اردو(لازمی)
2-انٹر پارٹ
گوجرانوالہ بورڈ
2015
پہلاگروپ
وقت:20منٹ
(معروضی طرز)
کل نمبر:20
ہر سوال کے چا ممکنہ جوابات A,B,C,D دیئے گئے ہیں۔ جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلوہ دیئرہ کو مارکر یا پین سے بھر دیجیے۔ ایک سے زیادہ دائروں کو پر کر یا کاٹ کر پر کرنے کی صورت میں مزکورہ جواب غلط تصور ہوگا۔ پر کرنے کی صورت میں کوئی نمبر نہیں دیاجائے گا۔اس سوالیہ پر چہ پر سوالات ہرگز حل نہ کریں۔
(ب) مطابقت اور حروف کا درست استعمال مدِّ نظر رکھ کر درست جواب کا انتخاب کریں۔
(ج) رموزِ اوقاف کو ملحوظ رکھتے ہوئے درست جواب کا انتخاب کریں۔
(د) امدادی افعال کے درست استعما ل والے جملے کا انتخاب کریں۔
اردو(لازمی)
2-انٹر پارٹ
گوجرانوالہ بورڈ
2015
کلاس بارہویں
پہلاگروپ
وقت:2.40گھنٹے
(انشائی طرز)
کل نمبر:80
نوٹ: جوابی کاپی پر وہی سوال نمبر اور جزو نمبر درج کریں جو کہ سوالیہ پرچے میں درج ہے۔
(حصہ اول)
2۔ (الف) درج زیل اشعار کی تشریح کیجیے ۔ نظم کا عنوان اور شاعر کا نام بھی لکھیئے :
رونما کب ہوگا راہِ زیست پر منزل کا چاند ختم کب ہوگا اندھیروں کا سفر، خیرالبشر ﷺ
کب ملے گا ملتِ بیضا کو پھر اورجِ کمال کب شب ِ حالات کی ہوگی سحر، خیرالبشرﷺ
(ب) درج زیل اشعار کی تشریح کیجیے ۔ نظم کا عنوان اور شاعر کا نام بھی لکھیئے :
پردۂ خاک میں سو، سو رہے جا کر افسوس پردہ رخسار پہ کیا کیا مہِ تاباں لے کر
ابرکی طرح سے کر دیویں گے عالم کو نہال ہم جدھر جاویں گے، یہ دیدۂ گریاں لے کر
پھر گئی سوئے اسیرانِ قفس بادِ صبا خبرآمد ِ ایّاَم بہاراں لے کر
(حصہ دوم)
3۔ سیاق و سباق کےحوالے سے کسی ایک جز کی تشریح کریں۔ کا عنوان اور مصنف کا نام بھی لکھیئے۔ 8،1،1
(الف) بنوامیہ کے دفتر اعمال میں سب سے زیادہ قوم کو برباد کرنے والا یہ واقعہ ہے کہ انھوں نے آزادی اور حق گوئی کا استیصال کر دیا تھا۔ عبدالملک نے تخت پر بیٹھ کر حکم دیا تھا کہ کوئی شخص میری کسی بات پر روک ٹوک نہ کرنے پائے اور جو شخص ایسا کرے گا ، سزا پائے گا۔اگرچہ اس پر بھی آزادی پسند عرب کی زبانیں بند نہ ہوئیں تا ہم بہت کچھ فرق آگیا تھا۔
(ب) دنیا کے حسین سفر ہمیشہ مجھ پر مسلط رہے ہیں، یہ ایک اور سہی ۔ کچھ اتنے لمبے ہوائی سفر کا ڈر ، کچھ ایک صاحبہ نے ڈرایا کہ ٹوکیو سے ہونولولو تک نیچے بہرالکاہل ہوتا ہے اور اوپر خدا ۔کہیں زمین کا ذرا سا ٹکڑا بھی ڈھارس کے لئے نہیں دیتا اور معمول کے مطابق اگر طوفان آجائےتو پھر الامان !سفراللہ اللہ کرتے گزرتا ہے۔
4۔ درج زیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیئے۔اور مصنف کا نام بھی لکھیں۔
(الف) اکبر کی حماقتیں
(ب) ہوائی۔
5۔ نظم "اسلامی مساوات" کا خلاصہ تحریر کریں۔
6۔ درج ذیل عنوانات میں سے کسی ایک عنوان پر مفصل مضمون تحریر کریں۔
(الف) اتحاد بین المسلمین
(ب) محسن ِ انسانیت ﷺ
(ج) اردو ہماری قومی زبان
7۔ والد صاحب کے نام خط لکھیے اور انھیں اپنی تعلیمی مصروفیات سے آگاہ کریں ۔
گوجرانوالہ بورڈ 2015ء
اردو (لازمی)
انٹرمیڈیٹ امتحان پارٹ2
وقت- 20 منٹ
کل نمبر- 20
گروپ –دوسر اگروپ
معروضی طرز
دئیے گئے ہیں-جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے-D اورC,B,Aنوٹ: ہرسوال کے چار ممکنہ جواب ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-
(ب) مطابقت اور حروف کا درست استعمال مدِّنظر رکھ کر درست جواب کا انتخاب کریں۔
(ج) امدادی افعال کے درست استعمال والے جملے کا انتخاب کریں۔
اردو (لازمی)
گوجرانوالہ بورڈ 2015ء
انٹر پارٹ –2
وقت 2:40 گھنٹے
(انشائی طرز ) گروپ 2
کل نمبر : 80
(حصہ اول)
2۔ (الف) درج زیل اشعار کی تشریح کیجیے ۔ نظم کا عنوان اور شاعر کا نام بھی لکھیئے :
کار زارِ دہر میں وجہِ ظفر، وجہِ سکوں
عرصہ ء محشر میں وجِ درگزر، خیر البشر ﷺ
رونما کب ہوگا راہِ زیست پر منزل کا چاند
ختم کب ہوگا اندھیروں کا سفر ، خیر البشر ﷺ
(ب) درج زیل اشعار کی تشریح کیجیے ۔ نظم کا عنوان اور شاعر کا نام بھی لکھیئے :
نازک مزاج تھا میں بہت اس چمن کے بیچ
جب تک رہا تو خندہ گل سے حزیں رہا
ہمدم جو دیکھتا ہوں تو پہلو میں دل نہیں
بیٹھا تھا اس کے پا س ، مرا دل ہیں رہا
آخر کو ہو کے لالہ اُگا نو بہار میں
خونِ شہید عشق نہ زیر زمیں رہا .
3۔ سیاق و سباق کےحوالے سے کسی ایک جز کی تشریح کریں۔ کا عنوان اور مصنف کا نام بھی لکھیئے۔8،1،1
(الف) ۔انسان جب ہر طرف سے مایو س ہو جاتا ہے۔ تومذہب کی پناہ ڈھونڈتا ہے۔ مسلمان دولت و اقبال ، جاہوثروت سب کچھ کھو چکے تھے ۔ ایک مذہب رہ گیا تھا ۔ اس لئے یہ انھیں اور بھی عزیز ہو گیا ۔ ذرا سی بد گمانی پر بھی ان کے جذبات بھڑک اٹھتے تھے ۔ اس وقت شاید ہی کوئی ایسا مصنف یا ادیب ہو جس نے مذہب پر قلم فر سائی نہ کی ہو۔ یہاں تک کہ لوگ جنھیں مسلمان نیچر ی کہتے تھے اور اپنے خیال میں بد مذہب و بد عقیدہ سمجھتے تھے ۔ ان ک او ڑھنا بچھونا بھی مذہب تھا ۔
(ب) سمندر یہاں عمیق تر ہوتا چلاگیا ہے۔ یہ جنوبی یورپ کے آبی کناروں سے زیادہ نیلا اور چمکیلا ہے۔ دوپہر کے وقت اس نیملم کی بھڑک آنکھیں خیرہ کر دیتی ہے۔ میں نے وجدانی حسن میں اس طرح ڈوبے ہوئے ساحل بہت کم دیکھے ہیں ۔ یہاں کے کو ہساروں نے اس جزیرے کے گول چہرے کو ایک نیا زاویہ بخشا ہے۔ یہ کہیں سنگلاخ ہیں ۔ اور کہیں اتنے سبز کہ ازلی بر ساتوں کا رین بسیا معلوم ہوتے ہیں۔
4۔ مندرجہ زیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیئے۔اور مصنف کا نام بھی لکھیں۔
(الف) اکبری کی حماقتیں
(ب) قرطبہ کا قاضی
5. نظم" اسلامی مساوات کا خلاصہ کیجے۔
6.درج ذیل عنوانات میں سے کسی ایک پر مفصل مضمون تحریر کیجیے ۔
(الف) لوح بھی ۔ قلم بھی تو تیرا وجوچ الکتاب
(ب) موبائل فون : فوائد اور نقصانات
(ج) شاعرِ مشرق
7.اپنے ناراض دوست کو منانے کے لیے خط لیکھے جس میں ناراضی دور کرنے میں پہل کرنے کی فضیلت بھی لکھیے ۔