اردو(لازمی)
لاہور بورڈ،2016
انٹر پارٹ-2
پہلا گروپ
وقت:20منٹ
(معروضی طرز)
کل نمبر:20
نوٹ: جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے- ہرسوال کے D اورC,B,A چار ممکنہ جواب دئیے گئے ہیں- ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-
دیے گئے سوالات کے جوابات میں سے درست جوابات منتخب کیجئے:
رموزِاوقاف کے اصولوں کو مدِنظر رکھتےہوےدرست جواب منتخب کیجئے
امدادی افعال کے اصولوں کومدِنظر رکھتے ہوئےدرست جواب منتخب کیجئے:
اردو (لازمی)
لاہور بورڈ ، 2016
انٹر پارٹ –2
پہلا گروپ
وقت 2:40 گھنٹے
(انشائی طرز)
کل نمبر : 80
(حصہ اول)
(الف) درج زیل اشعار کی تشریح کیجیے ۔ نظم کا عنوان اور شاعر کا نام بھی لکھیئے :
جلال آتشِ برق و سحاب پیدا کر اجل بھی کانپ اُٹھے ، وہ شباب پیدا کر
صدائے تیشہ مزدور ہے تیرا نغمہ تو سنگ و خشت سے چنگ و رباب پیدا کر
(ب) درج زیل اشعار کی تشریح الگ الگ کیجیے اور شا عر کا نام بھی لکھئے۔
ا ے طا ئرِ لا ہوتی ! اُس رزق سے موت اچھی جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی
دارا و سکندر سے وہ مردِ فقیر اولیٰ ہو جسکی فقیری میں بوئے اسد اللہی
آئینِ جوانمرداں حق گوئی وبے باکی اللہ کے شیروں کو آتی نہیں رو باہی
(حصہ دوم)
3- سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک جز کی تشریح کیجیے۔ نیز سبق کا عنوان اورمصنف کا نام بھی لکھیے۔1،1،3،10
(الف) اقبالؒ نے آکر اسلامی و مغربی علوم کے زخائر مطالعے کے بعد اپنا خاص اسلامی فلسفہ قوم کے سامنے پیش کیا ، جس کا مقصد کامل ترین انسان کی انفرادی و اِجتماعی نشو ونما ہے۔ اقبالؒ کاخیال ہےکہ انسان اطاعت ، ضبط ِ نفس اور نیابتِ الٰہی کی تین منزلیں طے کرتا ہوا خودی کی اِنتہائ بلندی پر پہنچ سکتا ہے۔ اس ارتقا میں اسے مذہب کی رہنمائ درکار ہے۔
(ب) ملوی نزیر احمد بڑے غیور آدمی تھے۔سسرال والے خاصے مرعٰتہ الحال تھے ، انھوں نے اسے گوارہ نہ کیا کہ سسرال والوں کے ٹکڑوں پر پڑے رہیں۔جب انکی شادی ہوئی تو غالباً پندرہ روپے کے غلام تھے۔اسی میں الگ ایک گھنڈالےکر رہتے تھے۔میں نے بڑی بوڑھیوں سے سنا ہےکہ ان کے گھر میں صرف ایک ٹوٹی ہوئی جوتی تھی۔کبھی بیوی ان لیتروں کو ہلکا لیتیں کبھی میاں۔
4۔ درج ذیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیے،اور مصنف کا نام بھی لکھیں۔ 1,9
(الف) دستک۔
(ب) پہلی فتح۔
5۔ خدا سرسبز رکھے اس چمن کو مہرباں ہوکر" کا خلاصہ تحریر کریں۔
6۔ درج ذیل عنوانات میں سے کسی ایک عنوان پر مفصل نوٹ لکھیں۔
(الف) تعلیمِ نسواں کی اہمیت۔
(ب) نٹر نیٹ کے نقانات و فوائد۔
(ج) قومی تعمیر میں طلباء کا کردار۔
7۔ اپنے ڈاکٹر ز دوست کے نام خط لکھیں، جس میں اسے کہا گیا ہو وہ بیرون ملک سے آکر اپنے ہم وطنوں کی خدمت کرے۔ 10
اردو(لازمی)
لاہور بورڈ،2016
انٹر پارٹ-2
دوسرا گروپ
وقت:20منٹ
(معروضی طرز)
کل نمبر:20
نوٹ: جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے درست جواب کے مطابق متعلقہ دائرہ کو مار کریا پین سے بھر دیجئے- ہرسوال کے D اورC,B,A چار ممکنہ جواب دئیے گئے ہیں- ایک سے زیادہ دائروں کو پر کرنے یا کاٹ کرپُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا-
مطابقت اور حروف کے صحیح استعمال کو مدِ نظررکھتے ہوئے درست جواب منتخب کیجئے:
رموزِاوقاف کے اصولوں کو مدِنظررکھتے ہوئےدرست جواب منتخب کیجئے:
امدادی افعال کے اصولوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے درست جواب منتخب کیجئے:
اردو (لازمی)
لاہور بورڈ ، 2016
انٹر پارٹ – 2
وقت 2:40 گھنٹے
(انشائی طرز ) گروپ 2
کل نمبر : 80
(حصہ اول)
(الف) درج زیل اشعار کی تشریح کیجیے ۔ نظم کا عنوان اور شاعر کا نام بھی لکھیئے :
ہوئی ختم اسکی حجت اس زمیں کے بسنے والوں پر کہ پہنچایا ہے ان سب تک محمدﷺ نے کلام اس کا
بجھاتے ہی رہے پھونکوں سے کافراسکو رہ رہ کر مگر نور اپنی ساعت پر ، رہا ہو کر تمام اس کا
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح الگ الگ کیجیے، اور شاعر کا نام بھی لکھیئے:
نہ گیا کوئی عدم کو دلِ شاداں لے کر یاں سے کیا کیا نہ گئے حسرت و ارماں لے کر
باغ وہ دشتِ جنوں تھاکہ کبھی جس میں سے لالہ و گلُ گئے ثابت نہ گریباںلے کر
پردہ خاک میں وہ،سو رہے جا کر افسوس پردہِ رخسار پر جا جا کر مہِ تاباںلے کر
(حصہ دوم)
3۔ سیاق و سباق کےحوالے سے کسی ایک جز کی تشریح کریں۔ کا عنوان اور مصنف کا نام بھی لکھیئے۔
(الف) سپرمارکیٹ امریکن سرمایہ کاری کا مکمل مظاہرہ اور امریکن طرزِحیات کا بنیادی قلعہ اور اسکی لا محدود افراد کا ذخائر ہے۔جب سے یہ بروئے زمین پر برسرِپیکار ہوا ،ننھی ننھی دوکانیں اور چھوٹے چھوٹے بساطی پنساری دیوالیہ ہو گئے۔یہ سپر مارکیٹ دس بازاروں کا مہا گروہ ہے۔ساری انارکلی اور مال روڈکی دکانوں کا سامان اسکی لپیٹ میں آجائے۔ آپ جب داخل ہوں تو فوراً چار پہوں والی ٹرالی ساتھ لے لیں کہ ہفتے ،دو ہفتے کا راشن اسمیں ڈالتی جائیں ،اور جب خود چلتے چلتے تھک جائیں تو اسمیں بیٹھ جائیں اور کسی اور سے کہیں کہ آپکو کھینچے۔
(ب) وہ جو قابل تھے مگر موقعے کی تلاش میں تھے،حیدرا ٓباد میں انکی سیاست دانی تدبر ،انتقامی قابلیت کے جوہر کھلےاُن کا ذہن ایسا رسا،اُنکی طبیعت ایسی حاضر ،اُن کے اوسان ایسے بجا اور معاملات اور واقعات پر ایسا عبور تھاکہ بڑے بڑے پیچیدہ معاملات کو باتوں باتوں میں سُلجھا دیتےتھے۔وہ اگر ترکی یا کسی اور سلطنت کےفارن منیسٹر ہوتےتو یقیناً دُنیا میں بڑا نام پیدا کرتے،بڑے بڑےمدبر ان کا لوہا مان گئے تھے۔
4۔ درج زیل میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیئے۔اور مصنف کا نام بھی لکھیں۔ 1،9
(الف) نواب محسن الملک
(ب)ہوائی۔
5۔ نصاب میں شامل مجید امجد کی نظم "ایک کوہستانی سفر کے دوران میں" کا خلاصہ تحریر کریں۔ 5
6۔ درج ذیل عنوانات میں سے کسی ایک عنوان پر مفصل مضمون تحریر کریں۔ 20
(الف) دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ
(ب) ماحولایاتی آلودگی
(ج) رحمت اللعالمین ۔
7۔ والد کے نام خط لکھیں جس میں انھیں اپنی تعلیمی کارکردگی کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کریں۔ 10