اردو(لازمی)
1 انٹر پارٹ- سرگودھا بورڈ2015ء
1 گروپ-
وقت:30منٹ
(معروضی طرز)
کل نمبر:20

دئیے گئے ہیں-جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے-D اورC,B,Aنوٹ: ہرسوال کے چار ممکنہ جواب ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-

اردو (لازمی)
ٖسرگودھا بورڈ 2015
انٹر پارٹ –1پہلا گروپ
وقت : 1:45 گھنٹہ
(انشا ئیہ طرز)
کل نمبر   :40
(حصہ اول)

سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
دوسرا کو ن ہے جہاں تو ہے کون جانےتجھے کہاں تو ہے
لاکھ پر دوں میں ہے تو بے پردہ سونشانوں  پہ بے نشاں تو ہے
 (ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
رسم جفا کامیاب دیکھئے کب تک رہے     حب وطن مستِ خواب دیکھئے کب تک رہے
دل پہ رہا مدتوں غلبہ یاس و ہراس    قبضہ حزم و حجاب دیکھئے کب تک رہے
تابہ کجا ہوں دراز سلسلہ ہائے فریب    ضبط کی لوگوں میں تاب دیکھئے کب تک رہے

حصہ دوم

3- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-

(الف)یہ شخص اپنے فرائض کے سوا جن کو وہ اپنے اوپر لازم سمجھتا تھا۔ در حقیقیت کسی چیز سے تعلق نہ رکھتا تھا۔ باوجود وہ قطعی مایوسی کے جو اس کو مسلمانوں کی طرف سے تھی۔ اور جس کو وہ اکثر پرایئویٹ صحبتوں میں نہایت افسوس کے ساتھ ظاہرکرتا تھا۔  اس کی کوششیں  آخر دم تک برابر جاری رہیں ۔ یہ اس کی ہمت اور اسی کا حوصلہ تھا۔ جو اس کی ذات پر ختم ہوگیا۔
(ب) میں تو اپنے آپ کو اس درد کی وجہ سے رفتنی سمجھتا تھا۔ مگر محض اس خیال سے تسکین تھی کہ پاؤں کا درد ہے۔حرکت محال ہے۔ رفتنی نہیں آمدنی ہوں ۔ باقی خدا کے فضل و کرم سے خیریت ہے ۔ امید ہے کہ آہ کا مزا ج بخیر ہوگا ۔ ممکن ہو تو لاہور ضرور آئیے ۔ اور لوگوں کو اپنا تازہ کلام بھی سنایئے۔

4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
(الف)  ابوالقاسم زھراوی
(ب)  سفارش

5- ماہر القادری کی نظم " نعت " کا خلاصہ لکھیں ۔

6- دو دوستوں کے درمیان " نظام تعلیم " کے موضوع پر مکالمہ تحریر کریں۔
یا
کالج میں منعقد " یوم اقبال " کی تقریب کی روداد تحریر کریں۔

7- کالج کے پرنسپل کے نام فیس معافی کی درخواست تحریر کریں

8۔  درج ذیل پیرا گراف کی تلخیص کریں ۔ مناسب عنوان بھی تجویز کریں۔

عام لوگوں کی نگاہ بہت تنگ ہے ان میں سے بیشتر حیوانوں کی سی زندگی بسر کرتے ہیں ۔ اسی واسطے مولانا رومؒ ایک جگہ لکھتے ہیں کہ " چراغ لے کر تمام شہر میں پھرا کہ کوئی انسان نظر آئے مگر نظر نہ آیا ۔ "اور موجودہ زمانہ تو روحانیت کے اعتبار سے بالکل تہی دست ہے اسی واسطے اخلاص ، محبت و مروت ویک جہتی کا نام و نشان نہیں رہا ۔آدمی آدمی کا خون پینے والا اور قوم قوم کی دشمن ہے۔یہ زمانہ انتہائی تاریکی کا ہے لیکن تاریکی کا انجام سفید ہے۔ کیا عجب کہ اللہ تعالیٰ جلد اپنا فضل کرے اور بنی نوع انسان کو پھر ایک دفعہ محمدی عطا کرے۔

اردو(لازمی)
1 انٹر پارٹ- سرگودھا
2 گروپ-
وقت:30منٹ
(معروضی طرز)
کل نمبر:20

دئیے گئے ہیں-جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے-D اورC,B,Aنوٹ: ہرسوال کے چار ممکنہ جواب ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-

اردو (لازمی)
ٖسرگودھا بورڈ 2015
انٹر پارٹ –1 دوسراگروپ
وقت : 1:45 گھنٹہ
(انشا ئیہ طرز)
کل نمبر   :40

سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-

ہم کو سودا ہے غلامی کا، کہ آزادی کی دھن چندہی دن میں ، ہمارا امتحاں ہو جائے گا
اس بشارت کو نہ سمجھو ، ایک دل خوش کن قیاس جس کو سن کر ہر مسلماں شادماں ہوجائے گا
 (ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
ذکر اغیار سے ہوا معلوم    حروف ناصح برا نہیں ہوتا
تم ہمارے کسی طرح نہ ہوئے     ورنہ دنیا میں کیا نہیں ہوتا
تم میرے پاس ہوتے ہو گویا    جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا

حصہ دوم

3- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-

(الف)    عفوو اغماض ان کی سرشت میں داخل تھا مگر ان کی ابتدائی روک ٹوک اور حسن ترتیب سے یہ تمام ملکات ان کی طبیعت میں اور زیاہ راسخ ہو گئے تھے۔ نیک اعمال اور عاقل  ماں نے بیٹے کے دل میں یہ بات ڈالی تھی کہ سب سے بہتر تو یہ کہ بروں کی برائی سے بالکل درگزر کی جائے اور اگر بدلہ ہی لینے کا خیال ہو تو اس بڑے اور زبردست انتقام لینے والے کے انصاف چھوڑ دینا چاہیے۔
(ب) میں نے آپ کی طرف سے ہر چند غدر کیا مگر وہ مصر ہے۔ آخر میں نے اس سے وعدہ کیا کہ مولانا کی خدمت میں عرض کروں گا، ایسی فرمائش کرتے ہوئے حجاب آتا ہے کہ مجھے آپ کے ضعف و ناتوانی کا حال معلوم ہے۔ تا ہم اگر کسی روز طبیعت شگفتہ ہو اور آلام و افکار کا احساس ، شگفتگی طبع سے کم ہو گیا ہو تو دس پندرہ سطور اس کی خاطر لکھ ڈالیے ۔ یہ لڑکا آپ کا غائبانہ مرید ہے۔

4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
(الف) اوور کوٹ
 (ب) لاہور کا جغرافیہ

5- امیر مینائی کی نظم " حمد " کا خلاصہ لکھیں ۔

6- دوطالب علموں کے مابین      میٹرک کا امتحان پاس کرنے کے بعد انتخاب ِ مضامین کے سلسلے میں  مکالمہ تحریر کریں۔
 یا
جلسہ تقسیم انعامات کی روداد تحریر کریں۔

7- چیئر مین تعلیمی بورڈ کے نام سند کے حصول کے لیے درخواست لکھیں ۔

8۔  درج ذیل پیرا گراف کی تلخیص کریں ۔ مناسب عنوان بھی تجویز کریں۔
ایک شخص رات کے اندھیرے میں پہاڑ کی چوٹی سے گرا ۔ گرتے گرتے اس نے درخت کی شاخ پکڑ لی۔ وہ شاخ کو بڑی دیر تک اس خوف سے تھامے رہا کہ اگر شاخ چھوٹ گئی تو میں گر کر مر جاؤں گا۔ آخر بڑی دیر کے بعد اس نے تھک کر اور زندگی سےمایوس ہو کر شاخ چھوڑ دی مگر خوش قسمتی سے زمین قریب تھی ۔ اسے کچھ نہ ہوا۔یونہی ایک بے بنیاد سا خوف اس کے دل میں بیٹھا ہوا تھا۔