اردو(لازمی)
1 انٹر پارٹ
-لاہور بورڈ2015ء

1-گروپ
(معروضی طرز)

دئیے گئے ہیں-جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے-D اورC,B,Aنوٹ: ہرسوال کے چار ممکنہ جواب ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-

اردو (لازمی)
انٹر پارٹ –1
وقت 2:40 گھنٹے
(انشائی طرز ) گروپ 1
کل نمبر : 80

(حصہ اول)


(الف) درج زیل اشعار کی تشریح کیجیے ۔ نظم کا عنوان اور شاعر کا نام بھی لکھیئے :

اشکوں سے ترے دین کی کھیتی ہو ئی سیراب  فاقوں نے تر ے ۔،دہر
کو بخشا سرد ساماں انسان کو شائستہ و خود دار بنایا تہذیب و تمدن ،ترے شرمندہ احساں

(ب) درج زیل اشعار کی تشریح کیجیے ۔ نظم کا عنوان اور شاعر کا نام بھی لکھیئے :

دل پہ رہا مدتوں ، غلبہ باس وہراس
قبضہ حزم و حجاب دیکھیے کب تک رہے۔
تا بہ کجا ہوں دراز سلسلہ ہائے پریب
ضبط کی لوگوں میں تاب دیکھیے کب تک رہے۔
پردہ اصلاح میں ، کوشش تخریب کا
خلق خدا پر عذا ب ، دیکھیے کب تک رہے۔

(حصہ دوم)

3۔ سیاق و سباق کےحوالے سے کسی ایک جز کی تشریح کریں۔ کا عنوان اور مصنف کا نام بھی لکھیئے۔8،1،1
(الف) ۔مخالتوں اور دشمنو ں کی برائیوں کا تحمل کر نا اور کبھی ان سے انتقام لینے کا ارادہ کر نا بھی سر سید کے ان اوصاف میں سے تھا ۔ جو ان کی ذات کے ساتھ مخصو ص تھے ۔ اگر چہ سر سید فطرتاً نہایت عالی ظرف اور عالی حوصلہ پیدا ہوئے تھے۔ عضو واغماض ان کی سر شت میں داخل تھا ۔ مگر ان کی ابتدائی روک ٹو ک اور حسن ترتیب سے یہ تمام ملکات ان کی طبیعت میں اور زیادہ راسخ ہو گئے تھے ۔ ٹیک اور عاقل ما ں نے بیٹے کے دل میں بات ڈال ہو ئی تھی ۔ کہ سب سے بہتر تو یہ ہے کہ بر وں کی بر ائی سے بالکل درگز ر کی جائے اور اگر بدلہ ہی لینے کا خیال ہو تو اس بڑے اور زبردست انتقام والے کے انصاف پر چھوڑ دینا چاہیے۔

 (ب) مہم رسانی آپ کے لیے ایک اسکیم عرصے سے کمیٹی کے زیر غور ہے۔ یہ اسکیم نظام سقے کے وقت سے چلی آتی ہے۔ لیکن مصیبت یہ ہے۔ کہ نظام سقے کے اپنے ہا تھ کے لکھے ہو ئے اہم مسودات بیض تو تلف ہو چکے ہیں اور جو باقی ہیں ان کے پڑھنے میں بہت دقعت پیش آرہی ہے۔ اس لیے ممکن ہے۔ کہ تحقیق و تدقیق میں ابھی چند سال اورلگ جائیں ۔ عارضی شور پر باین کا یہ انظا م کیس گیا ہے کہ فی الحال بارش کے پانی کو حتی الوسع شہر سے پاہر نکلنے نہیں دیتے ۔ اس میں کیمٹی کو بہت کا میابی حاصل ہو ئی ہے۔ امید اور ہر مچھلی کے پیٹ میں کمیٹی کی ایک انگوٹھی ہوگی جو رایے دہندگی کے موقعے پر ہر رائے دہندہ پہن کر آئے گا۔ ے۔ کہ تحقی پڑھے بر ائی سے بالکل درگز ر کی جائے

4۔ مندرجہ زیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیئے۔اور مصنف کا نام بھی لکھیں۔
(الف) اپنی مدد آپ
(ب) دوستی کا پھل

5.اختر شیرانی کی نظم بر سات کا خلاصہ کیجے۔

6.دوستوں کے درمیان اردو زبان کی اہیمیت و افادیت پر مکالمہ تھریر کیجیے۔

یا

کالج میں منعقد ہ کسی اوبی تقریب کی رودا د تحر یر کیجیے۔

7۔پرنکپل کالج کے نام کریتٹر سرٹیفکیٹ کے حصو ل کے لیں درضواست تحریر کیجے۔ ( 10)

8۔ درج ذیل عبارت کی تخلیص کیجیے اور مناسب عنوان بھی تحریر کریں:
کچھ لوگ اپنے آپ کو اپنے پیشے سے پڑا سمجھتے ہیں اور کچھ لوگ پیشے کو خود سے بڑا سمجھتے ہیں ۔ دونوں حالتوں میں نتیجہ پریشانی ہے۔ ایک کہتا ہے۔ کہ میں نے ڈرائریکٹر بن کر عمر ضائع کردی ۔ مجھے تو کوئی وفاتی وزیر ہونا چاہیے ۔ تھا ۔ دوسرا کہتاہے۔ کہ میں نے وزیر بن کر مصیبت مول لی۔ مجھے صرف زمین داری کرنا تھی ۔ اس طر ح لوگ اپنے حال سے بیزار اور پریان رہتے ہیں ۔ بہت کم لوگ اپنے حال پر مطمئن ہوتے ہیں ۔ وہی خوش بخت ہیں ۔ الفرض خوش نصیبی اپنے نصیب پر خو ش رہتے کانام ہے۔

لاہوربورڈ 2015
اردو (لازمی)
 وقت- 20 منٹ
انٹرمیڈیٹ امتحان پارٹ1
کل نمبر- 20
2 گروپ
معروضی طرز

دئیے گئے ہیں-جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے-D اورC,B,Aنوٹ: ہرسوال کے چار ممکنہ جوابایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-

کل نمبر- 80
گروپ –دوسرا
لاہوربورڈ 2015
انٹرمیڈیٹ امتحان پارٹ 1
انشائیہ طرز
وقت-2.40 گھنٹے

اردو (لازمی)

(حصہ اول)

2. (الف) درجِ ذیل اشعار کی تشریح کیجیے۔ نظم کا عنوان اور شاعر کا نام بھی لکھیے۔

دوسرا کون ہے، جہا ں تُوہے کون جانے تجھے ،کہا ں تُو ہے
لاکھ پردوں میں ہے تو بے پردہ سو نشانوں پہ ،بے نشاں تُو ہے

(ب) درجِ ذیل اشعار کی تشریح کیجیےاور شاعر کا نام بھی لکھیے۔

تم مرےپاس ہوتے ہو گویا جب کوئی دوسرانہں ہوتا
حالِ دل یار کو لکھوں کیوں کر ہاتھ دل سے جدا نہیں ہوتا
چارہ دل، سوائے صبر نہیں سو،تمہارے سوا نہیں ہوتا

(حصہ دوم)

3. سباق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کریں۔سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی لکھیے۔

(الف)اسلام میں دو چیزیں ہیں ،کتاب اور سنت –کتاب سے مراد خدا کے احکام ہیں جو قرآن مجید کے ذریعے سے ہم تک پہنچے ہیں اور سنت جس کے لغوی معنی راستے کے ہیں ،وہ راستہ کے جس پر پیغمبرِاسلام ﷺ خدا کے احکام پر عمل کرتے ہوئےگزرے یعنی آپؐ کا وعملی نمونہ جس کی تصاویر احادیث میں بہ صورت الفاظ درج ہیں- غرض یہ کہ ایک مسلمان کی کامیابی اور تکمیل روحانی کے لیے جو چیز ہے وہ سنت نبوی ﷺہے۔

(ب) ابتداء سے ان کا یہ حال رہا کہ جس کام کی لہران کے دل میں اٹھی اس پر روپیا صرف کرنے میں انہو ں نے نے کبھی پس و پیش نہیں کیا – وہ اپنے کھانے ،پہننے کے اکے اخراجات میں تنگی کر سکتے تھے اور کرتے تھے مگر اپنے شوق کے کاموں میں انہوں نے کبھی مضا ئقہ نہیں کیا- جس کتاب کی ان کو تلاش ہوئی اگر وہ بیس گئی قیمیت پر بھی ملی تو اس کو لیے بغیر نہ چھوڑا۔

4. درجِ ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیےاور مصنف کا نام بھی تحریر کریں۔

(الف)اورکوٹ-
(ب) اور آنا گھر میں مرغیوں کا-

5.امیر مینائی کی نظم "حمد "کا خلاصہ تحریر کریں۔

6.دو دوستوں کے درمیان بڑھتی ہوئی مہنگائی کے موضوع پر مکالممہ تحریر کریں۔
یا
کالج میں یوم اقبال ؒ کی تقریب کی روداد تحریر کریں۔

8.درج ذیل عبارت کی تلخیص کریں اور مناسب عنوان بھی تحریر کریں۔
ایک شخص رات کے اندھیرے میں پہاڑ کی چوٹی سے گرا ۔ گرتے گرتے اس نے درخت کی شاخ پکڑ لی-وہ شاخ کو بڑی دیر تک اس خوف سے تھامے رہا کہ اگر شاخ چھوٹ گئی تو میں مر جاؤں گا۔آخربڑی دیر کے بعد اس نے تھک کر اور زندگی سے مایوس ہو کر شاخ چھوڑ دی مگر خوش قسمتی سے زمین قریب تھی اسے کچھ نہ ہوا –یونہی ایک بے بنیاد خوف اسکے دل میں بیٹھا ہوا تھا-