اردو(لازمی)
انٹر پارٹ-2 فیڈرل بورڈ2015
(معروضی طرز)
وقت:30منٹ
کل نمبر:20
ہر سوال کے چا ممکنہ جوابات A,B,C,D دیئے گئے ہیں۔ جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلوہ دیئرہ کو مارکر یا پین سے بھر دیجیے۔ ایک سے زیادہ دائروں کو پر کر یا کاٹ کر پر کرنے کی صورت میں مزکورہ جواب غلط تصور ہوگا۔ پر کرنے کی صورت میں کوئی نمبر نہیں دیاجائے گا۔اس سوالیہ پر چہ پر سوالات ہرگز حل نہ کریں۔
اردو (لازمی)
فیڈرل بورڈ ، 2015
انٹر پارٹ –2
(انشا ئیہ طرز)
کل نمبر : 80
وقت 2:40 گھنٹے
(حصہ اول)
سوالنمبر2۔ درج ذیل سوالات کے تین چار سطروں تک محدود جوابات لکھیں۔
1۔ بابر نے اپنے لشکر کا اندازاہ کیسے کیا؟
2۔ درج ذیل جملے کی وضاحت کریں۔ "اماں نے یہ خبر اسطرح سنی تھی جیسے چنڈو خانے سے اڑائی گئی ہو"
3۔ بطورِ سیح مستنصر حسین تارڑ کو اپنی زندگی میں کون کون سے انعامات ملے؟ (یا ) فرحت کی وجہ سے مولوی صاھب کے بارے میں کیا غلط فہمی پھیل گئی ؟
4۔ نظم" عرضِ حال بجناب سرورِ کائینات " مسدس حالی" کے کس حصے سے کی گئی ہے ؟
5۔ نظم " رات اور ریل " میں ریل کے بارے میں جو تشبیہات استعمال کی گئی ہیں، ان کی نشاندہی کیجیے۔
6۔ سورۃ رحمٰن کی کسی ایک آیت کی نشادہی کریں ۔جو شامل نصاب نظم کے کسی بندے کے مفہوم سے قریب تر ہو۔
(یا)
شامل نصاب " قطعات " کے حوالے سے صاحب کی مصروفیات پر روشنی ڈالیں؟
7۔ میر درد زاہد انِ شہر کو دستِ سبور بیعت کیوں کروانا چاہتے ہیں؟
8۔ غالب کے نزدیک ایک آدمی رسوائی سے کیسے بچ سکتا ہے؟
9۔ ناصر کاظمی کو شہرِ طرب کیوں یاد آیا؟(یا) شامل نصاب تابش دہلوی کی غزل نمبر دو کے حوالے سے" کار سیلی استاد" کی وضاحت کیجیے۔
10۔ کرنا، آنا، جانا، کو بطور امدادی فعل جملوں میں استعمال کیجیے۔
11۔ رموزِاوقاف سے کیا مراد ہے؟ نیز اس کے استعمال کے کوئی سے دو فوائد لکھیے۔
12۔ مطابقت کے اصولوں کے مطابق مندرجہ ذیل جملوں کو درست کیجیے۔
الف۔ تعزیراتِ پاکستان چھپ گئیں۔ (ب) اس کا مال و اسباب ، مکانات، جاگیر، سب کچھ بک گئے۔ (ج) ماموں بھانجا لڑ پڑا۔
13۔ اپنے چھوٹے بھائی کے نام خط لکھیں جس میں اسے ہدایت کریں کہ " فلم بینی " کے بڑھتے ہوے شوق کے مکروہ پہلوؤں پر تبصرہ کریں۔ (یا)
ایک کھنڈر کی داستانِ حیات ( اپ بیتی)لکھیے۔
حصہ سوئم (کل نمبر 36)
سوالنمبر4۔ سبق اور مصنف کا حوالہ دیتے ہوےکسی ایک جزو کی تشریح کیجیے۔
(الف) جس کے رقس نے ہندوستان کے تخت ِ سلطان کو لرزا دیا۔ جس کے نغمےنے ایوانِ شاہی میں شعلے بھڑکا دیے۔ جس کے حسن جگر گوشہ مغلیہ کے حواس چھین لیے۔ جس کی نظروں نے ہندوستان کے شہنشاہ کو۔ ہندوستان کے باپ کو ۔ جلال الدین کو لوٹ لیا ۔ جس کی ترغیب نے خون میں خون کے خلاف زہر ملا یا۔جسکی سرگوشیوں نے قوانین ِ فطرت کو توڑنا چاہا۔ لٹا ہوا باپ، تھکا ہوا شہنشاہ ہارا ہوا فاتح ۔ اسے فنا کرے گا۔
(ب) اردو سے ان کے شدید عشق کا اظہار اس وقت ہوا جب گاندھی جی نے ہندوستانی کا اُشقلہ چھوڑا۔ جب گاندھی جی سے مولوی صاحب نے ہندوستانی کی وضاحت چاہی تو انہو نے کہا" ہندی اتھواہندوستانی" یعنی وہ ہندی جو آگے چل کر ہندوستانی بن جائے گی۔ مولوی صاحب نے گاندھی جی کو بتایا کہ ہندوستان کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک جو ابان بولی جاتی ہے وہ اردو ہے۔ اور یہی زبان ہندوستانی ہےمگر گاندھی جی ہندی ساہتھیا سملین کے بھرے میں آئے ہوے تھے،بولے "اُردو مسلمانوں کی زبان ہے۔ قرآن کے حروف میں لکھی جاتی ہے۔ مسلمان چاہیں تو اسے پڑھائیں اور زندہ رکھیں"
سوالنمبر 5۔ کسی ایک جزو کی بحوالہ شاعر تشریح کیجیےاور نظم کا عنوان بھی لکھیں:
(الف) بادہِ تہذیب ِ یورپ کے چڑھاؤ خم کے خم ایشیا کے شیشہ تقویٰ کو کر دو پاش پاش
جس سے تھا دل کی حرارت کو سراسر انتعاش پہنچتا ہے ہر اک مہکش کے اگے دورِ جام اسکا
کسی کو تشنہ لب رکھتا نہیں ہے لطفِ عام اسکا گواہی دے رہی ہے اسکی یکتائی پہ ذات اس کی
دوئی کے نقش سب جھوٹے 'ہے سچا ایک نام اسکا
سوالنبر6 ۔ درگ ذیل میں سے تین اشعار کی تشریح کیجیے۔ ہر شعر کے شاعر کا نام بھی لکھیں:
(الف) دامِ ہر موج میں ہے حلقہ صد کامِ نہنگ
دیکھیں کیا گزرے ہے قطرے پہ گہرے ہونے تک
(ب) شاب آئیو ٹھرا رکھیں گے ہم اس کو
جو دم لبوں پہ شبِ انتظار ٹھرے گا
(ج)ابر نیساں ! یہ تنک بخشی شبنم کب تک
میرے کہسار کے لالے ہیں تہی جام ابھی
(د) حالِ دل قافلہ عشق رواں ہے کہ جو تھا
وہی میل اور وہی سنگِ نشاں ہے کہ جو تھا
سوالنمبر7۔ درج ذیل عنوانات میں سے کسی ایک پر مفصل مضمون لکھیں :
(الف) ہمارا نظامِ تعلیم
(ب) سماجی برائیاں ۔ اسباب اور سدِ باب
(د) نظریہ پاکستان
(ج) جدا ہودیں سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی