اردو(لازمی)
فیصل آباد  بورڈ2015ء
1  انٹر پارٹ-
1 گروپ -
وقت:30منٹ
(معروضی طرز)
کل نمبر:20
ہر سوال کے چا ممکنہ جوابات A,B,C,D دیئے گئے ہیں۔ جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلوہ دیئرہ کو مارکر یا پین سے  بھر دیجیے۔ ایک سے  زیادہ  دائروں کو پر  کر یا  کاٹ کر پر کرنے کی صورت میں مزکورہ جواب غلط تصور ہوگا۔ پر کرنے کی صورت میں کوئی نمبر نہیں دیاجائے گا۔اس سوالیہ پر چہ  پر سوالات  ہرگز حل نہ کریں۔

اردو
(لازمی)
ٖفیصل آباد  بورڈ
 2015
انٹر پارٹ –1
پہلا گروپ
وقت : 1:45 گھنٹہ
(انشا ئیہ طرز)
کل نمبر   :40

سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
کردار کا یہ حال ،صداقت ہی صداقت            اخلاق کا رنگ کہ قرآں ہی قرآں
کیا نام ہے ، شامل ہے جو تکبیر و اذاں میں                 اس نام کی عظمت کے ہیں قربان دل و جاں
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
پیام بر نہ میسر ہوا تو خوب ہوا                           زبان غیر سے کیا شرح آرزو کرتے
مری طرح سے مہ و مہر بھی ہیں آوارہ                           کسی حبیب کی ، یہ بھی ہیں جستجو کرتے
ہمیشہ میں نے گریباں کو چاک چاک کیا                    تمام عمر رفو گر رہے ، رفو کرتے
حصہ دوم
3- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-
(الف) اب وہ ہائی کورٹ کی عمارتوں کے سامنے سے گزر رہا تھا –اتنا کچھ چل لینے کے بعد بھی اس کی طبیعت کی چو نچالی میں کچھ فرق نہیں آیا تھا –نہ تکان محسوس ہوئی تھی نہ اکتا ہٹ – یہاں پٹڑی پر چلنے والوں کی ٹولیاں کچھ چھٹ سی گئی تھیں اور ان میں کا فی فاصلہ رہنے لگا تھا-اس نے بید کی چھڑی کو اپنی انگلی پر گھمانے کی کوشش کی مگر کا میابی نہ ہوئی اور چھتری زمین پر گر پڑی - " او سوری " کہہ کر زمین پر جھکا اور چھڑی کو اٹھا لیا-
(ب) ایک عام خوش فہمی جس میں تعلیم یافتہ اصحاب با لعموم اور اُردو شعراء بالخصوص عرصے سے مبتلا ہیں یہ ہے کہ مرغ صرف صبح اذان دیتے ہیں –مرغ کے اذان دینے کیلئے مقرر کیا ہے- یا یہ ادبدا کراس وقت اذان دیتا ہے جب خدا کے گناہکار بندے خواب غفلت میں پڑے ہوں – بہر صورت ہمارے محبوب ترین اوقات اتوار کی صبح اور سہ پہر ہیں -

4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
(الف)  ادیب کی عزت
(ب) اور آنا گھر میں مرغیوں کا

5- امیر مینائی کی نظم " حمد " کا خلاصہ اپنے لفظوں میں لکھئے -

6- دو طالب علموں کے درمیان احترام استاد کے موضوع پر مکالمہ تحریر کیجئے -    
یا

عید میلاد النبی ﷺ کے جلسے کی روداد تحریر کیجئے-

7- پرنسپل کے نام فیس معافی کی درخواست لکھئے –

8- مندرجہ ذیل عبارت کی تلخیص کیجئے اور مناسب عنوان بھی تحریر کریں -
" اچھی عادتیں اچھی صحت کی ذمہ دار ہوتی ہیں –بری عادت ، برے جذبات اور خیالات ، برے اعمال پیدا کرتے ہیں – اور برے اعمال صحت کو خراب اور برباد کرتے ہیں – خواہشات میں اعتدال ، خیالات اور عادات میں پاکیزگی سے صحت قائم رہتی ہے اور ترقی کرتی ہے- بری صحبت اور برے کاموں سے بچنا چاہیے – خوشی ، مسرت اور قناعت تندرستی کی علامت ہے- غم و غصہ بغض ، کینہ اور حسد صحت کے دشمن ہیں – جہاں تک ہوسکے ان سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہیے اور اپنے خیلات اور احساسات کو نیک اور شگفتہ رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے- کیونکہ اسی میں صحت و تندرستی کا راز مضمر ہے-"

اردو(لازمی)
فیصل آباد  بورڈ2015ء
1  انٹر پارٹ-
دوسرا گروپ
وقت:30منٹ
(معروضی طرز)
کل نمبر:20
دئیے گئے ہیں-جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے-D اورC,B,Aنوٹ: ہرسوال کے چار ممکنہ جواب
ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-

اردو
(لازمی)
ٖفیصل آباد  بورڈ
 2015
انٹر پارٹ –1
دوسرا گروپ
وقت : 1:45 گھنٹہ
(انشا ئیہ طرز)
کل نمبر   :40

سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
 چیونٹی بھی ہاتھ اٹھا کے ، یہ کہتی تھی ، بار بار           اے دانہ کش ضعیفوں کے رازق ، ترے نثار 
یا حیی یا قدیر کی تھی ہر طرف ، پکار          تسنیح تھی کہیں ، کہیں تہلیل کرد  گار
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
تم مرے پاس ہوتے ہو گویا                           جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا
حال دل یار کو لکھوں کیوں کر                           ہاتھ دل سے جدا نہیں ہوتا
چارہ دل ، سوائے صبر نہیں                          سو ، تمہارے سوا نہیں ہوتا

حصہ دوم

3- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-
(الف) " مال روڈ پر موٹر وں اور بائیسکلوں کا تا نتا بندھا ہوا تو تھا ہی پٹڑی پر چلنے والوں کی بھی کثرت تھی –علاوہ ازیں سڑک کی دور ویہ دکانوں میں خیریدو فروخت کا بازار بھی گرم تھا –جن کم نصیبوں کو نہ تفریح طبع کی استطلاعت تھی نہ خریدو فروخت کی وہ دور رہی سے کھڑے کھڑے ان تفریح گاہوں اور دکانوں کی رنگا رنگ روشنیوں سے جی بہلا رہے تھے-"
(ب)" شکاری رات بھر بڑے مزے سے سویا اور جب صبح ہوئی تو خوش خوش  آنکھیں ملتا ہوا اٹھا کہ درخت پر چڑھ کر گھونسلے میں سے بچے نکالے اور اپنے گھر کی راہ لے –اس نے اٹھ کر اپنا سامان وغیرہ سمیٹا اور جوں ہی درخت پر چڑھنے کیلئے اس کے پاس گیا ، اس کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں – وہ حواس با ختہ ہو گیا – گھبراہٹ اور خوف میں اسے اپنا ہوش تک نہ رہا-"

4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
(الف)  اُسوہ حسنہ ﷺ 
(ب)  چراغ کی لو

5- میرا نیس کی نظم " میدان کربلا میں صبح کا منظر " کا خلا صہ اپنے لفظوں مین لکھئے -

6- دو  دوستوں کے درمیان بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے موضوع پر مکالمہ تحریر کیجئے -    
یا

کالج میں ایک الوداعی تقریب کی روداد تحریر کیجئے-

7- کمشنر کے نام حصول ملازمت کی درخواست لکھئے –
8-آج کے دور میں جہاں ہم مشرقی اقدار سے دور ہوئےاور مغربی تہذیب کے قریب چلے گئے تو عورت میں بھی یہ احسا س پیدا ہوا کہ وہ صرف گھر کی سر گرمیوں تک محدود نہ رہے بلکہ گھر سے باہر نکل کر زندگی کی اس دوڑ میں مردوں  کے شانہ بشانہ کام کرے – مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے کا نعرہ مغرب کی طرف سے کچھ اس انداز میں لگایا گیا کہ ہر طبقے ، ہر مذہب اور ہر عمر کی عورت اس نعرے کے سحر میں گرفتار ہوئی – اس طرح وہ گھر سے نکلی اور اپنے مسائل میں اضافہ کر بیٹھی -