اردو
(لازمی)
راولپنڈی بورڈ
2015
انٹر پارٹ –2
دوسرا  گروپ
(معروضی طرز)
وقت:30منٹ
کل نمبر:20
نوٹ: ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات C, B, A اور D دیے گئے ہیں۔ جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دیئے گئےدائروں میں درست جواب کے مطابق متعلقہ دائروں کو مارکر یا پین سے بھر دیجیے۔ ایک سے زیادہ دائروں کو پُر کرنے یا کاٹ کر پُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا

سوال نمبر 1(الف) درست جواب کا انتخاب کیجئے-

مطابقت اور حروف کے اصولوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے درست جواب کا انتخاب کیجئے-

رموز اوقاف:

امدادی افعال:

اردو
(لازمی)
راولپنڈی بورڈ
2015
انٹر پارٹ –2
دوسرا  گروپ
(انشا ئیہ طرز)
وقت : 2:30 گھنٹہ
کل نمبر   :80

حصہ اول

سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے -

ایک بوسیدہ، خمیدہ ، پیڑ کا کمزور ہاتھ
سیکڑوں گرتے ہوؤں کی دستگیری کا امیں
آہ! ان گردن فراز ان جہاں کی زندگی
اک جھکی ٹہنی کا منصب بھی جنہیں حاصل نہیں
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
آخر کو ہو کے لالہ اُ گا نو بہار میں
خون شہید عشق نہ زیر زمیں رہا
دی جان ایسے ہوش سے اپنی کہ خلق کو
جینے کا میرے تادم آخر یقین رہا
یاران گرم روتو سب آگےنکل گئے
ان میں ننگ قافلہ پیچھےکھیں رہا

حصہ دوم

3- درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک کی تشریح کیجئے- تشریح سے پہلے سیاق و سباق ، سبق کا نام اور مصنف کا نام بھی لکھئے-
(الف) طمع ایسی چیز ہے کہ بڑا سیانا آدمی بھی دھوکہ کھا جاتا ہے- جنگلی جانور، مینا ، طوطا، لال، بلبل آدمی کی شکل سے بھاگتے ہیں لیکن دانے کی طمع سے جال میں پھنس جاتے ہیں اور زندگی بھر قفس میں قید رہتے ہیں – اسی طرح محمد عاقل اپنا فائدہ دیکھ کر خوش ہوا اور جب مزاج دار نے کہا کہ وہ حجن بیگم کا تمام اسباب جو بکنے کو نکلےگا ، میرے پاس لانے کا وعدہ کر گئی ہے تو محمد عاقل نے کہا ضرور دیکھنا چاہیے لیکن ایسا نہ ہو چور کا مال ہو – پیچھے خرابی پڑے اور ہاں حجن کوئی ٹھگنی نہ ہو-
(ب) ہم نے اکثر شاعروں کو دیکھا ہے کہ شعر کہنا چاہتے ہیں تو شفا الملک حکیم فقیر محمد صاحب چشتی سے رجوع کرتے ہیں اور ہفتے بھر کا مسہل لے لیتے ہیں اور پھر فی یوم ایک شعر کے حساب سے کہتے چلے جاتے ہیں- ذراگھر میں شور ہوا اور وہ سر کے بال نو چنے لگے- ہائے عنقائے مضمون دام میں آکےچلا گیا – کم بختو! ملعو نو ! تمہارے شور نے اسے اڑا دیا- مولانا ظفر علی خان کا یہ حال نہیں -جس طرح ہم اور آپ نثر لکھتے ہیں اسی طرحوہ شعر کہتے چلے جاتے ہیں -

4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
(الف) پہلی فتح
(ب) ایوب عباسی

5- الطاف حسین حالی کی نظم " اسلامی مساوات"  کا خلاصہ تحریر کیجئے-

6- درج ذیل میں سے کسی ایک عنوان پر مضمون تحریر کیجئے-
(الف) اسوہ حسنہ ﷺ
(ب) موبائل فون کے فوائد و نقصانات
(ج) طلبا ء اور تعمیر وطن

7- دوست کے نام خط لکھ کربھائی کی شادی میں شرکت کی دعوت دیں-