اردو(لازمی)
انٹر پارٹ -II
 راولپنڈی بورڈ 2014
گروپ 1
(معروضی طرز)
کل نمبر:20
وقت:30منٹ

نوٹ:ہرسوال کےچارممکنہ جوابات دئیےگیے-جوابی کاپی پر ہرسوال کےسامنے دئیےگیےدائروںمیں سےدرست جواب کےمطابق متعلقہ دائروکومارکریا پین سے بھردیجیے-ایک سے زیادہ دائروں کوپُرکرنے یاکاٹ کرپُرکرنےکی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-

مطابقت اور حروف کے اصولوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے درست جواب کا انتخاب کیجئے-

رموز اوقاف:

امدادی افعال:

اردو(لازمی)
انٹر پارٹ -II
 راولپنڈی بورڈ 2014
گروپ I
(انشا ئیہ طرز)
کل نمبر:80
وقت : 2:30 گھنٹہ

حصہ اول

سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
صاحب خلق عظیم وصاحب لطف عمیم
صاحب حق، صاحب شق القمر، خیرالبشرؐ
کا رزاردہر میں وجہ طفر، وجہ سکوں
عرصہ محشر میں وجہ درگزر، خیر البشرؐ
 (ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
صنم کدہ ہے جہاں اور مرد حق ہے خلیل
یہ نکتہ وہ ہے کہ پوشیدہ لا الہٰ میں ہے
وہی جہاں ہےترا جس کو تو کرے پیدا
یہ سنگ و خشت نہیں جو تری نگاہ میں ہے
مہ و ستارہ سے آگے مقام ہے جس کا
وہ مُشت خاک ابھی آوارہ گان راہ میں ہے


حصہ دوم

سوال نمبر 3- درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک کی تشریح کیجئے- تشریح سے پہلے سیاق و سباق ، سبق کا نام اور مصنف کا نام بھی لکھئے-
(الف) دوسروں سے کام لینے کا انہیں بڑا اچھا سلیقہ تھا- وہ کچھ ایسے مہر آمیز طریقے سے کہتے تھے اور اس طرح ہمت افزائی کرتے تھے کہ لوگ خوشی خوشی اُن کا کام کرتے تھے- اپنے ملازموں اور ماتحتوں سے بھی اُن کا سلوک ایسا تھا کہ وہ اُن کی فرمائش کی تعمیل ایسی تن دہی اور شوق سے کرتے تھے جیسے اُن کا کوئی ذاتی کام ہواور وقت پر جان لڑادیتے تھے- آدمی کو پہچاننے میں اُنھیںخاص ملکہ تھا، تھوڑی سی ملاقات اور بات چیت میں آدمی کو پوری طرح بھانپ لیتے تھے- اُن کے ملنے والے بُرے اور بھلے ہر قسم کے آدمی تھے-
(ب) آگے چل کر معلوم ہوا کہ اُنھیں صرف دوڑنے اور ڈنٹر پلینے کا ہی شوق نہیں، مگدر بھی ہلاتے ہیں- نیزہ بازی اور شہسواری میں بھی برق ہیں- پیرا کی اور کشتی گیری میں بھی بندنہیں- نشانہ بھی اچھالگاتے ہیں- حیدرآباد کی ملازمت کے زمانےمیں کچھ دن فوج میں بھی رہے- یہ قصہ عجیب ہے،سپاہی نیزہ بازی کے کرتب دکھا رہے تھے، اُن کی طبیعت لہرائی، گھوڑے پر سوار ہو کے نیزہ تانا اور آن کی آن میں میخ اکھیڑ لی، ہر طرف سے تحسین و آفرین کا غُلغلہ ہوا اور اُن کی خدمات فوج کے صیغے میں منتقل کر دی گئیں لیکن افسر الملک سے نباہ نہ ہو سکا اس لئے استعفادہے دیا-

سوال نمبر 4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
 محنت پسند خردمند   (i)
مولوی نذیر احمد   (ii)

سوال نمبر 5- نظم " نوجوان سے خطاب" کا خلاصہ تحریر کیجئے-

سوال نمبر 6-درج ذیل میں سے کسی ایک عنوان پر مضمون تحریر کیجئے-
(الف) اسلام ایک مکمل ظابطہ حیات
(ب) میری پسندیدہ شخصیت
(ج) ایک یادگار اور دلچسپ سفر

سوال نمبر 7-اپنے والد کو اپنی تعلیمی کارکردگی کے بارے میں خط تحریر کریں –  

اردو(لازمی)
انٹر پارٹ -II
 راولپنڈی بورڈ 2014
گروپ II
(معروضی طرز)
کل نمبر:20
وقت:30منٹ

نوٹ:ہرسوال کےچارممکنہ جوابات دئیےگیے-جوابی کاپی پر ہرسوال کےسامنے دئیےگیےدائروںمیں سےدرست جواب کےمطابق متعلقہ دائروکومارکریا پین سے بھردیجیے-ایک سے زیادہ دائروں کوپُرکرنے یاکاٹ کرپُرکرنےکی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-

مطابقت اور حروف کے اصولوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے درست جواب کا انتخاب کیجئے-

رموز اوقاف:

امدادی افعال:

اردو(لازمی)
انٹر پارٹ -II
 راولپنڈی بورڈ 2014
گروپ II
(انشا ئیہ طرز)
کل نمبر:80
وقت : 2:30 گھنٹہ

حصہ اول

سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
کسی قو م کا جب الٹتا ہے دفتر
توہو تے ہیں مسخ اُ ن میں پہلے تو نگر
کما ل اُ ن  میں رہتے ہیں با قی ، نہ جو ہر 
عقل اُ ن کی ہا دی ، نہ دین اُ ن کا رہبر
 (ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
وہ اپنی  خو نہ چھو ڑ یں گے ، ہم اپنی وضع کیو ں بد لیں
سبک سر بن کے کیا پو چھیں کہ ہم سے سر گر ا ں کیو ں ہو
یہ فتنہ آ دمی کی خا نہ  ویر ا نی کو کیا کم ہے
ہو ئے تم دوست جس کے، دشمن اُ س کا آسما ں کیو ں ہو
یہی ہے آزما نا تو ستا نا کس کو کہتے ہیں
عدو کے ہو لیے جب تم میرا ا متحا ن کیو ں ہو

حصہ دوم

سوال نمبر 3- درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک کی تشریح کیجئے- تشریح سے پہلے سیاق و سباق ، سبق کا نام اور مصنف کا نام بھی لکھئے-
(الف) میر ی بو ڑ ھی زبا ن سے االلہ تعا لیٰ کا عفو رحم کئی بار بو لا لیکن ہر با ر اس نے سننے والے کا نو ں کو بہر ہ پا یا – پر ا ب کی با ر میر ی اتجا سُن لیجیے یا ہمیشہ کے لئے خا موش کر دیجیے – میر ے حضو ر یہ وہ بد نصیب بو ل رہی ہے جس نے مجر م کی ما ں کے اُ ٹھ جا نے کے بعد اولا د کی طر ح اسے کلیجے سے لگا یا میر ے حضو ر خو د آ پ نے سے مجھے دے ڈالا تھا -
(ب) دامن کو ہ میں دیکھا کہ ایک جو ان قو می ہیکل کھڑ ا ہے- چہر ہ اس کا ہو اسے جھر یا یا ہو ا ، دھو پ سے تمتما یا ہو ا کی ریا ضت سے بد ن اینٹھا ہو ا پسلیا ں ابھر ی ہو ئیں ایک ہو تھ میں کچھ کھیتی کا سا ما  ن ایک ہا تھ میں معما ری کے اوزار لیے پا نپ رہا ہے-

سوال نمبر 4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
 دستک (i)
 مو لا نہ ظفر علی خا ں    (ii)

سوال نمبر 5- حفیظ تا ئب  کی نظم " نعت"  کا خلاصہ تحریر کیجئے-

سوال نمبر 6-درج ذیل میں سے کسی ایک عنوان پر مضمون تحریر کیجئے-
(الف) اسوہ حسنہ ﷺ
(ب) تو ا نا ئی کا بحر ان
(ج) میرا نصب العین

سوال نمبر 7-دوست کے نام خط لکھ کراُسے ہم نصا بی سر گر میو ں میں بھر پو ر   شرکت کر نے کی نصیحت کیجیئے –