اُردو (لازمی)
ساہیوال بورڈ2016
انٹر پارٹ -2
وقت:20منٹ
کل نمبر:20
نوٹ: ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات C, B, A اور D دیے گئے ہیں۔ جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دیئے گئےدائروں میں درست جواب کے مطابق متعلقہ دائروں کو مارکر یا پین سے بھر دیجیے۔ ایک سے زیادہ دائروں کو پُر کرنے یا کاٹ کر پُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا
مطابقت اور حروف کے درست استعمال کو پیش نظر رکھتے ہوئے درست حصے کی نشاندہی کریں-
رموزاوقاف :
مصادر کے بطور امدادی فعل کے درست استعمال کی نشاندہی کیجئیے-
پرچہ 2016
انٹرمیڈیٹ امتحان(کلاس بارہویں)
گروپ فرسٹ
پارٹ 2
وقت-20منٹ
اردو (لازمی)
(انشائی)
گھنٹے وقت2.40
کل نمبر-80
(حصہ اوّل)
2. درجِ ذیل اشعار کی تشریح کیجیے۔ نظم کا عنوان اور شاعر کا نام بھی لکھیے۔
(الف) کیا پھولوں نے شبنم سے سے وضوصحن ، گلستاں میں
صدائے نغمہ بلبل اٹھی بانگ ِاذاں ہو کر
ہوائے شوق میں شاخیں جھکیں خالق کے سجدے کو
ہوئی تسبیح میں مصروف ہر پتی زباں ہو کر
درجِ ذیل اشعار کی تشریح کیجیےاور شاعر کا نام بھی لکھیے۔
(ب) نازک مزاج تھا میں بہت اس چمن کے بیچ جب تک رہا تو خندہ گل سے حزیں رہا
ہمدم جو دیکھا ہوں تو پہلو میں دل نہیں بیٹھاتھااس کے پاس،مرا دل وہیں رہا
آخر کو ہو کے لالہ اُگا نو بہار میں خونِ شہیدعشق نہ زیرِ زمیں رہا
(حصہ دوم)
3. سباق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کریں۔سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی لکھیے۔
(الف) سر سید نے قدامت پسند مسلمانوں کو نئے زمانے کی ضروریات سے آگاہ کیا اور ہزار دقتوں سے ان کے نئے علوم کے حصول اور نئے حکومت سے تعاون پر آمادہ کیا ۔ اپنی مذہبی تصانیف اور رسالہ "تہذیب الاخلاق " کے اجراء سے انہوں نے ثابت کر دکھایا کہ اسلام عقل کے اصولوں پر منبی ہے۔ اُن کی تعلیمی مساعی 1877 ء میں تکمیل کو پہنچیں جب علی گڑھ کالج کا افتتاح ہوا۔
(ب) اتفا قاًایک میدان وسیع میں تختہ پھولوں کاکھلا کہ اس سے علم مہک گیا مگر بُو اس کی گرم اور تیز تھی۔ تاثیر یہ ہوئی کہ لوگوں کی طبیعتیں بدل گئیں اور ایک دل میں خودبخودیہ کھٹک پیداہوئی کہ سامان عیش و آرام کا جو کچھ ہے میرے ہی کام آئے اور کے پاس نہ جائے۔اس غرض سے اس گلزار میں گلگشت کے بہانے کے جاسوس اور کبھی سینہ زوری کے شیاطین آکر چالاکیاں دکھانے لگے۔
4.درجِ ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیےاور مصنف کا نام بھی تحریر کریں۔
(الف)نواب محسن الملک
(ب) قرطبہ کا قاضی
5.نظم " ایک کوہستانی سفر کے دوران" کا خلاصہ لکھیں۔
6.درج ذیل میں سے کسی ایک عنوان پر مضمون تحریرکریں۔
(الف) حضور ﷺبحثیت محسن انسانیت
(ب) حُبّ وطن
(ج) دہشت گردی : اسباب اور سد باب
7.تاریخی مقام کی سیر کے احوال پر مبنی اپنے دوست کے نام خط تحریر کریں ۔
اردو(لازمی)
انٹر پارٹ -2
بہاولپور بورڈ2016
کلاس گیارہویں
دوسراگروپ
وقت:20منٹ
(معروضی طرز)
کل نمبر:20
نوٹ: ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات C, B, A اور D دیے گئے ہیں۔ جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دیئے گئےدائروں میں درست جواب کے مطابق متعلقہ دائروں کو مارکر یا پین سے بھر دیجیے۔ ایک سے زیادہ دائروں کو پُر کرنے یا کاٹ کر پُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا
مطابقت اور حروف کے درست استعمال کو پیشِ نظر رکھتے ہوئےدرست حصے کی نشاندہی کریں۔
مصادرکے بطور امدادی فعل کے درست استعمال کی نشاندہی کریں۔
پرچہ 2016
انٹرمیڈیٹ امتحان(کلاس بارہویں)
گروپ فرسٹ
پارٹ 2
وقت-20منٹ
اردو (لازمی)
(انشائی)
گھنٹے وقت2.40
کل نمبر-80
(حصہ اوّل)
تمام سوالات کے جوابات اپنی جوابی کاپی پر تحریر کریں۔
(الف) درجِ ذیل اشعار کی تشریح کیجیے۔ نظم کا عنوان اور شاعر کا نام بھی لکھیے۔
مری افتادگی بھی میرے حق میں اس کی رحمت تھی
کہ گرتے گرتے بھی میں نے لے لیا دامن ہے تھام اس کا
ہوئی ختم اس کی حجت اس زمیں کے بسنے والوں پر
کہ پہنچایا ہے ان سب تک محمد ؐ تک کلام اس کا
(ب) درجِ ذیل اشعار کی تشریح کیجیےاور شاعر کا نام بھی لکھیے۔
خبر ملی ہے خدایان بحرو بر سے مجھے
فرنگ رہ گزر سیل بے پناہ میں ہے
تلاش اس کی فضاؤں میں کر نصیب اپنا
جہانِ تازہ مری آہ صبح گاہ میں ہے
مرے کدو کو غنیمت سمجھ کہ بادہ ناب
نہ مدرسہ میں ہے باقی نہ خانقاہ میں
(حصہ دوم)
3. سباق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جزو کی تشریح کریں۔سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی لکھیے۔
(الف) بنو امیہ کے دفتر اعمال میں سب سے زیادہ قوم کو برباد کرنے والا یہ واقعہ ہے کہ انہوں نے آزادی ور حق گوئی کا استیصال کر دیا تھا۔عبدالملک نے تخت پر بیٹھنے کا حکم دیا تھا کہ کوئی شخص میری کسی بات پر روک ٹوک نہ کرنے پائے اور جو شخص ایسا کرے گا، سزا پائے گا۔اگرچہ اس پر بھی آزادی پسند عرب کی زبانیں بند نہ ہوئیںتاہم بہت کچھ فرق آگیا تھا۔عمر بن عبدالعزیز نےاس بدعت کو بالکل مٹا دیا تھا۔دو نہایت متدیّن اور راست باز شخص اس کام پر مقرر کئے کہ عدالت کے وقت ان کے پاس موجود رہیں اور ان سے جو غلطی سرزد ہو وفوراً ٹوک دیں۔
(ب) میری بوڑھی زبان سے اللہ تعالیٰ کا غفورو رحم کئی بار بولا ہر بار اس نے سننے والے کانوں کو بہرا پایا۔پر اب کی بار میری التجا سن لیجیئے یا مجھے ہمیشہ کے لئے خاموش کر دیجیئے۔میرے حضور یہ وہ بد نصیب بول رہی ہےجس نے مجرم کی ماں کے اٹھ جانے ک بعد اپنی اولاد کی طرح اسے کلیجے سے لگایا۔ میرے حضور ! خود آپ نے اسے مجھے دے ڈالا تھا۔میں تھی جس نے اسے زندگی دی اور توانائی بخش کہ وہ بڑھ کر مرد بن جائے۔
4.درجِ ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیےاور مصنف کا نام بھی تحریر کریں۔
(الف) اکبری کا حماقتیں
(ب) دستک
5. احسن دانش کی نظم "تغیر " کا خلاصہ لکھیں۔
6.درج ذیل میں سے کسی ایک عنوان پر مضمون تحریرکریں۔
(الف) دہشت گردی ایک مسلۂ
(ب) تعلیم نسواں کی اہمیت
(ج) میری پسندیدہ ادبی شخصیت
7. اپنی والدہ صاحبہ کو خط لکھ کر ہوسٹل کے غیر معیاری انتظامات سے آگاہ کریں۔