اردو
(لازمی)
راولپنڈی بورڈ
 201 5
انٹر پارٹ –1
پہلا  گروپ
(معروضی طرز)
وقت:30منٹ
کل نمبر:20

نوٹ: ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات C, B, A اور D دیے گئے ہیں۔ جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دیئے گئےدائروں میں درست جواب کے مطابق متعلقہ دائروں کو مارکر یا پین سے بھر دیجیے۔ ایک سے زیادہ دائروں کو پُر کرنے یا کاٹ کر پُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا

سوال نمبر 1-  (الف) درست جواب کا انتخاب کیجئے-

اردو
(لازمی)
راولپنڈی بورڈ
201 5
انٹر پارٹ –1
پہلا  گروپ
(انشا ئیہ طرز)
وقت : 2:30 گھنٹہ
کل نمبر   :80

حصہ اول
سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-

گھٹاؤں کی نیلی فام پریاں، افق پہ دھوتیں مچا رہی ہیں
ہواؤں میں تھر تھرارہی ہیں، فضاؤں کو گد گدارہی ہیں
چمن شگفتہ دمن شگفتہ گلاب خندان سمن شگفتہ
بنفسہ، نسترن شگفتہ ہیں پتیاں مسکرارہی ہیں
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
یہ آرزو تھی تجھے کل کے روبرو کرتے
ہم اور بلبل بے تاب گفتگو کرتے
پیام بر نہ میسر ہوا تو خوب ہوا
زبان غیر سے کیا شرح آرزو کرتے
مری طرح مہ و مھر بھی ہیں آوارہ
کسی حبیب کی ، یہ بھی ہیں جسجو کرتے

حصہ دوم

سوال نمبر 3- درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک کی تشریح کیجئے- تشریح سے پہلے سیاق و سباق ، سبق کا نام اور مصنف کا نام بھی لکھئے-

(الف) ہر شخص کے دل میں اعزاز واحترام کی بھوک ہوتی ہے- تم پوچھو گی یہ بھوک کیوں ہوتی ہے؟  اس لیے کہ یہ ہماری روح کے ارتقاء کی ایک منزل ہے- ہم اس عظیم الشان طاقت کا لطیف حصہ ہیں جو ساری دنیا میں حاضر ہونا ظر ہے- جزوکل کی  خوبیاں ہونا لازمی امر ہے- اس لیے جاہ رفعت علم و فضل کی جان ہمارا فطری میلان ہے- میں اس ہوس کو معیوب نہیں سمجھتا- ہاں ! چونکہ دل میں  ضعف ہے- اہل دنیا کی حرف گیریوں کا خیال قدم قدم پر دامن گیر ہو جاتا ہے"-
(ب) کپڑے تو میں نے بدل رکھے تھے البتہ میں اپنےتیور بدلنے کی کوشش کرنے لگا- پھر اچانک خیال آیا کتنا چھوٹا آدمی ہوں دو پیسے یا دو روپے یا چلو دو لاکھ کی بھی بات نہیں -دو آنکھوں کی بات ہے اور جھوٹ بولے جا رہا ہوں – مجھے فیکے کے سامنے اعتراف کر لینا چاہیے کہ تمہارے لیے کچھ نہیں کر سکا پھر میں نے دو فقرے سوچے جو مجھے فیکے کے سامنے اس انداز سے ادا کرنے تھے کہ اسے سچی بات بھی معلوم ہو جائے اور اسے دکھ بھی نہ ہو-

سوال نمبر 4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
(الف)
چراغ کی لو

(ب) اوورکورٹ

سوال نمبر 5- حفیظ جالندھری کی نظم " بلال استقلال" کا خلاصہ تحریر کیجئے-

سوال نمبر 6- دو دوستوں کے درمیان دہشت گردی کے موضوع پر مکالمہ لکھئے -
یا
کالج میں منعقدہ " یوم اقبال " کی رودادتحریر کیجئے-
سوال نمبر 7
- پرنسپل کالج کے نام فیس معافی کی  درخواست لکھئے -
سوال نمبر 8- مندرجہ ذیل عبارت کی تلخیص کیجئے اور مناسب عنوان بھی تحریر کریں -
مشرق نے ازمنہ قدیم ہی سے سنیاس، مردم بیزاری اور رہبا نیت کو حصول منزل کا ایک ذریعہ تصور کیا ہے مگر اقبال نے اصل فقیرا سے کہا ہے جس کا سفینہ ہمیشہ طوفانی ہواور جو زندگی سے متصادم ہو کر اپنے لیے ایک ایسی راہ تر اشے جو بالاخر خودی کی عریانی پر منتج ہو مگر اس سفر کے لیے قوت درکار ہےاور اقبال کے نزدیک عشق ہی وہ فعال اور محترک قوت ہے اسے منزل تک پہنچا سکتی ہے-