اردو(لازمی)
فیڈرل بورڈ2015
1انٹر پارٹ-
(معروضی طرز)
وقت: 25منٹ
کل نمبر:20
ہر سوال کے چا ممکنہ جوابات A,B,C,D دیئے گئے ہیں۔ جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلوہ دیئرہ کو مارکر یا پین سے بھر دیجیے۔ ایک سے زیادہ دائروں کو پر کر یا کاٹ کر پر کرنے کی صورت میں مزکورہ جواب غلط تصور ہوگا۔ پر کرنے کی صورت میں کوئی نمبر نہیں دیاجائے گا۔اس سوالیہ پر چہ پر سوالات ہرگز حل نہ کریں۔
سوال نمبر 1: الف : دیئے گئے الفاظ یعنی الف/ب/ج/د میں سے درست جواب کے گرد دائر لگائیں ۔ ہر جز کا ایک نمبر ہے۔
حصہ دوم (کل نمبر 48)
وقت: 2:35 منٹ
کل نمبر حصہ دوم اور سوم : 80
1۔ جب محلے کے ایک بزرگ نے خواجہ صاحب اور راجا صاحب کو اپنی بیگمات کو لڑائی جھگٹرے سے روکنے کا کہا تو انہوں نے کیا جواب دیا ؟
2۔ غالب کا خط عام خطوں سے کس حد تک مختلف ہے؟
3۔ ُگل دبی ہوئی آواز میں بولی " خوب بن ٹھن کر نکلا تھا بے چارہ ہفتے کی شام منانے کو"افسانہ اوور کوٹ کے پس منظر میں اس جملے کی وضاحت کریں۔
یا
افسانہ " زیور کا ڈبہ " میں ٹھاکر کے کرداد پر نوٹ لکھیں۔
4۔ شامل نصاب "حمد " کی روشنی میں اللہ کی ذات اور صفات تحریر کریں ۔
5۔ "خلیل اللہ کے دریا میں ہوں گے پھر گہرا پیدا" اس مصرعہ کی مختصر تشریح کریں ۔
6۔ نظم ' بنجارہ نامہ ' میں نظیراکبر آبادی نے کیا پیغام دیا ہے؟
یا
مگر وہ علم کے موتی ، کتابیں اپنے ابا کی جو دیکھیں ان کو یورپ میں دل ہوتا ہے سی پارا اس شعر کا مرکزی خیال اور شاعر کا نام لکھیں ؟
7۔ تجھے دیکھ کر وہ دوئی اُٹھ گئی کہ اپنا بھی ثانی نہ پایا نہ دیکھا
اس شعر میں دوئی اور ثانی کا باہمی تعلق کیا ہے؟
8۔ مومن خان مومن کے کس شعر کوسن کر غالب نے کہا تھا کہ " میرا سارا کلام لے لو اور اپنا یہ شعر مجھے دے دو "۔
یا
مومن اپنے تخلص کو بعض اوقات اس خوبصورتی سے استعمال کرتے ہیں کہ وہ معنی دینے لگتا ہے۔ اس پس منظر میں شامل نصاب مومن کی غزل کا مقطع لکھیں اور وضاحت کریں۔
9۔ تلمیح کی تعریف کریں اور مثال ( شعری) دے کر وضاحت کریں ۔
یا
مطلع اور مقطع کی تعریف کریں اور ایک ایک مثال دیں ۔
10۔ مندرجہ ذیل الفاظ کو اپنے جملوں میں اس طرح استعمال کریں کہ تذکیر و تانیث واضح ہو جائے ۔
بخار ، گھونسلا ، دھمک ، قصیدہ
11۔ درج ذیل عبارت کی تخلیص کریں اور مناسب عنوان بھی تجویز کریں ؟
شبلی اپنے سفر نامے میں لکھتے ہیں کہ " ایک صبح بحری جہاز میں یہ خطرناک افواہ پھیل گئی کہ جہاز کا ایک انجن ٹوٹ کر سمندر میں گر پڑا ہے اور جہاز کسی بھی وقت ڈوب سکتا ہے۔ سخت گھبراہٹ کا عالم تھا ۔ ہر طرف شور وغوغا تھا۔ سخت پریشانی کی حالت میں ، میں دوڑتا ہوا ڈاکٹر آرنلڈ کے کیبن میں گیا وہ دنیا وما فیھا سے بے خبر ایک کتاب کے مطالعہ میں مشغول تھے۔ میں نے جا کر سلام کیا اور پوچھا آپ کو کوئی خبر بھی ہے؟ انہوں نے بڑے اطمینان سے جواب دیا " ہاں جہاز کا ایک انجن ٹوٹ گیا ہے" ۔ میں نے پھر پوچھا آپ کو کیا معلو م ہے کہ اس کا کیا نتیجہ نکل سکتا ہے؟ ڈاکٹر آرنلڈ نے جواب دیا ۔ ہاں ! جہاز کسی بھی وقت ڈوب سکتا ہے۔ میں نے بے چینی سے پوچھا کہ یہ مطالعے کا کون سا وقت ہے؟ اس کے جواب میں ڈاکٹر آرنلڈ نے کہا " دیکھو مسٹر شبلی ! اگر جہاز ڈوبنا ہی ہے تو اس وقت کا اس سے بہتر کوئی استعمال نہیں کہ مطالعہ کیا جائے"۔
حصہ سوم (کل نمبر32)
سوال نمبر 3: سبق اور مصنف کا حوالہ دیتے ہوئے کسی ایک جزو کی تشریح کریں ۔
(الف) نو نہا لو ! تم سے میری یہی شرط دوستی ہے کہ تم بس وقت کی قدر کرنا ۔ ایک لمحہ ضائع نہ کرنا ۔ میں تم کو پاکستان کا بڑا بنانا چاہتا ہوں۔ اگر تم نے اپنے وقت کا اچھا استعمال کر لیا تو تمہارے بڑے ہونے میں کوئی شبہ نہیں ہے۔ تم نے دیکھ کہ ڈاکٹر محمد حمید اللہ صاحب پیرس جیسے خوبصورت اور عظیم شہر میں ایک نہایت چھوٹے کمرے میں رہ کر بھی دنیا کے ایک بڑے انسان بن گئے ہیں ۔ ان کا یہ کمرہ ان کا گھر بھی ہے۔ بیڈ روم ، ڈایننگ روم بھی ہے۔ ان کا دفتر بھی اور یہی ایک کمرہ ان کے مطالعے کا کمرہ بھی ہے۔ اس شدید بے آرامی میں بھی انہوں نے اپنے وقت کا ایک ایک لمحہ استعمال کیاا ۔ فرانسیسی زبان کے ایک بڑے مصنف بن گئے !"
(ب) آپ خود میری حالت کو تصور کریں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ میں دور سے ایسا معلوم ہو رہا تا جیسے کوئی عورت آٹا گوندھ رہی ہو۔ مجھے اس مشابہت کا احساس بہت تیز تھا۔ جس کی وجہ سے میرے ماتھے پر پسینہ آگیا ۔ میں دائیں بائیں لوگوں کی کنکھیوں میں دیکھتا جاتا تھا۔ یوں تو ہر شخص میل بھر پہلے ہی سے مڑ کر دیکھنے لگتا تھا لیکن ان میں کوئی بھی ایسا نہ تھا جس کے لئے میری حالت ضیافت ِ طبع کا باعث نہ ہو۔ ایک لڑکے نے کہا " دیکھو یہ آدمی کیا کر رہاہے" گویا اس بد تمیز کے نزدیک میں کرتب دکھا رہا تھا۔
سوال نمبر 4 : کسی ایک جز کی بحوالہ شاعر تشریح کریں اور نظم کا عنوان بھی لکھیں ۔
(الف) بے : خبر : اب تو ہے دولت ہی شرافت کا نشاں
لوگ پہلے کبھی تحویل نسب کرتے تھے
اب تو شاگردوں کا استاد ادب کرتے ہیں
سنتے ہیں ہم ، کبھی شاگرد ادب کرتے تھے
(ب) قدرت سے اس کی گرم ِ سفر ہیں یہ مہروماہ
موجِ نسیم بھی ہے، رواں آبشار بھی
یاد ِ خدا میں نغمہ سرا، نغمہ سنج ہیں
طاؤس بھی ، ہزار بھی ، صُلصُل بھی ، سار بھی
سوال نمبر 5۔ کوئی سے تین اشعار کی تشریح کریں۔ ہر شعر کے خالق کا نام بھی لکھیں۔ ۔
(الف) جس سر کو غرور ہے آج ہے یاں تاج وری کا
کل اس پہ یہیں شور ہے پھر نوحہ گری کا
(ب) زیرِ زمیں سے آتا ہے جو گل سوز ربکف
قادروں نے راستے میں لٹا یا خزانہ کیا
(ج) تم ہمارےکسی طرح نہ ہوئے
ورنہ دُنیا میں کیا نہیں ہوتا
(د) ہر حال میں رہا جو ترا آسرا مجھے
مایوس کر سکا نہ ہجوم ِ بلا مجھ
(ہ) گربازی عشق کی بازی ہے جو چاہو لگا دو، ڈر کیسا
گر جیت گئےتو کیا کہنا ، ہارے بھی تو بازی مات نہیں ۔
سوال نمبر 6 ۔ بھینس کی فروخت اور قیمت کی وصولی کی رسید تحریر کریں۔
سوال نمبر 7 ۔ یوم ِ اقبال ؒ کی تقریب کا آنکھوں دیکھا حال تحریر کریں ۔