گروپ-1
فیڈ ر ل 2014 انٹر پا ر ٹ -2
ردو(لازمی)
وقت:30منٹ
(معروضی طرز)
کل نمبر:20

نوٹ: ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات C, B, A اور D دیے گئے ہیں۔ جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دیئے گئےدائروں میں درست جواب کے مطابق متعلقہ دائروں کو مارکر یا پین سے بھر دیجیے۔ ایک سے زیادہ دائروں کو پُر کرنے یا کاٹ کر پُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا

مطا بقت کے اصو ل کے مطا بق جملہ در ج ذیل مکمل کر یں

انٹر پارٹ –2 پہلا گروپ
فیڈرل بورڈ 2014
اردو (لازمی)
وقت : 1:45 گھنٹہ
(انشا ئیہ طرز)
کل نمبر :40

حصہ دوم
سوال نمبر 2- درج ذیل سوالات کے تین سے چار ستروں تک محدود جوابات لکھیں –

(i) ابراہیم کی ماں نے ہمایوں کو کیا نزر کیا ؟
(ii) مر زا نے کلیم کو جس مسجد میں ٹھہرا یا اُس کی ویرانی کا اندازہ کن باتوں سے ہوتا تھا؟
(iii)  بڑے چچا اور جمیل کے تعلقات کیوں کشیدہ ہوگئے تھے ؟
                        (یا)
مولوی وحید الدین سلیم کی کفایت شعاری نے کنجوسی کی شکل اختیار کرلی تھی؟
(iv) جوش کے خیال میں انسان کو تمر د کی روش سے کیوں شر مانا چاہیے-
(v)  ' خمستان ازل کا ساقی ' سے کون مراد ہے؟ اور ظفر علی خاں نے یہ ترکیب کن معنوں میں استعمال کی ہے-
 ا(vi) کبر الہ آبادی مسلمانوں کی خو شحالی سے کیوں مایوس تھے؟
(یا)
مولوی وحید الدین سلیم کی کفایت شعاری نے کنجوسی کی شکل کیوں اختیار کرلی تھی ؟
(vii) صد زبوں کیسے صیاد کو صیاد کرتا ہے؟ تابش کی غزل کے حوالے سے وضاحت کیجئے -
(viii) غالب کے بقول قطرے پر گہر ہونے تک کیا گزرتی ہے؟
(ix)  علامہ اقبالؒ کی شامل نصاب غزل کے حوالے سے عمل کے سلسلے میں عشق اور عقل کی واضح  کریں -
(یا)
حضرت اسمٰعیلؑ نے آداب فرزندی کا مظاہرہ کس طرح کیا ؟  
 (x) چاہنا ، دینا ، جانا کو بطور واری فعل جملوں میں استعمال کیجئے-
  (xi) واوین کی تعریف کریں اور مثال دیں-
(یا)
علامت خاشیہ کی تعریف کریں – مثال بھی دیں -
(xii) مطا بقت کے اصولوں کے مطابق مندرجہ ذیل جملوں کو درست کیجئے:
الف-  گھوڑا گاڑی بک گئے-
ب-  دو بلنگ اور ایک کرسی ٹوٹ گئیں –
ج-  میں نے یہاں کے آموں کو میٹھا پایا-
سوال نمبر 3- دوست کے نام خط لکھ کر تمباکو کے مضر اثرات سے آگاہ کرتے ہوئے اسے سگریٹ نوشی سے باز رہنے کی نصیحت کیجئے-
یا
ایک جلی ہوئی رو ٹی کی آپ بیتی تحریر کیجئے-
حصہ سوئم
سوال نمبر 4- سبق اور مُصنف کا حوالہ دیتے ہو ئےکسی ایک جزو کی تشریح کیجئے:

(الف) ہندوستان میں اسلام کے ظہور کے بعد پہلے عربی زبان میں فروغ پایا – پھر فارسی زبان کو عمومیت کا خلعت ملا – عربی چونکہ دینی علوم کا سر چشمہ تھی اور اسلام کے اصل ماخذ عربی ہی میں تھے ، اس لیے شایقین علوم و فضل اسے شوق سے سیکھت تھے ، سندھیوں نے عربی زبان اور عربی علوم میں وہ پایہ حاصل کیا  مدینہ منورہ میں انیوں نے درس و تدریس کی مسندیں آراستہ کیں اور عالم اسلام کے اکا بر جواہر فیوض کے لیے اُن کے سامنے عقیدت سے دامن پھیلاتے رہے- جو کتابیں سندھ میں تصنیف ہوئیں وہ مدتوں اہل علم کے استفادہ کا مر جع بنی رہیں  -
(ب) مولوی صاحب کیا مرے ، زبان اردو کا ایک ستون گر گیا اور ایسا ستون گر اکہ اس جیسا بننا تو کجا ، اس حصے میں اڑو اڑلگانی بھی مشکل ہے- ان کی جگہ بھرنے کے لیے دوسرے پروفیسر کی تلاش ہو رہی ہے مگر عثمانیہ یو نیورسٹی کے ارباب حل و عقد لکھ رکھیں کہ چاہے اس سرے اُس سرے  تک ، ہندوستان چھان مارو ، مولوی وحیدالدین سلیم جیسا پروفیسر ملنا تو بڑی بات ہے ، ان کا پاسنگ بھی مل جائے تو غنیمت اور بہت غنیمت سمجھو- -
5- کسی ایک جزو کی بحوالہ شاعر تشریح کیجئے اور نظم کا عنوان بھی لکھیں-
(الف) میں اس کو کعبہ و بت خانے میں کیوں ڈھونڈنے نکلوں 
مرے ٹوٹے ہوئے دل ہی کے اندر رہے مقام اس کا
سراپا معصیت میں ہوں ، سراپا مغفرت وہ ہے
خطا کو شی روش میری ، خطا پوشی ہے کام اس کا
 (ب) لہو برسا ، بہے آنسو ، لٹے رہرو ، کٹے رشتے
ابھی تک نا مکمل ہے مگر تعمیر آزادی
ہر انداز تعین میں ہے پا بندی فقیروں کو !
وہ زنجیر غلامی تھی یہ ہے زنجیر آزادی
6-کوئی سے تین اشعار کی تشریح کیجئے اور ہر شعر کے شاعر کا نام بھی لکھیں :
الف- سر تا قدم زبان ہیں جوں شمع گو کہ ہم
پر یہ کہاں مجال جو کچھ گفتگو کریں
ب- رگ سنگ سے ٹپکتا ، وہ لہو کہ ، پھر نہ تھمتا
جسے غم سمجھ رہے ہو ، یہ اگر شرار ہوتا
ج- ترے آزاد بندوں کی یہ دنیا نہ وہ دنیا 
یہاں مرنے کی پابندی ، وہاں جینے کی پابندی
د- تم تو یارو ابھی سے اٹھ بیٹھے
شہر میں رات جاگتی ہے ابھی
 ہ-تھپڑے وقت کے کتنے سبق آموز ہوتے ہیں 
زمانہ بھی تو کا سیلی استاد کرتا ہے
7-درج ذیل عنوانات میں سے کسی ایک پر مفصل لکھیں :
الف- میرا پسندیدہ اردو ناول     
ب- عہدہ حاضر کے تقاضے اور ہم
ج- تعلیم نسواں – وقت کی ضرورت
د- اقبال ؒ کا شاہین