اردو(لازمی)
لا ہو ر 2014
گروپ-1
وقت:30منٹ
کل نمبر:20
(معروضی طرز)

نوٹ: ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات C, B, A اور D دیے گئے ہیں۔ جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دیئے گئےدائروں میں درست جواب کے مطابق متعلقہ دائروں کو مارکر یا پین سے بھر دیجیے۔ ایک سے زیادہ دائروں کو پُر کرنے یا کاٹ کر پُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا

 ٖلاہور بورڈ
  2014
انٹر پارٹ –1
پہلا گروپ
وقت : 2.40 گھنٹے
کل نمبر   :80
(انشا ئیہ طرز)

سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
نہیں تیرے سوا ، یہاں کوئی                            میزباں تو ہے ، مہماں تو ہے
رنگ تیرا، چمن تیرا میں بو تیری                        خوب دیکھا توباغباں تو ہے
 (ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
آفاق کی منزل سے گیا، کون سلامت                     اسباب لٹا راہ میں ، یاں ہر سفری کا
ہر زخم جگر داورِ محشر سے ہمارا                           انصاف طلب ہے، تری بیدادگری کا
لے سانس بھی آہستہ ، کہ نازک ہے بہت کام            آفاق کی اس کارگہ شیشہ گری کا
حصہ دوم
3- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-
(الف)   دوپہر ہی سے انہوں نے تیاریاں شروع کیں ۔ حجامت بنائی۔صابن سے نہائے۔ سر میں تیل ڈالا، وقت کپڑوں کی تھی۔ مدت گزری ، جب انہوں نےایک اچکن بنوائی تھی۔ اس کی حالت بھی ان کی سی تھی جیسے ذرا سی سردی یا گرمی سے انہیں زکام یا سر درد ہو جاتا تھا اس طرح وہ اچکن سبھی نازک تھی ۔ اسے نکالا اور جھاڑ پونچھ کر رکھا۔
(ب) لاہور تک پہنچنے کے کئی راستے ہیں لیکن دو ان میں بہت مشہور ہیں ، ایک پشاور سے آتا ہے ، دوسرا دہلی سے۔ وسطی ایشیا کے حملہ آور پشاور کے راستے یورپی کے حملہ آوردہلی کے راستے وارد ہوتے ہیں ۔ اوّل الذکر اہل ِ سیف کہلاتے ہیں اور غزنوی یا غوری تخلص کرتے ہیں۔ مؤ خر الذکر اہلِ زبان کہلاتے ہیں ۔ یہ بھی تخلص کرتے ہیں اور اس میں ید طولیٰ رکھتے ہیں۔ 
4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
 چراغ کی لو (i)
 کیا واقعی دنیا گول ہے (ii)
5- دلاور فگار کی نظم "لوکل بس" کا خلاصہ تحریر کریں۔
6- دو دوستوں کے درمیان ٹیوشن پڑھنے کے حوالے سے ایک مکالمہ تحریر کریں۔
یا
کالج میں ہونے والی ایک تقریب تقسیم ِ انعامات کی روداد تحریرکریں۔
7-ڈسپنسری کے اجراء کے لئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے نام درخواست تحریر کریں۔
8۔  درج ذیل عبارت کی تلخیص کریں  اور مناسب عنوان بھی تحریر کریں۔

اس وقت وطن عزیز ایک آتش فشاں کے دہانے پر ہے۔جو لوگ ان آتشیں شعلوں کی زد میں ہیں وہ آخرت کو سدھا ر رہے ہیں، جو بچ رہے ہیں جیتے جی پر رہے ہیں۔ شہر شہر اور قریہ قریہ کربلا کا منظر ہے۔ لوگ اپنے معصوم بچوں ، بے گناہ عورتوں اور مردوں کے لاشے اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں ۔ ان کی نیندیں اڑ چکیں، ان کے کھانے بے لذت ہو گئے کہ جلتے جسموں کے مناظر اور پیاروں کی چیخ و پکار ان کا پیچھا نہیں چھوڑتی ۔ کتنا بڑا المیہ ہے کہ یہ سب کچھ دین اسلام کے نا م پر ہو رہا ہے۔ وہ دین جس کا معنی ہی امن و سلامتی ہے۔ وہ دین جس کا پیغام حیات بخش ہے نہ کہ حیات کش، جو دکھ بانٹنے کا درس دیتا ہے نہ کہ سکھ چین چھین لینے کا ، جو کشتِ انسانیت میں محبتوں کے پھول اگانے کی بات کرتا ہے نہ کہ نفرتوں کے کانٹے بجھانے کی۔

اردو(لازمی)
لا ہو ر  2014
گروپ-2
وقت:30منٹ
(معروضی طرز)
نوٹ: ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات C, B, A اور D دیے گئے ہیں۔ جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دیئے گئےدائروں میں درست جواب کے مطابق متعلقہ دائروں کو مارکر یا پین سے بھر دیجیے۔ ایک سے زیادہ دائروں کو پُر کرنے یا کاٹ کر پُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا

انٹر پارٹ –1
دوسرا گروپ

ٖلاہور بورڈ
  2014
کل نمبر   :80
وقت : 2.40 گھنٹے
(انشا ئیہ طرز)

سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
شعلہ بن کر پھونک دے خاشاکِ غیر اللہ کو              خوفِ باطل کیا کہ ہے غارت گر ِ باطل بھی تو
بے خبر ! تو جوہرِ آئینہ ایام ہے                         توزمانے میں خدا کا آخری پیغام ہے
 (ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
اب تو کچھ اور ہی ، اعجاز دکھایا جائے                      شام کے بعد بھی سورج ، نہ بجھایا جائے
نئے انساں سے تعارف جو ہوا، تو بولا ،                   میں ہوں سقراط، مجھے زہر پلایا جائے
موت سے کس کو مفرہے، مگر انسانوں کو                پہلےجینے کا سلیقہ، تو سکھایا جائے
حصہ دوم
3- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-
(الف)   کپڑے تو میں نے بدل رکھے تھے البتہ اپنے تیوربدلنے کی کوشش کرنے لگا۔ پھر اچانک خیال آیا کہ کتنا چھوٹا آدمی ہوں دو پیسے یا دع روپےیا چلو دو لاکھ کی بھی بات نہیں ۔ دو آنکھوں کی بات ہے اور میں جھوٹ بولے جا رہا ہےہوں۔ مجھے فیکے کے سامنے اعتراف کر لینا چاہئے کہ میں تمہارے لیئے کچھ نہیں کر سکا۔پھر میں نے وہ فقرے سوچے جو مجھے فیکے کے سامنے اس انداز سے ادا کرنے تھےکہ اسے سچی بات بھی معلوم ہو جائے اور اسے دکھ بھی نہ ہو۔
(ب) میں 9 ستمبر کو لاہور واپس آگیا تھا مگر ترشی کے زیادہ استعمال سے دانت میں سخت درد ہو گیا جس نے کئی  روز تک بے قرار رکھا ۔ اب خدا کے فضل سے بالکل اچھا ہوں ۔ رسالہ ایسٹ اینڈ ویسٹ (انگریزی) کے اگست کے نمبر میں ڈاکٹر عبدالرحمان صاحب نے ایک ریویودونوں مثنویوں پر لکھا ہے۔نہایت قابلیت سے لکھا ہے۔ اگر اس ریویوکی کوئی کاپی مل گئی ہو تو ارسال خدمت کروں گا۔ 
4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
 اپنی مدد آپ (i)
 دوستی کا پھل (ii)
5- نظیر اکبر آبادی کی نظم "تسلیم و رضا " کا خلاصہ تحریر کریں۔
6- دو دوستوں کے درمیان "بجلی کا بحران" کے موضوع پر ایک مکالمہ تحریر کریں۔
یا
ایک شادی کی تقریب کی روداد تحریر کریں۔
7-پوسٹ ماسٹر کے نام "منی آرڈر " کے گم ہونے کی درخواست تحریر کریں۔
8۔  درج ذیل عبارت کی تلخیص کریں  اور مناسب عنوان بھی تحریر کریں۔

وہ دس برس بھی کیا منتخب سال تھے کہ اگر یورپ میں چرچل ، لینن اور سٹالن پیدا ہوئے تو بر اعظم میں قائد اعظم ؒ ، علامہ اقبال ؒ ، محمد علی جوہرؒ ، اور ظفر علی خاں ؒ بھی انہیں برسوں میں پیدا ہوئے ۔ اس کے بعد بر اعظم میں نہ جانے مسلمانوں پر کیا افتاد پڑی کہ نہ دیوانے پیدا ہوئے اور نہ فرزانے ۔ ہمارے حصے میں تو بس ایک ہجوم آیا سر گشتہ و بر گشتہ ۔ تشکیل پاکستان سے وابستہ ساری توقعات بھی عبث ثابت ہوئیں ۔ بد قسمتی سے پاکستانی مائیں صرف افسر اور تاجر ہی جنتی رہیں۔ ممکن ہے قدرت اسی فیاضی کا جو اس نے انیسویں صدی کی ساتویں دہائی میں دکھائی حساب لے رہی ہے۔جو ملک اور قومیں اس میزان پر پوری اتریں انہیں مزید بڑے آدمی عطا ہوئے اور جو ناکام رہیں انہیں سزا کے طور پر ایسے لوگ ملے جو شامت اعمال ہو ا کرتے ہیں ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بڑے آدمی انعام کے طور پر دیے اور سزا کے طور پر روک لیے جاتے ہیں۔