2015 لاہور بورڈ
اردو(لازمی)
2-انٹر پارٹ
کلاس بارہویں
(معروضی طرز)
دئیے گئے ہیں-جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے-D اورC,B,Aنوٹ: ہرسوال کے چار ممکنہ جواب
ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-
دیے گئے سوالات کے جوابات میں سے درست جواب منتخب کریں۔

مطابقت اور حرود کے صحیح استعمال کو مد نظر رکھتے ہوئے درست جواب منتخب کریں۔

رموز اوقاف کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے درست جواب درست جواب منتخب کریں:۔

امدادی افعال کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے درست جواب منتخب کریں:

نوٹ: جوابی کاپی پر وہی سوال نمبر اور جزو نمبر درج کریں جو کہ سوالیہ پرچے میں درج ہے۔

(حصہ اول)

2۔ (الف) درج زیل اشعار کی تشریح کیجیے ۔ نظم کا عنوان اور شاعر کا نام بھی لکھیئے :

ہوئی ختم اس کی حجت اس زمیں کے بسنے والوں پر کہ پہنچایا ہے ان سب تک محمد ؐ نے کلام اس کا
بجھاتے ہی رہے پھونکوں سے کافر اس کو رہ رہ کر مگرنور اپنی ساعت پر ، رہا ہو کر تمام اُس کا
 (ب)
درج زیل اشعار کی تشریح کیجیے ۔ نظم کا عنوان اور شاعر کا نام بھی لکھیئے :

کام مردوں کے جو ہیں سو وہی کر جاتے ہیں جان سے اپنی جو کوئی کہ گزر جاتے ہیں
موت !کیا آکے فقیروں سے تجھے لینا ہے مرنے سے آگے ہی ، یہ لوگ تو مر جاتے ہیں
دیدوا دید جو ہو جائے ، غنیمت سمجھو جوں شرر ورنہ ہم اے اہلِ نظر جاتے ہیں

(حصہ دوم)
3۔ سیاق و سباق کےحوالے سے کسی ایک جز کی تشریح کریں۔ کا عنوان اور مصنف کا نام بھی لکھیئے۔8،1،1
(الف)
وہ جوہر قابل تھے مگر موقعے کی تاک میں
-تھے ۔حیدرآباد میں ان کی سیاست دانی ، تدبر ، انتظامی قابلیت کے جو ہر کھل
ے۔ ان کا ذہن ایسا رسا ، ان کی تبیعت ایسی حاضر ، اُن کے اوسان ایسے بجا اور معاملات اور واقعات پر ایسا عبور تھا کہ بڑے بڑے پیچیدہ معاملات کو باتوں باتوں میں سلجھا
دیتے تھے ۔وہاگر ٹرکی یا کسی اور سلطنت کے فارن منسٹر ہوتے تو یقیناً دنیا میں بڑا نام پیدا کرتے بڑے بڑے مدبران کا لوہا مان گئے تھے۔

 (ب)
دوستوں میں سے کو ئی بیمار پڑ ااور یہ آموجود ہوئے، رات دن کا مسلسل قیام ، پاؤں دبا رہے ہیں ، سر میں تیل ڈال رہے ہیں ، دوالارہے ہیں ، کھانے تیار کر رہے ۔ بیماری میں آدمی چڑچڑا ہوجاتا ہے چناچہ اس کی ہر قسم کی زیادتیاں بھی سہ رہے ہیں ۔ بیمار اچھا ہو ا تو شکریے میں بھی سخت سُست کلمات ی کہے۔

4۔ درج زیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیئے۔اور مصنف کا نام بھی لکھیں۔
(الف)

نواب محسن الملک
(ب)
ہوائی۔

 5۔ نظم "اسلامی مساوات" کا خلاصہ تحریر کریں۔
6۔ درج ذیل عنوانات میں سے کسی ایک عنوان پر مفصل مضمون تحریر کریں۔

(الف) ہمارا نظام تعلیم (ب) میری پسندیدہ شخصیت (ج) پابندئ وقت
یوم اقبال ؒ پر منعقد ہ تقریب کی روداد قلم بند کریں۔
7۔ دوست کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس تحریر کریں۔

کلاس بارہویں
دوسراگروپ
(معروضی طرز)
وقت:20منٹ
دئیے گئے ہیں-جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے-D اورC,B,Aنوٹ: ہرسوال کے چار ممکنہ جوابایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-دیے گئے سوالات کے جوابات میں سے درست جواب منتخب کریں۔

مطابقت اور حروف کے صحیح استعمال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے درست جواب منتخب کریں:

رموزِ اوقاف کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے درست جواب منتخب کریں۔

امدادی افعال کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے درست جواب منتخب کریں:

(انشائی طرز)
وقت:2.40گھنٹے
کل نمبر:80
دوسراگروپ

نوٹ: جوابی کاپی پر وہی سوال نمبر اور جزو نمبر درج کریں جو کہ سوالیہ پرچے میں درج ہے۔
(حصہ اول)

2۔ (الف)
درج زیل اشعار کی تشریح کیجیے ۔ نظم کا عنوان اور شاعر کا نام بھی لکھیئے :

ترا شباب امانت ہے ساری دنیا کی تو خارزارِ جہاں میں گلاب پیدا کر
سکون خواب ہے بے دست و پا ضعیفی کا تواضطراب ہے خود اضطراب پیدا کر
 (ب) درج زیل اشعار کی تشریح کیجیے ۔ نظم کا عنوان اور شاعر کا نام بھی لکھیئے :
کام مردوں کے جو ہیں سو وہی کر جاتے ہیں جان سے اپنی جو کوئی کہ گزر جاتے ہیں
ہووے نہ حول وقوت اگر تیری درمیاں جو ہم سے ہو سکے ہے، سو ہم سے کبھو نہ ہو
جو کچھ کی ہم نے کی ہے ، تمنا، ملی مگر یہ آرزو رہی ہے کہ کچھ آرزو نہ ہو
جوں شمع جمع ہوویں گر اہلِ زبان ہزار آپس میں چاہیے کہ کبھی گفتگو نہ ہو۔

(حصہ دوم)


3۔ سیاق و سباق کےحوالے سے کسی ایک جز کی تشریح کریں۔ کا عنوان اور مصنف کا نام بھی لکھیئے۔8،1،1
(الف)
مسلمانوں کا نصب العین اسلام ہے۔وہ اسلام نہیں جس کا ڈنکا مطلق العنان بادشاہوں اور خود غرض امراء نے بجایا بلکہ وہ اسلام جس کا حامل قرآن ہے، جس نے صرف ان دیکھے خدا کے آگے سر جھکانا سکھایا ۔ وہ اسلام جس کا نمونہ آنحضرت ﷺ اور خلفائے راشدین کے عہد میں مسلمانوں کی زندگیوں میں نظر آتا ہے۔

 (ب)
محمد بن قاسم نے بصرے میں تین دن قیام کیا۔ اس کی آمد سے پہلے بصرے میں حجاج بن ہوسف کے پاس مکران کے گورنر محمد بن ہارون کا یہ پیغام پہنچ چکا تھا کہ عبید اللہ کی قیادت میں بیس آدمیوں کا جو وفد یبل بھیجا گیا تھا۔اس میں سے صرف دو نوجوانون جان بچھا کر مکران پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔

4۔ درج زیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیئے۔اور مصنف کا نام بھی لکھیں۔
(الف)
مناقب عمر بن عبدالعزیز
(ب)
مولانا ظفر علی خاں۔

 5۔ جوش ملیح آبادی کی نظم " سراغِ راہرو " کا خلاصہ تحریر کریں۔
6۔ درج ذیل عنوانات میں سے کسی ایک عنوان پر مفصل مضمون تحریر کریں۔

(الف) محسن انسانیت ﷺ (ب) سیلاب کی تباہ کاریاں (ج) کالج کا پہلا دن
7۔ اپنی والدہ کو خط لکھ کر اپنے ہاسٹل کے شب وروز کی تفصیلات سے آگاہ کریں۔