اردو
(لازمی)
فیڈرل بورڈ
2016
انٹر پارٹ –1
پہلا گروپ
وقت:30منٹ
(معروضی طرز)
کل نمبر:20
دئیے گئے ہیں-جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے-D اورC,B,Aنوٹ: ہرسوال کے چار ممکنہ جواب
ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-
اردو
(لازمی)
فیڈرل بورڈ
201 3
انٹر پارٹ –1
پہلا گروپ
وقت : 1:45 گھنٹہ
(انشا ئیہ طرز)
کل نمبر :40
حصہ دوم
سوال نمبر 2- درج ذیل سوالات کے تین سے چار ستروں تک محدود جوابات لکھیں –
(1) دوسروں پر بھروسہ کرنے سے انسانی فطرت پر کیا اثر پرتا ہے؟
(2) افسانہ "اوورکوٹ " کے نوجوان کی وضع قطع کیسی تھی؟
(3) میرن صاحب کی ساس نے روانگی کے وقت کیا کیا چیزیں میرن صاحب کو دیں؟
(یا)
اقبال نے لکھا ہے کہ " میں تواب بوجہ مشاغل منصبہ کے تارک الشعر ہوں " اس جملے سے کیا مراد ہے؟
(4) نظم ' مستقبل کی ایک جھلک" کا مرکزی خیال اپنے الفاظ میں لکھیں۔
(5) نظم ' شام رنگین " میں پنگھٹ پر سہیلیوں کی کیا کیفیت بیان کی گئی ہے؟
(یا )
" جلتے ہیں جبریل کے پر جس مقام پر " مولانا ظفر علی خان کی نعت کے مصرعے کی وضاحت کیجئے۔
(6) اقبال نے اپنی نظم " خطاب بہ جوانان اسلام " میں علم کے موتی" کسے قرار دیا ہے؟
(7) آتش نے اپنی غزل میں " سکندر " اور " دارا" کا ذکر کس خاص حوالے سے کیا ہے؟
( 8) " ایسے سے جو داغ نے نباہی " کا مفہوم واضح کریں۔
یا
"کوچہ جاناں " سے فیض احمد فیض کی کیا مراد ہے؟
(9) حسرت نے " شاعر رنگیں نوا" کی ترکیب استعمال کی ہے۔ اس کا سبب کیا ہے؟
(10) قافیہ کی تعریف کریں اور دو مثالیں دیں۔
یا
تلمیح کی تعریف کریں اور دو مثالیں دیں۔
(11) فرش ، اوزار، تارکول اور غزا کو اپنے جملوں میں اس طرح استعمال کریں کہ ان کی تذکیر و تانیث واضح ہو جائے۔
درج ذیل عبارت کی تلخیص کیجئے اور مناسب عنوان بھی تجویز کیجئے:
جہاز کا انجن بالکل بے کار ہو گیا تھا۔ میں سخت گھبرایا اور نہایت ناگوار خیال دل میں آنے لگے۔ اس اضطراب میں اور کیا ہو سکتا تھا؟ دوڑا ہوا مسٹر آرنلڈ کے پاس گیا ۔ وہ اُس وقت نہایت اطیمنان کے ساتھ کتاب کا مطالعہ کر رہے تھے۔ میں نے کہا کہ آپ کو خبر بھی ہے؟ بولے ہاں ! جہاز کا انجن ٹوٹ گیا ہے۔ میں نے کہا آپ کو کچھ اضطراب نہیں؟ بھلا یہ کتاب دیکھنے کا موقع ہے؟ بولے کہ جہاز کو برباد ہی ہونا ہے تو یہ تھوڑا سا وقت اور بھی قدر کے قابل ہے اور ایسے قابل قدر وقت کو رائیگاں کرنا بے عقلی ہے۔ اُن کے استقلال اور جرائت سے مجھ کو بھی اطیمنان ہوا۔
سوال نمبر 3- سبق اور مُصنف کا حوالہ دیتے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے:
(الف) توجہ صرف اس امر کی جانب دلانا چاہتا ہوں کہ برصغیر میں یہ فصل گل آبادی کے سب سے معصوم اور بے گناہ طبقے کے لیے ہر سال نئے ذہنی کرب کا پیغام لاتی ہے۔ جس میں چار سال سے لے کر چوبیس سال کی عمر تک سبھی مبتلا نظر آتے ہیں۔ ہمارے ہاں یہ سالانہ امتحانوں کا موسم ہوتا ہے۔ خُدا جانے محکمہ تعلیم نے اس زمانے میں امتحانات رکھنے میں کون سی ایسی مصلحت دیکھی ، ورنہ عاجز کی رائے میں اس ذہنی عذاب کے لیے جنوری اور جون کے مہینے نہایت مناسب رہیں گے۔
(ب) سمجھاتے ہوئے عرض کیا۔ میاں بات سمجھنے کی کوشش کیا کرو۔ لیڈر بننے کے لیے بڑے پاپڑ بیلنا پڑتے ہیں۔ زندہ باد ہی کے نعرے بلند نہیں ہوتے۔ مردہ باد کے نعرے بھی ہم نے سُنے ہیں۔ صرف پھول ہی نچھاور نہین کیے جاتے جوتے بھی اُچھالے جاتے ہیں۔ جلوس ہی نہیں نکلتا کالی جھنڈیاں بھی دکھائی جاتی ہیں۔ خیر یہ سب کچھ بھی سہی۔ مگر لیڈر بننے کے لیے پولیس کے ڈنڈے بھی کھانے پڑتے ہیں۔ کبھی کبھی اور شیطان کے کان بہرے جیل میں چکی بھی پیسنا پڑتی ہے۔ بس میں ان ہی باتوں سے ذراڈرتا ہوں۔
سوال نمبر 4- کسی ایک جزو کی بحوالہ شاعر تشریح کیجئے اور نظم کا عنوان بھی لکھیں-
الف-تھا بس کہ روز قتل شہ آسماں جنابؑ
نکالا تھا خوں ملے ہوئے چہرے پہ آفتاب
تھی نہر علقمہ بھی خجالت سے آب آب
روتا تھا پُھوٹ پُھوٹ کے دریا میں ہر حباب
پیاسی جو تھی سپاہ خدا تین رات کی
ساحل سے سر ٹپکتی تھیں موجیں فرات
(ب) میرے جیسے ہوں گے پیدا سینکڑوں اہل سخن
نکتہ نکتہ جن کا آزادی کی جاں ہو جائے گا
شان مزدوری کی دنیا میں بڑھادی جائے گی
بے نشاں سرمایہ داری کا نشاں ہو جائے گا
ڈھائی جائے گی بنا یورپ کے استعمار کی
ایشیا آپ اپنے حق کا پاسباں ہو جائے گا
سوال نمبر 5-کوئی سے تین اشعار کی تشریح کیجئے اور ہر شعر کے شاعر کا نام بھی لکھیں :
(1)- کچھ ایسی دور بھی تو نہیں منزل مراد
لیکن یہ جب کہ چھوٹ چُکیں کارواں سے ہم
(2) –لے سانس بھی آہستہ کہ نازک ہے بہت کام
آفاق کی اس کار گہ شیشہ گری کا
(3)- زیر زمیں سے آتا ہے جو گل سوزر بکف
قارواں نے راستے میں لٹایا خزانہ کیا
(4)- ان ناتوانیوں پہ بھی تھے خار راہ غیر
کیوں کر نکالے جاتے نہ اُس کی گلی سے ہم
(5)- کس تجلی کا دیا ہم کو فریب
کس دھند لکے میں ہمیں پہنچایا گئے
(6)- دو دوستوں کے درمیان مطالعہ کُتب کی اہمیت پر مکالمہ لکھئے۔
(7)-کرایہ مکان کی وصولی کی رسید تحریر کریں۔