گروپ-1
سر گو د ھا 2014 ء
اردو(لازمی)
کل نمبر:20
(معروضی طرز)
وقت:30منٹ

دئیے گئے ہیں-جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے- اور C,B,Aنوٹ: ہرسوال کے چار ممکنہ جواب ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-

انٹر پارٹ –2
پہلا  گروپ
سرگودھا  بورڈ
2014 اردو (لازمی)
کل نمبر   :40
(انشا ئیہ طرز)
وقت : 1:45 گھنٹہ

2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-

یہ پہلا سبق تھا کتاب ہدیٰ کا
کہ ہے ساری مخلوق کنبہ خدا کا

وہی دوست ہے خالق کا دوسرا کا 
خلائق سے ہے جس کو رشتہ ولا کا

(ب)درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
کسی کو دے کے دل کوئی نوا سنج فغاں کیوں ہو
نہ ہو جب دل ہی سینے میں تو پھر منہ میں زباں کیوں ہو  

وہ اپنی خونہ چھوڑیں گے ہم اپنی وضع کیوں بدلیں 
سبک سر بن کے کیا پوچھیں کہ ہم سے سر گراں کیوں ہو

کیاغم خوار نے رسوا لگے آگ اس محبت کو   نہ لاوے تاب جو غم کی ، وہ میرا راز داں کیوں ہو


حصہ دوم

3- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-

(الف) جس زمانے میں نواب صاحب پیدا ہوئے – اور ہوش سنبھالا ' مسلمانوں میں مذہبی جذبہ بہت بڑھا ہوا تھا – اس کے متعد د اسباب تھے – ان میں سے شاید ایک یہ بھی تھا کہ انسان جب ہر طرف سے مایوس ہو جاتا ہے تو مذہب کی پناہ ڈھونڈتا ہے- مسلمان  دولت و اقبال ' جاہ وثروت سب کچھ کھو چکے تھے – ایک مذہب رہ گیا تھا اس لیے یہ انہیں اور بھی عزیز ہو گیا – ذرا سی بد گمانی پر بھی ان کے جذبات بھڑک اٹھتے تھے، اس وقت شاید ہی کوئی ایسا مصنف یا ادیب ہو جس نے مذہب پر قلم فرسائی نہ کی ہو -

(ب) آگے چل کر معلوم ہوا کہ انہیں صرف دوڑ نے اور ڈنٹر پیلنے کا ہی شوق نہیں ، مگدر بھی ہلاتے ہیں ، نیزہ بازی اور شہسوری میں بھی برق ہیں – پیرا کی اور کشتی گیری میں بھی بند نہیں ، نشانہ بھی اچھا لگاتے ہیں – حیدرآباد کی ملازمت کے زمانے میں کچھ دن فوج میں بھی رہے – یہ قصہ عجیب ہے ، سپاہی نیزہ بازی کے کرتب دکھا رہے تھے ان کی بھی طبیعت لہرائی – گھوڑے پر سوار ہو کے نیزہ تانا اور آن کی آن میں میخ اکھیڑ کی – ہر طرف سے تحسین اور آفرین کا غلغلہ ہوا اور ان کی خدمات فوج کے صیغے میں منتقل کردی گئیں ، لیکن افسر المالک سے نباہ ہو سکا ، اس کیے استعفا دے دیا -

4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-

 اکبری کی حماقتیں 
 مولانا ظفر علی خان

5- نظم "اسلامی مساوات  " کا خلاصہ لکھیں  -

6-درج ذیل عنوانات میں سے کسی ایک عنوان پر مفصل مضمون تحریر کیجئے-
    

7- کسی اخبار کے مدیر کے نام خط لکھئے جس میں رشوت ستانی کے بڑھتے ہوئے رحجان پر توجہ دلایئے-

گروپ-2 ء
اردو(لازمی)
کل نمبر:20
(معروضی طرز)
وقت:30منٹ

دئیے گئے ہیں-جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے- اورC,B,A نوٹ: ہرسوال کے چار ممکنہ جواب ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-

انٹر پارٹ –2
دوسرا  گروپ
سرگودھا  بورڈ
 2014
اردو (لازمی)
کل نمبر   :40
(انشا ئیہ طرز)
وقت : 1:45 گھنٹہ

2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
زندگی نیچے کہیں منہ دیکھتی ہی رہ گئی  
کتنا اونچا لے گیا جینے کا معیار آدمی 

دانش و حکمت کی ساری روشنی کے باوجود  
کم ہی ملتا ہے زمانے میں کم آزاد آدمی

(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
کن بے دلوں میں پھینک دیا حادثات نے        
آنکھوں میں جن کی نور نہ باتوں میں تازگی
 
بول ا ے مرے دیار  کی سوئی ہوئی زمیں 
میں جن کو ڈھونڈتا ہوں کہاں ہیں وہ آدمی

میٹھے تھے جن کے پھل ، وہ شجر کٹ کٹا گئے  
ٹھنڈی تھی جس کی چھاؤں وہ دیوار گر گئی


حصہ دوم

3- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-

(الف) ان کا ایک اور کارنامہ جو نہایت قابل قدر ہے ، سلا طین بنی اُ میہ کی ناجائز کارئیوں کا مٹاتا تھا – سلاطین بنی اُمیہ نے ملک کا بڑا حصہ جو زمینداری کی حیثیت سے رعایا کے قبضے میں تھا ، اپنے خاندان کے ممبرون کو جا گیر میں دے دیا تھا – جس سلاطین تیمور یہ کے زمانے میں بڑے بڑے صوبے شہزادوں کی جا گیر میں دے دیئے جاتے تھے – عمر بن  عبدالعزیز ؓ تخت خلافت پر بیٹھے تو سب سے پہلے ان کو اس کا خیال ہوا ، لیکن  ایسا کرنا تمام خاندان خلافت کو دشمن بنا لینا تھا – تاہم انہوں نے اس کی کچھ پروانہ کی -
-
(ب) دوستوں میں سے کوئی بیمار پڑا اور یہ آموجود ہوئے ' رات دن کا مسلسل قیام ' پاؤں دبار ہے ہیں سر میں تیل ڈال رہے ہیں ' دوالا رہے ہیں ' کھانا تیار کر رہے ہیں – بیماری میں آدمی چڑ چڑا ہو جاتا ہے چنانچہ اس کی ہر قسم کی زیا دتیاں بھی سہ سہے ہیں – بیمار اچھا ہوا تو شکر یے میں بھی سخت ست ہی کلمات کہے -

4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-

5- نظم "خدا سر سبز رکھے اس چمن کو مہربان ہو کر " کا خلاصہ تحریر کیجئے  -

6-درج ذیل عنوانات میں سے کسی ایک عنوان پر مفصل مضمون تحریر کیجئے-     7- کسی اخبار کے مدیر کے نام خط لکھئے جس میںبڑھتی ہوئی بے روزگار ی اور اس کے نقصانات کا جائزہ لیجئے-