اردو(لازمی)
انٹر پارٹ-2
سر گو د ھا 2015
گروپ-1
وقت:30منٹ
(معروضی طرز)
کل نمبر:20
دئیے گئے ہیں-جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے-D اورC,B,Aنوٹ: ہرسوال کے چار ممکنہ جواب ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-

امدا دی افعا ل کے اصو لو ں کے پیش ِ نظر  درست جو ا ب کا انتخا ب کر یں

اردو
(لازمی)
ٖسرگودھا بورڈ
 2015
انٹر پارٹ –2
پہلا گروپ
وقت : 2.40 گھنٹے
(انشا ئیہ طرز)
کل نمبر   :80

سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
ایک  بوسید ہ ،  خسیدہ پیٹر کا کمزور ہاتھ   سیکڑوں گرتے ہووں کی دستگیری کاامیں   
آہ! ان گردن فرازانِ جہاں کی زندگی  اک جھکی ٹہنی کا منصب بھی جنھیں حاصل نہیں

(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
دل میں اک لہر سی اٹھی ہے ابھی  کوئی تازہ ہواچلی ہے ابھی
بھری دنیا میں جی نہیں لگتا    جانےکس چیز کی کمی ہے ابھی
یاد کے بے نشاں جزیروں سے    تیری آواز آ رہی ہے ابھی  

حصہ دوم

3- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-

(الف) وہ جو ہرِ قابل تھے مگر موقع کی تاک میں تھے۔  حیدرآباد میں ان کی سیاست دانی ، تدبر ، انتظامی قابلیت کے جوہر کھلے ۔ ان کا ذہن ایسا رسا ، ان کی طبیعت ایسی حاضر ، ان کے اوسان ایسے بجا اور معاملات اور واقعات پر ایسا عبور تھا کہ بڑے بڑے پیچیدہ معاملات کو باتوں باتوں میں سلجھا دیتے تھے ۔وہ اگر ٹرکی یا کسی اور سلطنت کے فارن منسٹر ہوتے تو یقیناً دنیا میں بڑا نام پیدا کرتے ، بڑے بڑے مدبران کا لوہا مان گئے تھے۔
(ب) بہت زمانے تک سوالات یا پیغام رسانی کا کام کبوتروں سے بھی لیا گیا ۔ خط اس کی گردن میں یا اس کے بازو میں باند ھ دیا جاتا اور و ہ منزل ِ مقصود پر
پہنچا دیتا۔ان کے ذریعے سینکڑوں سال تک پیغام رسانی ہوئی ۔ انہیں پہلی بار کس نے استعما ل کیا ، اس کا تو علم نہیں ، مگر یہ بات تاریخ کی کتابوں میں بہ کثرت موجود ہےکہ مسلمان حکمرانوں نے انھیں پورے بلادِ اسلامیہ میں استعمال کیا ہے۔  جہانگیر نے بھی اس کام کے لیے کبوتر پال رکھے تھے ۔ بعد میں یورپ کے حکمرانوں نے بھی پیغام رسانی کے لیے انھیں استعمال کیا۔

4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
(الف) اکبری کی حماکتیں
(ب) ہوائی

5- نظم "سراغ راہرو" کا خلاصہ لکھیں ۔

6- درج ذیل میں سے کسی ایک عنوان پر مفصل نوٹ لکھیں ۔    
(الف) پسندیدہ شخصیت
(ب)  تعلیم نسواں
(ج) انٹرنیٹ ۔۔۔ فوائد و نقصانات

7- اخبار کے ایڈیٹر کے نام خط لکھیں جس میں موجودہ سیاسی صورت ِحال پر اظہار خیال کیا گیا ہو۔

اردو(لازمی)
انٹر پارٹ-2
سر گو د ھا 2015
گروپ-2
وقت:30منٹ
(معروضی طرز)
کل نمبر:20
دئیے گئے ہیں-جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے-D اورC,B,Aنوٹ: ہرسوال کے چار ممکنہ جواب ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-

مطا بقت اور حروف کا صیح استعما ل کر یں

ر مو ز ا و قا ف کا درست استعمال کر یں

مصا در کا بطو ر ا مد اد ی ا عا ل درست ا ستعمال

اردو
(لازمی)
ٖسرگودھا بورڈ
 2015
انٹر پارٹ –2
دوسرا گروپ
وقت : 2.40 گھنٹے
(انشا ئیہ طرز)
کل نمبر   :80

سوال نمبر 2- (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کیجئے-
صاحب خلق عظیم و صاحب عمیم     صاحب حق ، صاحب شق  القمر، خیر البشر
کار زارِ دہر میں دبہ ظفر ، وجہ سکوں    عرصۂ محشرمیں وجہ ِ ددرگزر ، خیر البشر  

(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے- شاعر کا نام بھی لکھئے-
بس کہ دشوار ہے ہرکام کا آساں ہونا       آدمی کو بھی میسر نہیں انساں ہونا
وائے دیوانگی شوق کہ ہر دم مجھ کو   آپ جانا ادھر ا ور آپ ہی حیراں ہونا
عشرت ِ قتل گاہ اہل تمنا مت پوچھ    عیدنظارہ ہے شمشیر کا عریاں ہونا

حصہ دوم

3- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے- سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے-
(الف) وہ جو ہرِ قابل تھے مگر موقع کی تاک میں تھے۔  حیدرآباد میں ان کی سیاست دانی ، تدبر ، انتظامی قابلیت کے جوہر کھلے ۔ ان کا ذہن ایسا رسا ، ان کی طبیعت ایسی حاضر ، ان کے اوسان ایسے بجا اور معاملات اور واقعات پر ایسا عبور تھا کہ بڑے بڑے پیچیدہ معاملات کو باتوں باتوں میں سلجھا دیتے تھے ۔وہ اگر ٹرکی یا کسی اور سلطنت کے فارن منسٹر ہوتے تو یقیناً دنیا میں بڑا نام پیدا کرتے ، بڑے بڑے مدبران کا لوہا مان گئے تھے۔
(ب) ہم سب کی زندگیوں میں مرحوم کے کھل مل جانے کا راز تھا کہ ان میں بظاہر کوئی بات غیر معمولی نہ تھی ۔ وہ غیر معمولی قابلیت کے آدمی نہ تھے ، دولت مند نہ تھے ، کچھ بہت ذہین بھی نہ تھے ۔ نہ انہیں توڑ جوڑ آتا تھا ، نہ خوش پوشاک ، نہ خوش گفتار ، نہ خوش باش ، نہ رنگین و رعنا ۔ وہ معمولی آدمیوں سے بھی زیادہ معمولی تھے۔ پھر بھی وہ ایسے تھےکہ اب ہم میں ویسا کوئی اور نہ اب ڈھونڈنے سے بھی کوئی ایسا ملے۔  

4- درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے-
(الف) اکبری کی حماکتیں
(ب) مولانا ظفر علی خان

5- مجید امجد کی نظم "ایک کوہستانی سفر کے دوران میں " کا خلاصہ تحریر کریں ۔

6- درج ذیل میں سے کسی ایک عنوان پر مفصل نوٹ لکھیں ۔    
(الف) پسندیدہ  شاعر      
(ب)  محلوط تعلیم
(ج) دہشت  گردی

7- اخبار کے نذیر کے نام خط لکھ کر بڑھتی ہوئی بے روزگاری کی طرف توجہ دلائیں