انٹر پارٹ-2
ملتان بورڈ2015ء
اردو(لازمی)
1 گروپ -
وقت:30منٹ
(معروضی طرز )
دئیے گئے ہیں-جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے-D اورC,B,Aنوٹ: ہرسوال کے چار ممکنہ جواب
ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-
(ب) مطا بقت اور حروف کے اصولوں کو پیش نظر رکھتے ہو ئے درست جواب کا انتخاب کئجیے۔
(ج) رموز اوقاف کے اصولوں کی ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے درست جواب کا انتخاب کیجئے۔
مصادر کے بطور امدادی افعال کے اصولوں کی مد نظر رکھتے ہوئے درست کا انتخاب کیجئے۔
ملتان بورڈ
2015
انٹر پارٹ –2
پہلاگروپ
کل نمبر :40
وقت : 1:45 گھنٹہ
(انشا ئیہ طرز)
سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- نظم کا عنوان اور شاعر کا نام بھی لکھئے-
سرا پا معصیت میں ہوں ، سراپا مغفرت وہ ہے غطا کو شی روش میری ، خطا پو شی ہے کام اُس کا
مری افتادگی بھی میرے حق میں اس کی رحمت تھی کہ گرتے گرتے بھی مین نے لیا دامن ہے تھام اُس کا
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
تو شریک سخن نہیں ہے تو کیا ہم سخن تیری خامشی ہے ابھی
یاد کے بے نشاں جزیروں سے تیری آواز آرہی ہے ابھی
شہر کی بے چراغ گلیوں میں زندگی تجھ کو ڈھونڈتی ہے ابھی
حصہ دوم
3- درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک کی تشریح سیاق و سباق کے حوالے سے کریں – سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-
(الف) بنوامیہ کے دفتر اعمال میں سب سے زیادہ قوم کو بربا د کرنے والا یہ واقعہ ہے کہ انھوں نے آزادی اور حق گوئی کا استیصال کر دیا تھا – عبدالملک نے تخت پر بیٹھ کر حکم دیا تھا کہ کوئی شخص میری کسی بات پر روک ٹوک نہ کرنے پائے اور جو شخص ایسا کرے گا سزا پائے گا ، اگر چہ اس پر بھی آزادی پسند عرب کی زبانیں بند نہ ہوئیں تاہم بہت کچھ فرق آگیا تھا-
(ب) میں لاہور آیا تو کچھ دنوں زمیندار کے دفتر میں بھی قیام رہا – ایک رات کا ذکر ہے کہ کسی نے پچھلے پہر میرا شانہ ہلا یا – میں آنکھیں ملتا ہوا اُ ٹھ بیٹھا – لیکن ابھی صبح کا ذب تھی – صرف اتنا معلوم ہوا کہ کوئی شخص میرے سر ھانے کھڑا ہے-میں گھبرا یا کہ الہٰی یہ کیا ما جرا ہے-
4- کسی ایک سبق کا خلاصہ تحریر کیجئے نیز مصنف کا نام بھی لکھئے-
نواب محسن الملک (i)
قرطبہ کا قا ضی (ii)
5- اکبر الہٰ آبادی کی نظم " خدا سر سبز رکھے اس چمن کو مہرباں ہو کر " کا خلا صہ لکھئے-
6-مندرجہ ذیل میں سے کسی ایک عنوان پر مفصل مضمون تحریر کیجئے-
سیرت النبی ؐ (i)
زراعت اور سائنس (ii)
ما حولیاتی آلودگی (iii)
7- اپنے چھوٹے بھائی کے نام خط لکھئے جس میں اُسے بُری صحبت سے بچنے اور توجہ دینے کی تلقین کیجئے-
2انٹر پارٹ- ملتان بورڈ2015ء
وقت:30منٹ
2گروپ -
(معروضی طرز)
کل نمبر:20
دئیے گئے ہیں-جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے-D اورC,B,Aنوٹ: ہرسوال کے چار ممکنہ جواب ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-
انٹر پارٹ –2
دوسرا گروپ
ملتان بورڈ
2015
وقت : 1:45 گھنٹہ
(انشا ئیہ طرز)
سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- نظم کا عنوان اور شاعر کا نام بھی لکھئے-
حرے قدم پہ نظر آئے محفل انجم وہ بانکپن ، وہ اچھوتا شباب پیدا کر
حرا شباب امانت ہے ساری دنیا کی تو خار زار جہاں میں گلا ب پیدا کر
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
شور بر پا ہے خانہ دل میں کوئی دیوار سی گری ہے ابھی
بھری دنیا میں جی نہیں لگتا جانے کس چیز کی کمی ہے ابھی
تو شریک سخن نہیں ہے تو کیا ہم سخن تیری خا مشی ہے ابھی
حصہ دوم
3- درج ذیل میں سے کسی ایک عبارت کی سیاق و سباق کے حوالے سے تشریح کیجئے – سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-
(الف) عالم کا رنگ بے رنگ دیکھ کر تدا بیر اور مشورہ دو تجربہ کا ر دنیا سے کنا رہ کش ہو گئے تھے اور ایک سیب کے درخت میں جھولا ڈالے الگ باغ میں جھولا کرتے تھے – البتہ جو صاحب ضرورت ان کے پاس جا تا اسے صلاح مناسب بتا دیا کرتے تھے – یہ سب مل کر اُن کے پاس گئے کہ برائے خدا کوئی ایسی راہ نکالیے جس سے احتیاج و افلاس کی بلا سے بند گان خدا کو نجا ت ہو – وہ بہت خفا ہوئے اور کہا کہ اپنے کیے کا علاج نہیں -
(ب) ایوب صاحب کا گھر بارہ مہینے تھر ڈ کلا س کا مسا فر خانہ بنا رہتا تھا ، ہر طرح کے لوگ ٹھہرے ہوئے ہیں – با لخصوص اعزہ اور دوستوں کے لڑکے – مجھے یقین ہے اور میں بلا خوف تر دید کہ سکتا ہوں کہ ایوب صاحب کے گھر میں قیام کرکے اُن کے خرچ سے ، اُن کی توجہ و محنت سے ، اُن کے بل پر اعزہ اور احباب کے جتنے لڑکوں نے علی گڑھ میں تعلیم حاصل کی ہوگی، اتنا اب کسی اور شخص سے نہ اب تک ہوا اور نہ شاید آئندہ ہو-
4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے -
مناقب عمر بن عبدالعزیز ؒ (i)
پہلی فتح (ii)
5- نظم " سراغ راہرو "کا خلا صہ تحریر کیجئے -
6-کسی ایک عنوان پر مفصل مضمون لکھئے-
اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات (i)
سیلاب کی تباہ کاریاں (ii)
مصور پاکستان –علامہ اقبال ؒ (iii)
7- اپنے دوست کے نام خط لکھ کر اُسے بھائی کی شادی میں شرکت کی دعوت دیں -