اردو (لازمی)
 فیصل آباد  بورڈ
2016
1 گروپ-

انٹر پارٹ ٹو  
وقت:30منٹ
(معروضی طرز)
کل نمبر:20
نوٹ: جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے- ہرسوال کے چار ممکنہ جواب D اورC,B,A دئیے گئے ہیں- ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-

مطابقت اور حروف کے صیح استعمال کریں ۔


وقت:2:40 گھنٹے حصہ انشائی (اول)
  کل نمبر :80 

2۔ نظم کے اشعاع کی تشریح کریں۔شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کریں۔
(الف) ایک بوسیدہ ، خمیدہ پیڑکا کمزور ہاتھ               سیکڑوں گرتے ہووں کی دستگیری کا امیں
آہ !ان گردن ٖفرازان جہاں کی زندگی                      اک جھکی ٹہنی کا منصب بھی جہنیں حاصل نہیں
(ب) غزل کے اشعار کی تشریح اور شاعر کا نام بھی لکھیں۔
رونے سے کام بس کہ شب اے ہم نشین رہا          آنکھوں پہ کھینچتا میں سر آستیں رہا
نازک مزاج تھا میں بہت اس چمن کے بیچ            جب تک رہا تو خندہ گل سے حزیں رہا
ہمدم جو دیکھتا ہوں تو پہلو میں دل نہیں               بیٹھا تھا اس کےپاس ،مرا دل وہیں رہا

حصہ دوم

3۔ سیاق وسباق کے حوالےسے کسی ایک جزوکی تشریح کریں۔سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کریں۔
(الف) ان کا ایک اور کارنامہ جو نہایت قابل قدر ہے،سلاطین بنی امیہ کی ناجائز کارروائیوں کا مٹانا تھا۔سلاطین بنی امیہ نے ملک کا بڑا حصہ ، جو ذمینداری کی حیثیت سے رعایا کے قبضے میں تھا ،اپنے خاندان کے ممبروں کو جاگیر میں دے دیا تھا۔جس طرح سلاطین تیموریہ کے زمانے میں بڑے بڑے صوبے شہزادوں کی جاگیروں میں دیے جاتے تھے ۔
 (ب) میرا بچہ ،میری آنکھوں کا تارا،ارے دیکھو تو کیسے تن کے چل رہاہے۔اس کا باہر نکلا ہوا سینہ دیکھو !سانس کس بے خوفی سے آجارہاہے !شاباش میرے لاڈلے شاباش!سر اٹھائےرکھ ۔تم پر ہم سب کو ناز ہے ۔تجھ پر میرے دلارے تجھ پر،جسے مر جانا ہے۔دیکھو لواسے دیکھ لو۔جس کے بدن میں گرم خون لہریں مارتا  تھا پر جس کے دل میں قاتل کے لہو کی ایک بوندبھی نہیں ۔ہائے پر قاتل موجود ہے۔آستین  چڑھائے کھڑا ہے۔الہیٰ!آج کاآفتاب یہ دیکھ رہاہے؟۔

4۔ درج ذیل میں سے کسی ایک نصاب کا خلاصہ کریں اور مصنف کا نام بھی لکھیں ۔
(الف) پہلی فتح 
(ب) اکبری کی حماقتیں

5۔ نظم "تغیر" کا خلاصہ تحریر کریں۔

6.درج ذیل میں سے کسی ایک عنوان پر مضمون لکھیں ۔
(الف) سیرت طیبہﷺ 
(ب) علم کے فوائد 
(ج) وطن سے محبت

7۔ اخبار کے مدیر کے نام خط لکھئے جس میں طلباء میں موبائل فون کے بیجا استعمال کے بڑھتے ہوئے رجان کی طرف توجہ دلائی گئ ہو۔     

اردو
(لازمی)
فیصل آباد  بورڈ
20 1 6
انٹر پارٹ – 2
دوسرا گروپ
وقت : 30 منٹ
(معروضی)
کل نمبر   : 20
نوٹ: جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے- ہرسوال کے چار ممکنہ جواب D اورC,B,A دئیے گئے ہیں- ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-

مطابقت اور حروف کے صیح استعمال کریں ۔

وقت:2:40 گھنٹے 
حصہ انشائی (اول) 
کل نمبر :80 

2۔ نظم کے اشعاع کی تشریح کریں۔شاعر کا نام اور نظم کا عنوان بھی تحریر کریں۔
(الف) جلال آتش و برق وسحاب پیدا کر          اجل بھی کانپ اٹھے ،وہ شباب پیدا کر
صدائے تیثہ مزدور ہے ترا نغمہ            تو سنگ وخشت سے چنگ ورباب پیدا کر
(ب) غزل کی تشریح اور شاعر کا نام بھی لکھیں ۔
بس کے دشوار ہے ہر کام کا آساں ہونا             آدمی کو بھی میسر نہیں انساں ہونا
وائے دیوانگی شوق کہ ہر دم مجھ کو                آپ جانا ادھر اور آپ ہی حیراں  ہونا
عشرت قتل گہ اہل تمنا مت پوچھو                    عید نظارہ ہے شمشیر کا عریاں ہونا

3۔ سیاق وسباق کے حوالے کسی ایک جزو کی تشریح کریں۔سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی لکھیں۔
(الف) وہ موجود تھے تو ان کی مثال نعائم فطرت کی تھی ۔مثلا ہوا،پانی ،روشنی جو اس درجہ عام وازاں ہیں کہ ان کی طرف توجہ مائل نہیں  ہوتی۔لیکن ان میں سے کسی میں کہیں سے کوئی فرق آجائےتوپھر دیکھئے کیسی کیسی مشکلات کا سامنا ہوتا ہےاور یہی نا قابل التفات چیزیں کیسی نعمتیں  بن جاتی ہے۔
(ب) ان کا ایک اور کارنامہ جو نہایت قابل قدر ہے،سلاطین بنی امیہ کی ناجائز کارروائیوں کا مٹانا تھا۔سلاطین بنی امیہ نے ملک کا بڑا حصہ ، جو ذمینداری کی حیثیت سے رعایا کے قبضے میں تھا ،اپنے خاندان کے ممبروں کو جاگیر میں دے دیا تھا۔جس طرح سلاطین تیموریہ کے زمانے میں بڑے بڑے صوبے شہزادوں کی جاگیروں میں دیے جاتے تھے۔

4.درج ذیل میں کسی ایک کا خلاصہ کریں اور مصنف کا نام بھی لکھیں ۔

(الف) ہوائی  
(ب) نواب محسن الملک

5۔ نظم "آدمی" کا خلاصہ تحریر کریں۔

6۔ درج ذیل میں سے کسی ایک عنوان پر مضمون لکھیں ۔

(الف) دہشت گردی-اسباب اور سدباب  
(ب) ب۔میرا نصب العین 
(ج) محنت کی برکات

7۔ والد کے نام خط لکھ کر انہیں اپنے ہاسٹل کے شب وروز کی تفصیلات سے آگاہ کریں ۔