اردو(لازمی)
انٹر پارٹ- لاہوربورڈ2014ء
گروپ-
وقت:30منٹ
(معروضی طرز)
دئیے گئے ہیں-جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے-D اورC,B,Aنوٹ: ہرسوال کے چار ممکنہ جواب
ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-
ٖلاہور بورڈ
2014
نٹر پارٹ –2
پہلاگروپ
کل نمبر :80
وقت :40 گھنٹے
(انشا ئیہ طرز)
سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
صاحب خلق عظیم و صاحب لطف عمیم صاحب حق ، صاحب شق القمر، خیر البشرؐ
کازارِ دہر میں وجہ ظفر ، وجہ سکوں عرصۂمحشر میں وجہ درگزر ، خیرالبشرؐ
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
بس کہ دشوار ہے ہر کام کا آساں ہونا آدمی کو بھی میسر نہیں انساں ہونا
وائے ددیوانگی شوق کہ ہر دم مجھ کو آپ جانا ادھر اور آپ ہی حیراں ہونا
عشرت ِ قتل گہ اہل تمنامت پوچھ عید نظارہے شمشیر کا عریاں ہونا
حصہ دوم
3- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-
(الف) ڈھلتے سورج میں بحرالکاہل کروٹیں بدل رہا تھا اور چاروں طرف زمردکی آمریت مستحکم ہو چکی تھی ۔تاحد نظر سبزہ ۔ یوں احساس ہوا کہ جزیرے "اوواہو"میں کہنی مشق کائنات نئے سرے سے شاب پر آئی پر ہے۔ اس کے ننھے منے رقبے میں فطرت کا ہر رنگ ہرا نگ پایا جاتا ہے۔
(ب) ہم سب کی زندگیوں میں مرحوم کے گھل مل جانے کا راز یہ تھا کہ ان میں بظاہر کوئی بات غیر معمولی نہ تھی۔وہ غیر معمولی قابلیت کے آدمی نہ تھے ، دولت مند نہ تھے، کچھ بہت ذہین بھی نہ تھے ۔ نہ انہیں توڑ جوڑ آتاتھا، نہ خوش پوشاک ، نہ خوش گفتار ، نہ خوش باش ، نہ رنگین و رعنا ۔ وہ معمولی آدمیوں سے بھی زیادہ معمولی تھے۔
4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
محنت پسند خردمند (i)
مولو ی نذیر احمد دہلوی (ii)
5- حفیظ تائب کی نظم" نعت" کا خلاصہ تحریر کریں۔
6- درج ذیل عنوانات میں سے کسی ایک عنوان پر مفصل نوٹ تحریر کریں۔
(الف) محسن انسانیت ﷺ
(ب) دہشت گردی۔ ایک ناسور
(ج) حب وطن اور اس کے تقاضے
7-چھوٹے بھائی کے نام خط لکھ کر اسے تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینے کی تلقین کریں۔
اردو(لازمی)
انٹر پارٹ- لاہوربورڈ2014ء
گروپ-2
وقت:30منٹ
(معروضی طرز)
دئیے گئے ہیں-جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے-D اورC,B,Aنوٹ: ہرسوال کے چار ممکنہ جواب
ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-
اردو
(لازمی)
لاہور بورڈ
2014
انٹر پارٹ –2
دوسرا گروپ
وقت : 1:45 گھنٹہ
(انشا ئیہ طرز)
سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
(الف)
کسی قوم کا جب الٹتا ہے دفتر
تو ہوتے ہیں مسخ ان میں پہلے تو نگر
کمال ان میں رہتے ہیں باقی ، نہ جوہر
نہ عقل انکی ہادی، نہ دین انکا رہبر
نہ دنیا میں ذلت نہ عزت کی پرواہ
نہ عقبیٰ میں دوزخ نہ جنت کی پرواہ
(ب)
درج ذیل اشعار کی تشریح الگ الگ کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
موت ! کیا آکے فقیروں سے تجھے لینا ہے
مرنے سے اگےہی، یہ لوگ تو مر جاتے ہیں۔
ہم کسی راہ سے واقف نہیں، جوں نورِنظر
رہنما تو ہی تو ہوتا ہے، جدھر جاتے ہیں۔
آہ ! معلوم نہیں ساتھ سے اپنے شب روز
لوگ جاتے ہیں چلے، سو یہ کدھر جاتے ہیں۔
حصہ دوم
3- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-
(الف)
وہ جو ہر قابل تھے مگر موقعے کی تاک میں تھے-حیدر آباد میں انکی سیاست دانی ، تدبر ، انتظامی قابلیت کے جوہر کھلے۔ان کا ذہن ایسا رسا ، انکی طبیعت ایسی حاضر ، ان کے اوسان ایسے بجا اور معاملات اور واقعات پر ایسا مجبور تھا کہ بڑے بڑے پیچیدہ معاملات کو باتوں باتوں میں سلجھا دیتے تھے۔ وہ اگر ٹرکی یا کسی اور سلطنت کے فارن منیسٹر ہوتے تو یقیناً دنیا میں بڑا نام پیدا کرتے،بڑے بڑے مدبران کا لوہا مان گئے تھے۔
(ب)
آگے چل کر معلوم ہوا کہ انہیں صرف ڈوڑنے اور ڈنٹر پیلنے کا ہی شوق نہیں ، مکدر بھی ہلاتے ہیں، نیزہ بازی اور شہسواری میں بھی برق ہیں، تیراکی اور کشتی گیری میں بھی بند نہیں، نشانہ بھی اچھا لگاتے ہیں- حیدرآباد کی ملازمت کے زمانے میں کچھ دن فوج میں بھی رہے۔ یہ قصہ عجیب ہے ، سپاہی نیزہ بازی کے کرتب دکھا رہے تھےان کی بھی طبیعت لہرائی۔ گھوڑے پر سوار ہو کے نیزہ تانا اور آن کی آن میں میخ اکھیڑ لی ۔ ہر طرف تحسین و آفرین کا غلغلہ ہوا اور ان کی خدمات فوج کے صیغے میں منتقل کر دی گئیں۔
4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
اکبری کی حماکتیں (i)
ہوائی (ii)
5- نظم "اسلامی مساوات" کا خلاصہ تحریر کیجئے –
6-درج ذیل میں سے کسی ایک عنوان پر مفصل مضمون لکھئے-
ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے (i)
میرا نصب العین (ii)
میرا پسندیدہ شاعر (iii)
7- اپنے دوست کے نام خط لکھ کر اسے امتحان میں کامیابی پر مبارک باد دیجیے–