اردو(لازمی)
گوجرانوالہ  بورڈ2014ء
2 انٹر پارٹ-
1 گروپ-
وقت:30منٹ
(معروضی طرز)
کل نمبر:20
نوٹ:ہرسوال کےچارممکنہ جوابات دئیےگیے-جوابی کاپی پر ہرسوال کےسامنے دئیےگیےدائروںمیں سےدرست جواب کےمطابق متعلقہ دائروکومارکریا پین سے بھردیجیے-ایک سے زیادہ دائروں کوپُرکرنے یاکاٹ کرپُرکرنےکی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-

اردو
(لازمی)
گوجرانوالہ بورڈ
2014
انٹر پارٹ –2
پہلاگروپ
وقت : 2.40 گھنٹے
(انشا ئیہ طرز)
کل نمبر   :80

سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
شمس و قمر کو ضد ہے کہ گرم ِ سفر ر ہیں                    بےرنگیوں میں خالقِ شام و سحر رہیں
شہروں میں انقلاب ، بیاباں میں انقلاب                  محفل میں انقلاب ، شبستاں میں انقلاب
 (ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
کیا فرق داغ و گل میں کہ جس گل میں بُو نہ ہو
کس کام کا وہ دل ہے کہ جس دل میں تُو نہ ہو 
ہووے نہ حول و قوت اگر تیری درمیاں
جو ہم سے ہو سکے ہے، سو ہم سے کبھو نہ ہو
جو کچھ کہ ہم نے کی ہے تمنا ، ملی مگر
یہ آرزو رہی ہے کہ کچھ آرزو نہ ہو

حصہ دوم

3- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-
(الف)   بنو امیہ کے دفتر اعمال میں سب سے زیادہ قوم کو برباد کرے والا واقعہ ہے کہ انہوں نے آزادی اور حق گوئی کا استیصال کر دیا تھا۔ عبدالمک نے تخت پر بیٹھ کر حکم دیا تھا  کہ کوئی شخص میری کسی بات پر روک ٹوک نہ کرنے پائے اور جو شخص ایسا کرے گا سزا پائے گا۔ اگرچہ اس پر بھی آزادی پسند عرب کی زبانیں بند نہ ہوئیں تا ہم بہت کچھ فرق آگیا تھا۔عمر بن عبدالعزیز  نے اس بدعت کو بالکل مٹا دیا ۔ دو نہایت متدین اور راستباز شخص اس کام پر مقرر کیے کہ عدالت کے وقت ان کے پاس موجود رہیں اور ان سے جو غلطی سر زد ہو فوراً ٹوک دیں ۔ ان کے اس طرز عمل سے لوگوں کو عام طور پر جرات ہو گئ تھی اور لوگ نہایت بے باکی سے ان کے اقوال و افعال پر نکتہ چینی کرتے تھے۔
(ب) مجھ پر میرے بچوں پر ، میرے دوستوں پر اور میرے خاندان پر جان چھڑکتے تھے۔ خوشی کی بات ہو تو ایوب صاحب سب سے پہلے موجود اور سب سے زیادہ خوش ۔ رنج و تردد کا موقع ہو تو سب سے پہلے حاضر ۔ بھاگے بھاگے پھر رہے ہیں ، کسی کو خاطر میں نہیں لاتے ، یا ہر شخص کی خوشامد کر رہے ہیں۔خوشہ میں ہر طرح کے جملے سر کرہے ہیں اور اپنی مسرت کا طرح طرح سے اظہار کررہے ہیں ۔ رنج و مایوسی کا موقع ہو تو ایک حرف زبان پر نہیں ، نہ تسکین کا، نہ تقویت کا، چپ چاپ بیٹھے سراپا کا جائزہ لے رہے ہیں یا محبت و ہمدردی سے بے اختیار ہو کر منہ تک رہے ہیں۔ 

4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
(الف) نواب محسن الملک
(ب) دستک

5- سید ضمیر جعفری کی نظم "آدمی " کا خلاصہ تحریر کریں۔

6- درج ذیل عنوانات میں سے کسی ایک عنوان پر مفصل نوٹ تحریر کریں۔
(الف) ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے
(ب) پاکستان میں تونائی کا بحران
(ج) میری پسندیدہ کتاب 
7-اخبار کے ایڈیٹر کے نام معاشرے میں بڑھتے ہوئے جرائم کے بارے میں خط لکھیں۔


اردو(لازمی)
گوجرانوالہ  بورڈ2014ء
2 انٹر پارٹ-
2 گروپ-
وقت:30منٹ
(معروضی طرز)
کل نمبر:20
نوٹ:ہرسوال کےچارممکنہ جوابات دئیےگیے-جوابی کاپی پر ہرسوال کےسامنے دئیےگیےدائروںمیں سےدرست جواب کےمطابق متعلقہ دائروکومارکریا پین سے بھردیجیے-ایک سے زیادہ دائروں کوپُرکرنے یاکاٹ کرپُرکرنےکی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-

(ب) مطا بقت اور حر و  ف کے درست ا ستعما ل کو پیش نظر رکھتے ہو ئے درست حصے کی نشا ن دہی کر یں

رمو ز ا و قا ف کو ملحو ظ ر کھتے ہو ےئ درست جو اب کا ا نتخا ب کر یں

(د) ا مد ا د ی ا فعا ل کے درست استعما ل کو پیش نظر رکھتے ہوئے درست حصے کی نشا ندہی کر یں

اردو
(لازمی)
گوجرانوالہ بورڈ
2014
انٹر پارٹ –2
دوسراگروپ
وقت : 2.40 گھنٹے
(انشا ئیہ طرز)
کل نمبر   :80

سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
رُونما کب ہو گاراہِزیست پر منزل کا چاند                   ختم کب ہوگا اندھیروں کا سفر ، خیروالبشرؐ
کب ملے گا ملت بیضا کو پھر اوچ کمال                 کب شبِ حالات کی ہوگی سحر، خیر والبشرؐ
 (ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
یہ کہہ سکتے ہو، ہم دل میں نہیں ہیں، پر یہ بتلاؤ
کہ جب دل میں تمہیں تم ہو ، تو آنکھوں سے نہاں کیوں ہو       
یہ فتنہ آدمی کی خانہ ویرانی کو کیا کم ہے
ہوئے تم دوست جس کے ، دشمن اس کا آسماں کیوں ہو
یہی ہے آزمانا تو ستانا کس کو کہتے ہیں
عدد کو ہو لیے جب تم تو میرا امتحاں کیوں ہو

حصہ دوم

3- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-
(الف)   مسلمانوں کا نصب العین اسلام ہے۔ وہ اسلام نہیں جس کا ڈنکا مطلق العنان بادشاہوں اور خود غرض امر انے بجایا بلکہ وہ اسلام جس کا حامل قرآن ہے، جس نے صرف اندیکھے خدا کے آگے جھکانا سکھایا ۔وہ اسلام جس کا نمونہ آنحضرت ﷺاور خلفائے راشدین کے عہد میں مسلمانوں کی زندگیوں میں نظر آتا ہے۔
(ب) ہم نے سفر نامے بہت لکھے ہیں۔ چین وماچین کے سفرنامے ، ایران وتوران کے سفرنامے، ان جگہوں کے سفر نامے جہاں ، ہم نہیں گئے اور ان وارداتوں کا چشم دید احوال جو ہم نے نہیں دیکھیں ۔ انسان کو اللہ تعالیٰ نے ٹانگیں بے شک دی ہیں لیکن دماغ بھی تودیا ہےجس کی اہمیت ٹانگوں کے برابر نہ ہو، بہر حال ہے تو۔ 

4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
(الف) مناقب عمر بن عبدالعزیز 
(ب) پہلی فتح

5- اسرار الحق مجاز کی نظم " نوجوانوں سے خطاب" کا خلاصہ تحریر کریں۔

6- درج ذیل عنوانات میں سے کسی ایک عنوان پر مفصل نوٹ تحریر کریں۔
(الف) میرا پسندیدہ افسانہ نگار
(ب) منشیات ایک لعنت
(ج) کشمیر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہماری شہ رگ

7-دوست کے نام اس کی والدہ کی وفات پر تعزیتی خط لکھئے۔