اردو(لازمی)
انٹر پارٹ -1
ڈیرہ غازیخان بورڈ2016
کلاس گیارہویں
گروپ 1
(معروضی طرز)
کل نمبر:20
وقت:30منٹ
دئیے گئے ہیں-جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے-نوٹ: ہرسوال کے چار ممکنہ جواب
ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-
اردو(لازمی)
انٹر پارٹ -1
ڈیرہ غازیخان بورڈ2016
کلاس گیارہویں
گروپ 1
(انشائی)
کل نمبر-80
گھنٹے وقت2.40
( حصہ اوّل)
2.(الف) درجِ ذیل اشعار کی تشریح کیجیے۔ نظم کا عنوان اور شاعر کا نام بھی لکھیے۔
تُو مقصد تخلیق ہے، تو حا صل ایماں جوتجھ سے گریزاں ، وہ خدا سے ہے گریزاں
کردار کا یہ حال صداقت ہی صداقت اخلاق کا یہ رنگ کہ قرآں ہی قرآں
(ب) درجِ ذیل اشعار کی تشریح کیجیےاور شاعر کا نام بھی لکھیے-
یہ آواز تھی ، تجھے گل کے روبرو کرتے ہم اور بلبل بے تاب ' گفتگو کرتے
پیام بھر نہ میسر ہوا تو خوب ہوا زبان غیر سے کیا شرح آرزو کرتے
مرِی طرح سے مہر بھی ہیں آوارہ کسی حبیب کی یہ بھی ہیں جستجو کرتے
3۔ سیاق و سباق کےحوالے سے کسی ایک جز کی تشریح کریں۔ کا عنوان اور مصنف کا نام بھی لکھیئے۔
(الف) یہ شخص اپنے فرائض کے سوا جن کو وہ اپنے اوپر لازم سمجھتا تھا، در حقیقت کسی چیز سے تعلق نہ رکھتا تھا باوجود وہ قطعی مایوسی کے جواس کو مسلمانوں کی طرف سے تھی اور جس کو و ہ اکثر پرائیویٹ صحبتوں میں نہایت افسوس کے ساتھ ظاہر کرتا تھا ۔ اس کی کوششیں آخر دم تک برابر جاری ہیں ۔یہ اس کی ہمت اور اس کا حوصلہ تھا، جو اس کی ذات پر ختم ہوگیا۔
(ب) میں تو اپنے آپ کو اس درد کی وجہ سے رفتنی سمجھتا تھا مگر محض اس خیال سے تسکین تھی کہ پاؤں کا حصہ ہے ۔ حرکت محال ہے ۔ رفتنی نہیں آمندنی ہوں ۔ باقی خدا کے فضل و کرم سے خیریت ہے۔ امید ہے کہ آ پ کا مزاج بخیر ہوگا۔ ممکن ہو تو لاہور آیئے اور لوگوں کو اپنا تازہ کلام بھی سنائیے۔
4۔ درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیں اور مصنف کا نام بھی لکھیں۔
1۔اپنی مدد آپ
2۔ دوستی کا پھل۔
5۔ اختر شیرانی کی نظم "برسات" کا خلاصہ تحریر کریں۔
6۔مالک مکان اور کرایہ دار کے درمیان کرایہ بڑھانے کے موضوع پر مکالمہ تحریر کریں۔
7۔ موٹرسائیکل چوری ہو جانے پر ایس ایچ او کے نام کریں۔
8۔ مندرجہ ذیل عبارت کی تخلیص کریں اور مناسب عنوان بھی لکھیئے۔
میری لندن سے ملاقات صرف تین بار ہوئی ۔ پہلی دفعہ محض ایک سیاح کی حیثیت سے دوسری دفعہ ایک مانوسی شہری کی مانند اور آخری بار ایک عاشق دیرینہ کی طرح ۔ پہلی دفعہ گیارہ سال ہوے لندن صرف آٹھ دن ٹھہری ۔ وقت کم، پیسے کم ، جنون تماشا وہ کہ کمرے میں تلوا نہ ٹکنے دے۔ اتفاق سے میرا تین چوتھائی سسرال بھی اسی زمانے میں کسی بہانے لندن آٹپکا۔ انیس افراد نے مل کر پوری منزل کے کمرے بُک کر لئے ۔ صبح ڈیڑھ سیر قیمہ مرچ ایک جٹھانی پکاتی تھی اور رات کو مرغ شوربادیورانی ۔ مجھ سے یہ اصرار تھا کہ میں بھی اگر پیاز نہ کاٹ سکوں تو کم سے کم یہ دیگ ضرور چکھوں۔
اردو(لازمی)
انٹر پارٹ -1
ڈیرہ غازیخان بورڈ2016
کلاس گیارہویں
دوسرا گروپ
(معروضی طرز)
کل نمبر:20
وقت:30منٹ
دئیے گئے ہیں-جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے-نوٹ: ہرسوال کے چار ممکنہ جواب
ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-
اردو(لازمی)
انٹر پارٹ -1
ڈیرہ غازیخان بورڈ2016
کلاس گیارہویں
دوسرا گروپ
(حصہ انشائیہ) Subjective
کل نمبر:80
وقت:30منٹ
نوٹ: جوابی کاپی پر وہی سوال نمبر اور جزو نمبر درج کریں جو کہ سوالیہ پرچے میں درج ہے۔
(حصہ اول)
2۔ (الف) درج زیل اشعار کی تشریح کیجیے ۔ نظم کا عنوان اور شاعر کا نام بھی لکھیئے :
کبھی اے نوجوان مسلم! تدبر بھی کیا تو نے؟ وہ کیا گردوں تھا، جس کا ہے ایک ٹوٹا ہواتارا
تجھے اس قوم نے پالا ہے آغوش محبّت میں کچل ڈالاتھا جس نے پاؤں میں تاجِ سردا۔
(ب) مندرجہ ذیل اشعار کی تشریح کیجیے ۔ نظم کا عنوان اور شاعر کا نام بھی لکھیئے :
شعر :1 خاطر سے یا لحاظ سے میں مان تو گیا
جھوٹی قسم سے، آپ کا ایمان تو گیا
شعر :2 دل لے کے مفت کہتے ہیں کچھ کام کا نہیں
الٹی شکایتیں ہویئں، احسان تو گیا
شعر :3 ڈرتا ہوں دیکھ کر دل ِ بے آرزوکو میں
سنسان گھر یہ کیوں نہ ہو، مہمان تو گیا
(حصہ دوم)
3۔ سیاق و سباق کےحوالے سے کسی ایک جز کی تشریح کریں۔ کا عنوان اور مصنف کا نام بھی لکھیئے۔8،1،1
(الف) ایک نہایت عاجزومسکین غریب آدمی جو اپنے ساتھیوں کو محنت اورپرہیزگاری اور بے لگاؤاعمانداری کی نظیر دکھاتا ہے، اس شخص کا اس کے زمانہ میں اور آئندہ زمانے میں اس کے ملک ، اس کی قوم کی بھلائی پر بہت بڑا اثر پیدا ہوتا ہےکیونکہ اسکی زندگی کا طریقہ اور چال چلن گو معلوم نہیں ہوتا مگر اور شخصوں کی زندگی میں خفیہ خفیہ پھیل جاتا ہے اور آئندہ کی نسل کے لئے ایک عمدہ نظیر بن جاتا ہے۔
(ب) وہ مایوس ہو کر لڑ کھڑاتی ہوئی دالان سے نکل آئی اور اپی چار پائی پر پاؤں لٹکا کر بیٹھ گئی ۔ اسے اپنے ابا پر غصہ آرہا تھا کہ آخر وہ اس برائے نام روشنی پر قناعت کیوں کرتے ہیں؟ مٹی کا تیل اسے روزانہ کیوں نہیں ملتا؟ جب کہ گل کے نکڑ والے خوبصورت دو منازلہ گھر میں تمام رات بڑی بڑی لالٹینوں کی روشنی ہوتی رہتی ہے، لیکن اس کا جھنجلایا ہوا دماغ یہ سوچ ہی نہ سکہ کہ اگر تیل لڑے بھڑے ملنے بھی لگے تو اس کی مدد کے لئے دو پیسے روز کس کے گھر سے آئیں گے جب کہ اس کے باپ کو سخت محنت کی قیمت صرف اتنی ہی ملتی ہے کہ وہ جیتے تو کیا ہاں جینے کی بھونڈی سی نقل اتارتا ہے۔
4۔ درج زیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیئے۔اور مصنف کا نام بھی لکھیں۔ (الف) ادیب کی عزت (ب) دوستی کا پھل۔
5۔ دلاور فگار کی نظم "لوکل بس" کا خلاصہ لکھیں۔
6۔ کھانے پینے میں احتیاط کے حوالے سے مریض اور ڈاکٹر کے مابین گفتگو کو مکالمے کی صورت میں لکھئے۔
یا
عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب کی روداد لکھیں۔
7۔ کمشنر کے نام حصول ملازمت کی درخواست لکھیں۔
8۔ درج ذیل عبارت کی تخلیص کیجیے :
شاعر کبھی ایک حجرہ میں تنہا بیٹھتا ہے کبھی سب سے الگ اکیلا پھرتا ہے۔کبھی کسی درخت کے سایہ میں تنہا نظرآتا ہے اور اسی میں خوش ہوتا ہے وہ کیسی ہی خستہ حالی میں ہو مگر مزاج کا بادشاہ اور دل کا حاتم ہوتا ہے۔بادشاہ کے پاس فوج وسپاہ دفتر و دربار ۔ اور ملک داری کے سب کارخانے اور سامان موجودہیں۔ اس کے پاس کچھ نہیں مگر الفاظ اور معافی سے وہی سامان بلکہ اس سے ہزاروں درجے زیادہ تیار کرکے دکھاتا۔بادشاہ سال ہا سال میں کن کن خطرناک معرکوں سے ملک فتح یا خزانہ جمع کرتا ہے۔بادشاہ کو ایک ولایت فتح کر کے وہ خوش حاصل نہیں ہوتی جو اسے ایک لفظ کے ملنے سے ہوتی ہے کہ اپنی جگہ پر موزوں سجا ہو ا ہے اور حق یہ ہے کہ اسے ملک کی پروا بھی نہیں۔