2انٹر پارٹ
فیصل آباد 2015
اردو(لازمی)
کل نمبر:20
(معروضی طرز)
وقت:30منٹ
دئیے گئے ہیں-جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے-D اورC,B,Aنوٹ: ہرسوال کے چار ممکنہ جوابایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-
انٹر پارٹ –2
پہلا گروپ
ٖفیصل آباد بورڈ 2015
اردو(لازمی
کل نمبر :40
(انشا ئیہ طرز)
وقت : 1:45 گھنٹہ
سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
کردار کا یہ حال ،صداقت ہی صداقت اخلاق کا رنگ کہ قرآں ہی قرآں
وہی دوست ہے خالق کا دوسرا کا خلائق سے ہے جس کو رشتہ ولا کا
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
جب عشق سکھا تا ہے آداب خود آگاہی کھلتے ہیں غلاموں پر اسرار شہنشاہی
عطار ہو ، رومی ہو ، رازی ہو ، غزالی ہو کچھ ہاتھ نہیں آتا بے آہ سحر گاہی
نا امید نہ ہو ان سے ، اے رہبر فرزانہ کم کوش تو ہیں لیکن بے ذوق نہیں راہی
حصہ دوم
3- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-
(الف)سب کچھ خدا نے ان کو دے رکھا تھا ، دولت کی کچھ انتہا نہ تھی ، نوکر چاکر ،لونڈی ، غلام ، پالکی نالکی سبھی کچھ تھا ، ایک تو اولاد کی طرف سے رنجیدہ رہا کرتی تھیں –کوئی بچہ نہ تھا ، دوسرے نواب صاحب کو ان کی طرف مطلق التفات نہ تھا ، شاید اولاد نہ ہونے کے سبب محبت نہ کرتے ہوں ، ورنہ بیگم صورت میں چندے آفتاب ، چندے ماہتاب اور حسن و دولت پر مزاگ ایسا سادہ کہ ہم جیسے نا چیزوں کو برابر بٹھانا اور پوچھنا -
(ب) اول تو قدرت نے اپنے حسن کے لنگر یہاں جاری کر دیے تھے ، جو کچھ کمی تھی وہ انسان نے پوری کردی – اس شام ہم گھر کا سارا سودا لینے سپر مارکیٹ گئے-سپر مارکیٹ امریکن سرمایہ داری کا مکمل مظاہرہ اور امریکن طرز حیات کا بنیادی قلعہ اور اس کی لا محدود افراط کا ذخار ہے – جب سے یہ بروئے زمین بر سر پیکار ہوا – ننھی ننھی دکانیں اور چھوٹے چھوٹے بساطی پنساری دیوالیہ ہوگئے- یہ سپر مارکیٹ دس بازاروں کا مہا گروہے-ساری انارکلی اور مال روڈ کی دکانوں کا سامان اس کی ایک پلیٹ میں سما جائے-
4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
مواصلات کے جدید ذرائع
نواب محسن الملک
5- نظم " تشیر " کا خلاصہ تحریر کیجئے -
6- درج ذیل میں سے کسی ایک عنوان پر مضمون تحریر کیجئے -
(الف) محسن انسانیات ﷺ
(ب) والدین کا احترام
(ج) دہشت گردی
7- چھوٹے بھائی کو خط لکھنے جس میں اسے بری عادت ترک کرکے محنت کرنے کو کہا گیا ہو-
فیصل آ با د 2015 (گر و پ دوسر ا )
انٹر پارٹ –ٹو
وقت:20منٹ
(معروضی طرز)
کل نمبر:20
نوٹ:ہرسوال کےچارممکنہ جوابات دئیےگیے-جوابی کاپی پر ہرسوال کےسامنے دئیےگیےدائروںمیں سےدرست جواب کےمطابق متعلقہ دائروکومارکریا پین سے بھردیجیے-ایک سے زیادہ دائروں کوپُرکرنے یاکاٹ کرپُرکرنےکی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-
٭مطا بقت اور حر و ف کے صیح استعمال کو پیش نظر رکھتے ہو ئےدورست حصے کی نشا ندہی کریں
٭رمو ز ا و قا ف
٭امدا دی ا فعا ل
فیصل آباد بورڈ 2015
انٹر پارٹ–2
دوسرا گروپ
اردو
(لازمی)
کل نمبر :40
(انشا ئیہ طرز)
وقت : 1:45 گھنٹہ
سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
جلال آتش و برق و صحاب پیدا کر اجل بھی کا نپ اٹھے وہ شباب پیدا کر
صدائے تیشہء مزدور ہے ترا نغمہ تو سنگ و خشت سے چنگ و رباب پیدا کر
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
جب عشق سکھا تا ہے آداب خود آگاہی کھلتے ہیں غلاموں پر اسرار شہنشاہی
عطار ہو ، رومی ہو ، رازی ہو ، غزالی ہو کچھ ہاتھ نہیں آتا بے آہ سحر گاہی
نا امید نہ ہو ان سے ، اے رہبر فرزانہ کم کوش تو ہیں لیکن بے ذوق نہیں راہی
حصہ دوم
3- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-
(الف) – سید احمد نے ایک نظام حکومت قائم کر کے قبائل کی معاشرتی اصلاح کے احکام نافذ کئے لیکن بعض سرداروں کی غداری سے ، جو سکھوں کے ساتھ شریک ہو گئے –آخر کار مسلمانوں کو شکست ہوئی اور ان کا رہنما ۶مئی ۱۸۳۱ء کو بالاکوٹ میں شہید ہوا- یعنی مسلمانوں کی مساعی خود مسلمانوں ہی کے ہاتھوں برباد ہو گئیں -
(ب)دراصل مولانا کی شاعری پر تنقید کرنا میرا موضو ع نہیں – یو نہی بر سبیل تذکرہ یہ باتیں آگئیں – مجھے تو یہ کہتا ہے کہ مولانا نے اپنی تمام نظمیں بہت تھوڑے وقت میں کہی ہیں – شاید ہی کوئی نظم ایسی ہو جو انہوں نے گھنٹے سے زیادہ قوت صرف نہیں ہوتا-
4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
(الف) اکبری کی حماقتیں
( ب) ایوب عباسی
5- نظم سراغ راہرو کا خلاصہ تحریر کیجئے -
6- درج ذیل میں سے کسی ایک عنوان پر مضمون تحریر کیجئے -
(الف) میرا پسند یدہ شاعر
( ب) دہشت گردی
(ج) معاشرے میں عورت کا مقام
7-چھوٹے بھائی کے نام خط لکھ کر جس میں سگریٹ نوشی سے منع کیجئے –