انٹر پارٹ – 1
پہلا گروپ
ملتان بورڈ، 2016
اردو
(لازمی)
کل نمبر :20
(معروضی طرز)
وقت : 15 منٹ دیے گئے ہیں۔ جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دیئے گئےدائروںمیں درست جواب مطابق متعلقہ دائرہ کو مارکر ےا پین D اور C, B, Aنوٹ: ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات
یا مارکر سے بھر دیجیے۔ ایک سے زیادہ دائروں کو پُر کرنے یا کاٹ کر پُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا۔
انٹر پارٹ –1
پہلاگروپ
ملتان بورڈ
2016
اردو
(لازمی)
کل نمبر : 80
وقت : 1.45 گھنٹہ
حصہ اول
Q.2۔ (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کریں۔ نظم کا عنوان اور شاعر کا نام بھی لکھیں۔
شعر نمبر 1۔
نہیں تیرے سوا یہاں کوئی
میزباں تو ہے مہماں تو ہے۔
شعر نمبر 2۔
رنگ تیرا ۔ چمن میں بو تیری
خوب دیکھا تو باغباں تو ہے
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کریں اور شاعر کا نام بھی لکھیں۔
نہ جانا کہ دنیا سے جاتا ہے کوئی بہت دیر کی مہرباں آتے آتے
سنانے کے قابل جو تھی بات انکو وہی رہ گئی درمیاں آتے آتے
مرے آشیاں کو تو تھے چار تنکے چمن اڑ گیاآندھیاں آتے آتے
حصہ دوم
Q.3-درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک کی تشریح بحوالہ سیاق و سباق کریں۔ سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی لکھیں۔
(الف) علاوہ ازیں وہ افعال جن کا تعلق دل و دماغ سے ہے اور جنکی تعبیر ہم اعمال قلب یا جذبات اور احساسات سے کرتے ہیں۔ہرآن ہم ایک نئے قلبی عمل ،جذبے یا احساس سے متاثرہوتے ہیں-ہم کبھی راضی ہیں،کبھئ ناراض ، کبھی خوش ہیں،کبھی غم زدہ کبھی مصائب سے دو چار ہیں اور کبھی نعمتوںسے مالامال، کبھی ناکام ہوتے ہیں اور کبھی کامیاب ،ان سب حالتوں میں ہم سب مختلف جذبات کے ماتحت ہوتے ہیں۔ اخلاقِ فاضلہ کا انحصار انہی جذبات اور احساسات کے اعتدال اور باقائدگی پر ہے،ان سب کیلئے ہم کو ایک عملی سیرت کی حاجت ہے۔
(ب) میرٹھ سے آکر دیکھاکہ یہاں بڑی شدّت ہے اور یہ حالت ہے کہ گوروں کی پاسبانی پر قناعت نہیں ہے۔لاہوری دروازے کا تھانیدار موندھا پچھا کر سڑک پر بیٹھا ہےجو باہر سے گورے کی آنکھ بچا کر آتا ہے، اسکو پکڑ کر حوالات میں بھیج دیتا ہے۔حاکم کے ہاں سے پانچ پانچ بید لگتے ہیں یا دو روپے جرمانہ لیا جاتا ہے۔آٹھ دن قید رہتا ہے۔ اس سے علاوہ سب تھانوں پر حکم ہے کہ دریافت کرو ،کون بے ٹکٹ مقیم ہے اور کون ٹکٹ رکھتا ہے۔ تھانوں میں نقشے مرتب ہونے لگے ۔یہاں کا جمعدار میرے پاس بھی آیا ،میں نے کہا بھائی تو مجھے نقشے میں نہ رکھ میری کیفیت کی عبارت الگ لکھ۔
Q.4۔ درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیں اور مصنف کا نام بھی لکھیں۔
Q.5۔ حفیظ جالندھری کی نظم" حلالِ استقلال" کا خلاصہ تحریر کریں۔
Q.6.درج ذیل عنوانات میں سے کسی ایک پر مفصل مضمون لکھیں۔
Q.7۔-محلے کی صفائی کے بارے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نام درخواست تحریر کریں۔
Q.8۔ درج ذیل عبارت کی تخلیص کریں اور اسکا موزوں عنوان بھی تحریر کریں۔
1انٹر پارٹ –
دوسرا -گروپ
ملتان بورڈ، 2016
اردو
(لازمی)
کل نمبر :20
(معروضی طرز)
وقت : 15 منٹ
دیے گئے ہیں۔ جوابی کاپی پر ہر سوال کے سامنے دیئے گئےدائروںمیں درست جواب مطابق متعلقہ دائرہ کو مارکر ےا پین D اور C, B, Aنوٹ: ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات یا مارکر سے بھر دیجیے۔ ایک سے زیادہ دائروں کو پُر کرنے یا کاٹ کر پُر کرنے کی صورت میں مذکورہ جواب غلط تصور ہوگا۔
نٹر پارٹ –1
دوسراگروپ
ملتان بورڈ
2016
اردو
(لازمی)
کل نمبر : 80
(انشائی)
وقت : 2.40 گھنٹہ
نوٹ: جوابی کاپی پر وہی سوال نمبر اور جز نمبر درج کیجئے جو کہ سوالیہ پرچے میں درج ہے۔
حصہ اول
Q.2۔ (الف) درج ذیل اشعار کی تشریح کریں۔ نظم کا عنوان اور شاعر کا نام بھی لکھیں۔
شعر :1۔.
تو مقصد تخلیق ہے، تو حاصل ایماں
جو تجھ سے سے گریزاں ، وہ خدا سے ہے گریزاں
شعر :2۔
اشکوں سے ترے دین کی کھیتی ہوئی سیراب
فاقوں نے ترے، دہر کو بخشا سرو ساماں
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کریں اور شاعر کا نام بھی لکھیں۔
شعر :1۔
اثر اس کو ، ذرا نہیں ہوتا
رنج، راحت فزا نہیں ہوتا
شعر :2۔
ذکر اغیار سے ہوا معلوم
حرفِ ناصح بُرا نہیں ہوتا
شعر :3۔
تم میرے پاس ہوتے ہو گویا
جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا
حصہ دوم
Q.3۔ درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک کی تشریح بحوالہ سیاق و سباق کریں۔ سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی لکھیں۔
(الف) تمام تجربوں سے ثابت ہوا ہے کہ کسی ملک کی خوبی و عمدگی اور قدرو منزلت بہ نسبت وہان گورنمنٹ کے عمدہ ہونے سے زیادہ تر اس ملک کی رعایا کے چال چلن، اخلاق و عادات ، تہذیب و شائستگی پر منحصر ہے، کیونکہ قوم شخصی حالتوں کا مجموعہ ہےاور ایک قوم کی تہذیب در حقیقت ان مردو عورت و بچوں کی شخصی ترقی ہے، جن سے وہ قوم بنی ہے۔
(ب) نہ تم مجرم نہ میں گنہگار ۔ تم مجبور، میں ناچار ، لواب کہانی سنو، میر سرگز شت میری زبانی سنو۔ نواب مصطفٰی خان بہ معیاد سات برس کے قید ہوگئے تھے، سو ان کی تفصیر معاف ہوئی اور ان کو رہائی ملی۔ صرف رہائی کا حکم آیا ہے۔جہانگیر آباد کی زمینداری اور دلی کی املاک اور پنشن کے باب میں ہنوز کچھ نہیں ہوا ۔ نا چاروہ رہا ہو کر میرٹھ ہی میں ایک دوست کے مکان میں ٹھرتے ہیں۔
Q.4۔ درج ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک نصابی سبق کا خلاصہ لکھیں اور مصنف کا نام بھی لکھیں۔
Q.5۔ علامہ محمد اقبال ؒ کی نظم "خطاب بہ جوانانِ اسلام" کا خلاصہ تحریر کریں۔
Q.6۔ مالک اور ملازمین کے درمیان تنخواہ میں اضافے کے مو ضوع پر مکالمہ تحریر کریں۔
یا
کسی تفریحی دورے کے روداد لکھیں
Q.7۔ چیئر مین بلدیہ ے نام محلّہ میں ڈینگی مار سپرے کرنے کی درخواست تحریر کریں۔
Q.8۔ درج ذیل عبارت کی تخلیص کریں اور مناسب عنوان بھی تحریر کریں۔
روما کے مشہور شاعر وع جل کے حال میں لکھا ہے کہ صبح کو اپنے اشعار لکھواتا تھا اور دب بھر ان پر غور کرتا تھا اور ان کو چھانٹتا تھا اور یہ بات کہا کرتا تھا کہ "ریچھنی بھی اس طرح اپنے بد صورت بچوں کو چاٹ چاٹ کر خوبصورت بناتی ہے۔" ارسطو شاعر جس کے کلام میں مشہور ہے کمال بے ساختگی اور آمد معلوم ہوتی ہے، اس کے مسودے اب تک فریر اعلاقہ اٹلی میں محفوظ ہیں۔ان مسودوں کو دیکھنے والے کہتے ہیں کہ جع اشعار اس کے نہایت صاف اور سادے معلوم ہوتے ہیں ، وہ آٹھ آٹھ دفعہ کاٹ چھانٹ کرنے کے بعد لکھے گئے ہیں۔ ملٹن بھی اس با ت کو تسلیم کرتا ہے کہ نہایت سخت محنت اور جاں فشانی سے نظم لکھی جاتی ہے اور نظم کی ایک ایک بیت میں اس کے سڈول ہونے سے پہلے کتنی ہی تبدیلیاں پے در پے کرنی پڑتی ہیں۔