اردو(لازمی)
سا ہیو ال 2014 ء
گروپ-1
وقت:30منٹ
(معروضی طرز)
کل نمبر:20

دئیے گئے ہیں-جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے-D اورC,B,Aنوٹ: ہرسوال کے چار ممکنہ جوابایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-

اردو (لازمی)
سا ہیو ال 2014 ء
انٹر پارٹ –2پہلاگروپ
وقت : 2.40 گھنٹے
(انشا ئیہ طرز)
کل نمبر   :80

سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
عمر بھر صحرا نوردی ، مگر شادی نہ کی   قیس دیوانہ بھی تھا، کتنا سمجھ دار آدمی
دانش و حکمت کی ساری روشنی کے باوجود    کم ہی ملتا ہے زمانے میں کم آزاد آدمی
 (ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
بے ہنر ، دشمنی اہل ہنر سے ، آکر   منہ پہ چڑھتے تو ہیں، پر جی سے اتر جاتے ہیں   
ہم کسی راہ سے واقف نہیں ، جوں نورِ نظر   رہنماتو ہی تو ہوتا ہے، جدھر جاتے ہیں  
آؤ معلوم نہیں ، ساتھ سے اپنے شب و روز    لوگ جاتے ہیں چلے، سہ یہ کدھر جاتے ہیں

حصہ دوم

3- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-

(الف)   نواب صاحب کو مطالعے کا بہت شوق تھا۔اخبارات اور اُردو ، فارسی ، عربی کتابیں برابر پڑھتے رہتے تھے۔انگریزی کے اخبارات اور مضامین بھی پڑھو اکر سنتے تھے۔ انگریزی کی ایسی کتابیں جو ان کے مذاق کی ہوتی تھیں ، ان کا ترجمہ کراکر پڑھتے اور بحث کرتے تھے۔ان کے کتب خانے میں فارسی، عربی اور انگریزی کی اعلیٰ ردجے کی کتابیں تھیں۔
(ب) ہم سب کی زندگیوں میں مرحوم کے گھل مل جانے کا راز یہ تھا کہ ان میں بظاہر کوئی بات غیر معمولی نہ تھی ۔ وہ غیر معمولی قابلیت کے آدمی نہ تھے۔ دولت مند نہ تھے۔ کچھ بہت ذہین بھی نہ تھے۔ نہ انہیں توڑ جوڑآتا تھا ۔ نہ خوش پوشاک ، نہ خوش گفتار ، نہ خوش باش ، نہ رنگین ورعنا۔ وہ معمولی آدمیوں سے بھی زیادہ معمولی تھے ۔ 
4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-

(الف)  مولانا ظفر علی خاں
(ب) ایوب عباسی

5- اسرار الحق مجاز کی نظم "نوجوان سے خطاب "کا خلاصہ کریں۔

6- درج ذیل میں سے کسی ایک عنوان پر مضمون تحریر کریں ۔

(الف)
  تعلیم یافتہ نوجوان ، ہمارا مستقبل
(ب) رشوت ایک لعنت
(ج)  تاریخی مقام

7-اخبار کے ایڈیٹر کے نام مہنگائی کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کے متعلق خط لکھئے۔

اردو(لازمی)
سا ہیو ال 2014 ء
گروپ-2
وقت:30منٹ
(معروضی طرز)
کل نمبر:20

دئیے گئے ہیں-جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے-D اورC,B,Aنوٹ: ہرسوال کے چار ممکنہ جوابایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-

اردو (لازمی)
سا ہیو ال 2014 ء
انٹر پارٹ –2دوسراگروپ
وقت : 2.40 گھنٹے
(انشا ئیہ طرز)
کل نمبر   :80

سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
یہ پہلاسبق تھا کتاب ہدیٰ کا  کہ ساری مخلوق کنبہ خدا کا
وہی دوست ہے خالق دو سرا کا   خلائق سے ہے جس کو رشتہ دِلا کا
 (ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
کن بے دلوں میں پھینک دیا حاثات نے    آنکھوںمیں جن کی نور نہ باتوں میں تازگی 
میٹھے تھے جن کے پھل ، وہ شجر کٹ کٹا گئے    ٹھنڈی تھی جس کی چھاؤں وہ دیوار گر گئی 
آؤ معلوم نہیں ، ساتھ سے اپنے شب و روز    لوگ جاتے ہیں چلے، سہ یہ کدھر جاتے ہیں

حصہ دوم

3- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-

(الف)  
تھوڑی دیر میں مولانا ظفر علی خاں کھٹ کھٹ کرتے تشریف لائے۔میں نے انہیں اس سے پہلے نہیں دیکھا تھا۔تصویریں ضرور دیکھی تھیں ۔ لیکن تصویروں سے کسی شخص کی صورت شکل کے متعلق صحیح اندازہ نہیں کیا جا سکتا ، بہر حال اتنا تو یقین کہ ان کی توند تو ضرور بڑھی ہو گی ۔ آخر جب معمولی کارکنوں کا قبہ شکم گنبد فلک سے ہمسری کرتا ہے مولانا ظفر علی خاں کو، جنہیں آل انڈیا لیڈر کی حیثیت حاصل ہے، ایک عد د گر انڈیل توند کا مالک ہونا چاہیے لیکن انہیں دیکھ کر سخت مایوسی ہوئی کہ توند نہ عمامہ ۔
(ب) وہ ہر قابل تھے مگر موقعے کی تاک میں تھے ۔ حیدرآباد میں ان کی سیاست دانی ، تدبر ، انتظامی قابلیت کے جوہر کھلے، ان کا ذہن ایسا رسا ، ان کی طبیعت ایسی حاضر، ان کے اوسان ایسے بجا اور معاملات اور واقعات پر ایسا عبور تھا کہ بڑے بڑے پیچیدہ معاملات کو باتوں باتوں میں سلجھا دیتے تھے۔وہ اگر ٹرکی یا کسی اور سلطنت  کے فارن منسٹر ہوتے تو یقیناً دنیا میں بڑا نام پیدا کرتے ، بڑے بڑے مدبران کا لوہا مان گئے تھے۔

4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-

 (الف) مناقب عمر عبدالعزیز
(ب)  دستک

5- احسان دانش کی نظم "تغیر " کا خلاصہ تحریر کریں۔

6- درج ذیل میں سے کسی ایک عنوان پر مضمون تحریر کریں ۔

(الف)  اسلامی اتحاد
(ب) مہنگائی  اور اس علاج
(ج)  اسلامی تہوار

7-دوست کو خط لکھ کر گرمیوں کی چھٹیاں اپنے گاؤں میں گزارنے کی دعوت دیں۔