اردو(لازمی)
انٹر پارٹ-
ملتان بورڈ2014ء
گروپ-
وقت:30منٹ
کل نمبر:20
(معروضی طرز)
دئیے گئے ہیں-جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے-D اورC,B,Aنوٹ: ہرسوال کے چار ممکنہ جواب
ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-
اردو
(لازمی)
ملتان بورڈ
2014
انٹر پارٹ –2
پہلاگروپ
وقت :40 گھنٹے
کل نمبر :80
(انشا ئیہ طرز)
سوال نمبر 2-
(الف)
درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
کار زار ِ دہر میں وجہ ِ ظفر ، وجہ سکوں عرصہ محشر میں وجہِ درگزر ، خیرالبشرؐ
کب ملے گا ملتِ بیضا کو پھر اوجِ کمال کب شبِ حالات کی ہوگی سحر ، خیر البشرؐ
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
اے طائر ِ لا ہوتی! اس زرق سے موت اچھی جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی
دارا و سکندر سے وہ مردِ فقیر اولیٰ ہوجس کی فقیری میں بوئے اسد اللی
آئینِ جواں مرداں حق گوئی و بے باکی اللہ کے شیروں کو آتی نہیں روباہی
حصہ دوم
3- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-
(الف)
وہ انھیں دیکھتے ہی ہنسا اور ایک قہقہہ مارکر پکارا کہ آؤ انسانو ! نادانو! آرام کے بندو ! عیش کے پابندو ! آؤ آؤ آج سے تم ہمارے سپر د ہوئے۔اب تمھاری خوشی کی امید اور بچاؤ کی راہ گر ہے تو ہمارے ہاتھ ہے۔خسروآرام ایک کمزور ،کام چور ، بے ہمت ، کم حوصلہ ، بھولا بھالا ، سب کے منہ کا نوالہ تھا، نہ تمھیں سنبھال سکا ، نہ مصیبت سے نکال سکا۔ بیماری اور قحط سالی کا ایک بھی ریلا نہ ٹال سکا۔
(ب)
دلّی کالج سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد انھیں کوئی سرکاری ملازمت نہیں ملی تو سخت برہم ہوئے۔پرنسپل سے جا کر ایک دن بولے :"مجھے سرکاری ملازمت اگر نہیں دی گئی تو اپلوں کی ڈنڈی کھولوں گا اور اس پر دلی کالج کی سند لگا دوں گا۔"مگر اس کی نوبت نہیں آئی اور انھیں ملازمت مل گئی۔
4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
نواب محسن الملک (i)
مناقب عمر بن عبدالعزیز (ii)
5- مولانا الطاف حسین حالیؔ کی نظم "اسلامی مساوات " کا خلاصہ لکھیں۔
6- درج ذیل میں سے کسی ایک عنوان پر مضمون تحریر کریں ۔
(الف) میرا پسندیدہ شاعر
(ب) سائنس اور اکیسویں صدی
(ج) اسلام ۔ ایک مکمل ضابطۂ حیات
7-چھوٹے بھائی کے نام خط لکھیں جس میں اسے سگریٹ نوشی کرنے کی تلقین کریں۔
اردو(لازمی)
انٹر پارٹ-
ملتان بورڈ2014ء
گروپ-2
وقت:30منٹ
کل نمبر:20
(معروضی طرز)
دئیے گئے ہیں-جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے-D اورC,B,Aنوٹ: ہرسوال کے چار ممکنہ جواب
ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-
ملتان بورڈ
2014
انٹر پارٹ –2
دوسراگروپ
وقت :40 گھنٹے
کل نمبر :80
(انشا ئیہ طرز)
سوال نمبر 2-
(الف)
درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
یہ پہلا سبق تھا کتاب ہدیٰ کا کہ ہے ساری مخلوق کنبہ خداکا
وہی دوست ہے خالق ِ دوسرا کا خلائق سے ہے جس کو رشتہ ولاکا
(ب)
درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
سکوں درکار ہے لیکن سکوں حاصل نہیں ہوتا ذرا جو دل کو ٹھیرا دے وہ درد دل نہیں ہوتا
ہر اک کارِ تمنا پر یہ مجبوری ، یہ مختاری مجھےآساں نہیں ہوتا ، تجھے مشکل نہیں ہوتا
رہا اک اک قدم پر پاس ِ آداب طلب ورنہ وہاں ہم تھے جہاں پانا ترا مشکل نہیں ہوتا
حصہ دوم
3- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-
(الف)
وہ جو ہر قابل تھے مگر موقعے کی طاق میں تھے ۔ حیدرآباد میں ان کی سیاست دانی، تدبر، انتظامی قابلیت کے جوہر کھلے۔ان کا ذہن ایسا رسا، ان کی طبیعت ایسی حاضر ، ان کے اوسان ایسے بجا اور معاملات اور واقعات پر ایسا عبور تھا، کہ بڑے بڑے پیچیدہ معاملات کو باتوں باتوں میں سلجھا دیتے تھے۔ وہ اگر ٹرکی یا کسی اور سلطنت کے فارن منسٹر ہوتے تو یقیناًدنیا میں بڑا نام پیدا کرتے ، بڑے بڑے ،مدبر ان کا لوہا مان گئے تھے۔
(ب)
مسلمانان ِ ہند کی جدید سیاسی زندگی کی داستان یہ ہے کہ انڈین نیشنل کانگریس کے قیام کے بعد گو سر سید نے علی گڑھ میں مسلمانوں کے سیاسی حقوق کے تحفظ کے لیے قدم اٹھایا ، لیکن بالعمعوم ان کی قومی سیاست یہی تھی کہ مسلمان ملکی سیاست سے الگ تھلگ رہیں اور پہلے مغربی علوم کے حصول سےاپنی قوم کی حالت کو درست اور مضبوط کر لیں ، مگر بیسویں صدی کے شروع سے ایشیا اور اس کے ساتھ ہندوستان میں صورت حال دگر گوں ہونے لگی ۔ جاپان کی فتح سے ہندوؤں میں جذبہ قومیت ابھرا اور انھوں نے تقسیم بنگال کے خلاف 1905 میں ایک زبردست تحریک شروع کی۔
پہلی فتح (i)
مواصلات کے جدید ذرائع (ii)
5- جوش ملیح آبادی کی نظم " سراغ رہرو " کا خلاصہ تحریر کریں ۔
6- درج ذیل میں سے کسی ایک عنوان پر مضمون تحریر کریں ۔
(الف) دست ِہمت سے ہے بالاآدمی کا مرتبہ
(ب) مسلم امہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت
(ج) تعلیم نسواں
7-والد کو خط لکھ کر ہاسٹل کے شب و روز سے آگاہ کریں۔