دل کشی تھی۔ اکثر لوگ جو ان سے ملنے یا کسی معاملے میں گفتگو کرنے آتے تو ان کی ذہانت اور لیاقت کے قائل ہو جاتے ہیں ۔ ان کی خوشی بیانی ایسی تھی کہ اکثر اوقات مخالف بھی مان جاتے تھے۔ دکن میں رہتے رہتے اور بعض امراض کی وجہ سے بھی وہ شدید موسم کو برداشت نہیں کرسکتے تھے۔
(ب) جب سائنس کا دور شروع ہوا تو دوسرے شعبوں کے ساتھ ساتھ مواصلات میں بھی بڑی ترقی ہوئی۔ گزشتہ صدی میں موٹر اور ریل ایجاد ہوگئی۔ اس کے بعد ڈاک بھی اس کے ذریعے سے بھیجی جانے لگی ۔ انہی برسوں میں ایک ایسا آلہ ایجاد ہوگیا جس نے موٹر اور ریل کی محتاجی ختم کر دی کیونکی اس آلے کے ذریعے دور دور تک پیغام رسانی کی جانے لگی۔ وہ آلہ ٹیلی گراف کا تھا۔
سوال نمبر 4۔   درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک  نصابی سبق کا خلاصہ لکھیں اور مصنف کا نام بھی لکھیں۔
1۔ تشکیلِ پاکستان 
2۔ ہوائی
سوال نمبر 5۔  نظم" ایک کوہستانی سفر کے دوران میں "  کا خلاصہ تحریر کریں۔
سوال نمبر 6۔  درج ذیل عنوانات میں سے کسی ایک پر مفصل  مضمون  لکھیں۔
1۔  دہشت گردی ۔۔۔۔۔۔ اسباب اور روک تھام۔
2۔  میرے پسندیدہ شخصیت
3۔  کتب بینی کے فوائد
سوال نمبر 7۔   اپنے دوست  کو خط لکھ کر تفریحی مقام کی سیر کا حال بیان کیجیے۔

ردو(لازمی)
انٹر پارٹ -II
  فیصل آ با د 2014 ء
گروپ II
(معروضی طرز)
کل نمبر   : 20
وقت:30منٹ
نوٹ:ہرسوال کےچارممکنہ جوابات دئیےگیے-جوابی کاپی پر ہرسوال کےسامنے دئیےگیےدائروںمیں سےدرست جواب کےمطابق متعلقہ دائروکومارکریا پین سے بھردیجیے-ایک سے زیادہ دائروں کوپُرکرنے یاکاٹ کرپُرکرنےکی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-

امدادی افعال

 

ردو(لازمی)
انٹر پارٹ -II
  فیصل آ با د 2014 ء
گروپ II
(انشائی)
کل نمبر   : 40
وقت : 1.45 گھنٹہ

حصہ اول

سوال نمبر 2۔   (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کریں۔ نظم کا عنوان اور شاعر کا نام بھی لکھیں۔
سوئے خزاں ، بہارِ گلستاں روانہ ہے
ہر برگ کا سکوت سراپا  فسانہ  ہے
نکہت کی کوششیں کہ نکلنا نصیب ہو
موسم کو یہ لگن  کہ بدلنا   نصیب  ہو

 (ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کریں اور شاعر کا نام بھی لکھیں۔
شوور برپا ہے خانہِ دل میں
کوئی دیوار سی گری ہے ابھی
بھری دنیا میں جی نہیں لگتا
جانے کس چیز کی کمی ہے ابھی
تو شریک سخن نہیں ہے تو کیا
ہم سخن تیری خاموشی ہے ابھی

حصہ دوم

سوال نمبر 3۔   درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک کی تشریح بحوالہ سیاق و سباق کریں۔ سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی لکھیں۔
(الف) سب کچھ خدا نے ان کو دے رکھا تھا ۔ دولت کی کچھ انتہا نہ تھی۔ نوکر چاکر لونڈی ، غلام، پالکی نالکی سبھی کچھ تھا۔ ایک تو اولاد کی طرف سے رنجیدہ رہا کرتی تھیں ۔ کوئی بچہ نہ تھا۔دوسرے نواب صاحب کو ان کی طرف مطلق التفات نہ تھا۔ شائد اولاد نہ ہونے کے سبب محبت نہ کرتے ہوں ۔ ورنہ بیگم صورت میں چندے آفتاب ، چندے مہتاب اور حسن ِ دولت پر مزاج ایسا سادہ ہم جیسے ناچیزوں کو برابر بٹھانا اور پوچھنا ۔ بیگم کو فقیروں پرپرلے  درجے کااعتقاد تھا۔
(ب) ہم سب کی زندگیوں میں مرحوم کے گھل مل جانے کا راز یہ تھا کہ ان میں بظاہر کوئی بات معمولی نہ تھی۔ وہ غیر معمولی قابلیت کے آدمی نہ تھے ۔ دولت مند نہ تھے ۔ کچھ بہت ذہین بھی نہ تھے۔ نہ انھیں توڑ جوڑ آتا تھا۔ نہ خوش پوشاک ، نہ خوش گفتار، نہ خوش باش، نہ رنگین ورعنا۔ وہ معمولی آدمیوں سے بھی زیادہ معمولی تھے۔ پھر بھی وہ ایسے تھے کہ اب ہم میں ویسا کوئی اور نہ اب ڈھونڈنے سے بھی کوئی  ایسا ملے۔
سوال نمبر 4۔   درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک  نصابی سبق کا خلاصہ لکھیں اور مصنف کا نام بھی لکھیں۔
1۔ ہوائی
2۔ ایوب عباسی
سوال نمبر 5۔  نظم" آدمی  "  کا خلاصہ تحریر کریں۔
سوال نمبر 6۔  درج ذیل عنوانات میں سے کسی ایک پر مفصل  مضمون  لکھیں۔
1۔  منشیات اور اسکی روک تھام۔
2۔  معاشرے میں عورت کا مقام
3۔  میری پسندیدہ شخصیت
سوال نمبر 7۔   اخبار کے مدیر کے نام خط لکھیےجس میں دہشت گردی کے رحجان پر اپنی تسویش کا اظہار کیجیے۔